Advertisement

تم کیسی امت ہو ، تمھاری زندگی کا مقصد کیا ہے


بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ


كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ
تم سب سے بہترین امت ہو۔

(مگر کیوں؟کیونکہ۔۔۔۔ )

أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
تم(اپنے لئے نہیں بلکہ دوسرے) لوگوں کے لئے نکالے گئے ہو۔

(اور تمھارا مشن یہ ہے کہ)

تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ
تم نیکی کا حکم دیتے ہو۔

وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ
اور تم برے کاموں سے روکتے ہو۔

وَتُؤْمِنُو[FONT=&amp]نَ بِاللَّـهِ[/FONT]
اور تم اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔

آل عمران: ١١٠


ایک چھوٹی سورت میں اللہ نے کامیابی کے چار صفات ذکر کئے ہیں ۔

وَالْعَصْرِ ، إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ ، إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ
العصر103
ترجمہ: بيشک سارے انسان گھاٹے میں ہیں، سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور جنہوں نے آپس میں حق کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی ۔

اگر ہم ان چاروں صفات (ایمان،عمل، دعوت،صبر)کو جمع کرلیں تو ہرقسم کی ناکامی ، ذلت اور ظلم سے بچ سکتے ہیں ۔




17903543_1646940221985990_6124827444669395730_n.jpg

​
 
Last edited: