Advertisement

تم سبھی کچھ ہو ، بتاؤ تو مسلمان بھی ہو ؟

سقوط بغداد کے وقت وہ شہر علم کا شہر تھا دنیا بھر کے لوگ اپنے علم کی پیاس بھجانے بغداد آتے تھے
لیکن وہاں کے مسلمان علم سیکھتے سیکھتے اتنے عالم ہو گئے کہ حد سے تجاوز کر گئے
ایک وقت ایسا آیا کہ روز شام کو شہر کے چوک میں مناظرہ ہونے لگا جو شام ڈھلتے ہی اپنے عروج پر پہنچ جاتا تھا
مناظرے کے شروع میں دلائل سے بات ہوتی اور ہوتے ہوتے نوبت یہاں تک آ پہنچتی کہ اس کی داڑھی اس کے ہاتھ اور اسکی داڑھی اسکے ہاتھ ،.،
اور پھر الله رب العزت نے مسلمانوں پر تاتاریوں کی شکل میں ایسا عذاب بھیجا کہ انہوں نے اس شہر کو نیست و نابود کر دیا
اس شہر کے مکینوں کے کھوپڑیوں کے مینار بنائے گئے اورنادر و قیمتی کتب دریا برد کر ی گئیں
کہتے ہیں کہ دریائے دجلہ کے پانی کا رنگ ان دنوں کتابوں کی سیاہی سے کالا ہو گیا تھا
تعلیمی درس گاہوں کو جلا کر خاکستر کر دیا گیا،
جو کچھ باقی بچا وہ اہل فرنگ اٹھا کر لے گئے
جانتے ہیں اس زوال کی کیا وجہ تھی ؟
اس زوال کی وجہ صرف ایک تھی اور وہ وجہ آج بھی ایک وجہ بنی ہوئی ہے اور وہ وجہ ہے فرقہ پرستی اور ایک دوسرے کے مسالک پر کیچڑ اچھالنا ایک دوسرے کے اکابرین کو برا بھلا کہنا
انکی ذاتیات پر حملے کرنا ایک دوسرے کے عقائد میں سے کیڑے نکالنا ،.،
یاد رکھیئے الله پاک جب کسی قوم پر عذاب بھیجتا ہے تو پوچھ کر نہیں بھیجتا ہم ہی اس عذاب کی اصل وجہ ہیں ہمارے کرتوت اس کی اصل وجہ ہیں ،.،
اور اس وقت بھی سقوط بغداد جیسا منظر ہے کہیں شیعہ سنی وہابی دیوبندی بریلوی سلفی ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں ایک دوسرے کے اکابرین کو برا بھلا کہ رہے ہیں ایک دوسرے کے مسالک پر کیچڑ اچھال رہے ہیں ،.،
اور ظلم کی حد یہ ہے کہ ایک دوسرے کو کافر مرتد بدعتی جہنمی اور خدا جانے کیا کیا کہ رہے ہیں ،.،
ارے بھائی اسلام ایک امن اور محبت کا دین ہے اسے سمجھو
ایک دوسرے کے مسالک سے اختلاف رائے رکھنا بلکل کوئی بری یا غلط بات نہیں بلکہ حدود قیود میں رہ کر ایک دوسرے کو سمجھایا جا سکتا ہے لیکن دوسروں پر کیچڑ اچھال کر نہیں .،.
ہم یہاں ایک دوسرے کے مسلک کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں ایک دوسرے کی گردن مار رہے ہیں لیکن دوسری طرف کفار کو دیکھو وہ ایک ہو رہے ہیں ،.،
کیا عراق افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کے بمبار جہاز بم پھینکتے وقت یہ تمیز کرتے ہیں کہ یہ شیعہ ہے اسے نا مارو ؟ یہ سنی ہے اسے نہ قتل کرو ؟ یہ وہابی سلفی دیوبندی بریلوی ہے اس پر بم نہ پھینکو ؟
نہیں بلکہ وہ مسلمانوں کو مار رہے ہیں اور ستم ظریفی یہ کہ ہم بجائے انکا ایک ہو کر مقابلہ کریں ہم خود ہی ایک دوسرے کی گردن مارنے پر تلے ہوئے ہیں ،.،
''''''''یوں تو سیدبھی ہو،مرزا بھی ہو،افغان بھی ہو
''''''''تم سبھی کچھ ہو ، بتاؤ تو مسلمان بھی ہو ؟'''''
،sialkotian pakistan
​
 
Advertisement
Excellent, frankly speaking there is no room for sectarianism in Islam, no issue of tolerance arises if we follow the order of the Quran, aapus mein tafraqay mein Na parho. All these sects are what, tafarqeybazi is this not tantamount of negating the order of the Quran.
 
Quran
6:116
Muhsin Khan
And if you obey most of those on earth, they will mislead you far away from Allah's Path. They follow nothing but conjectures, and they do nothing but lie.
​
 
Advertisement
Excellent, frankly speaking there is no room for sectarianism in Islam, no issue of tolerance arises if we follow the order of the Quran, aapus mein tafraqay mein Na parho. All these sects are what, tafarqeybazi is this not tantamount of negating the order of the Quran.[/QUOTE
جی درست فرمایا
اور آج ہماری بربادی کی وجہ بھی یہ تفرقہ بازی ہے
کاش کہ ہم مسلمان بن جائیں کجا کہ مسلک میں پڑے رہنے کے بجائے
 

منفعت ايک ہے اس قوم کي' نقصان بھي ايک
ايک ہي سب کا نبي' دين بھي' ايمان بھي ايک


حرم پاک بھي' اللہ بھي' قرآن بھي ايک
کچھ بڑي بات تھي ہوتے جو مسلمان بھي ايک


فرقہ بندي ہے کہيں اور کہيں ذاتيں ہيں
کيا زمانے ميں پنپنے کي يہي باتيں ہيں


کون ہے تارک آئين رسول مختار؟
مصلحت وقت کي ہے کس کے عمل کا معيار؟


کس کي آنکھوں ميں سمايا ہے شعار اغيار؟
ہوگئي کس کي نگہ طرز سلف سے بيزار؟


قلب ميں سوز نہيں' روح ميں احساس نہيں
کچھ بھي پيغام محمد کا تمھيں پاس نہيں


وضع ميں تم ہو نصاري تو تمدن ميں ہنود
يہ مسلماں ہيں! جنھيں ديکھ کے شرمائيں يہود


يوں تو سيد بھي ہو، مرزا بھي ہو، افغان بھي ہو
تم سبھي کچھ ہو ، بتائو تو مسلمان بھي ہو!



​
 
Last edited:
[TABLE="width: 0"]
[TR="bgcolor: transparent"]
[TD="bgcolor: transparent"]ميرا اللّہ ايک ميرا دين، دين اسلام ايک[/TD]
[/TR]
[TR="bgcolor: transparent"]
[/TR]
[/TABLE]

​