- Joined
- Dec 26, 2014
- Posts
- 10,923
- Reaction score
- 7,750
- Points
- 218
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on Xآج میں، بطور چیف ایگزیکٹو خیبر پختونخوا، اپنے کابینہ اراکین اور پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ پنجاب صوبے میں واقع اڈیالہ جیل جا رہا تھا تاکہ پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم جناب عمران خان صاحب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر سکیں۔ وفاقی حکومت نے ہمیں اسلام آباد کے 26 نمبر چوک پر روک دیا۔ یہ صرف ایک چیف ایگزیکٹو کی توہین نہیں بلکہ خیبر پختونخوا کے 4 کروڑ 60 لاکھ عوام کی بے توقیری ہے۔ سہیل آفریدی
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کی گیس بھی بند کر رکھی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے گندم کی خیبر پختونخوا منتقلی روک دی ہے۔ یہ تمام اقدامات وفاق کی روح اور آئینِ پاکستان کے منافی ہیں۔سہیل آفریدی
جناب عمران خان صاحب اڈیالہ جیل انتظامیہ اور ان کے ہینڈلرز کی غفلت کے باعث اپنی بینائی کا 85 فیصد حصہ کھو چکے ہیں۔ انہیں اپنے قانونی مشیروں، اہلِ خانہ حتیٰ کہ ذاتی معالج سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ وفاقی حکومت عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہی جبکہ پنجاب حکومت ایک سیاسی قیدی کے بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے۔ عمران خان صاحب کو نومبر 2025 سے مکمل تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔سہیل آفریدی
ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان صاحب کے اہلِ خانہ اور ذاتی معالج کو فوری طور پر ان تک رسائی دی جائے۔ ان کی صحت کی صورتحال قومی تشویش کا معاملہ ہے اور اگر طبی سہولیات سے محرومی یا غفلت کے باعث انہیں کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اس کی براہِ راست ذمہ داری وفاقی حکومت، پنجاب پولیس، اڈیالہ جیل انتظامیہ اور ان کے ہینڈلرز پر عائد ہوگی۔ ہم خبردار کرتے ہیں کہ قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے اور تاریخ اُن لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی جو خاموش تماشائی یا اس ظلم میں شریک رہے۔ انصاف کو غالب آنا ہے اور انصاف ضرور غالب آئے گا!۔سہیل آفریدی
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:





