- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,292
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
۱۸ مارچ کو خان صاحب کی عدالت پیشی پر ان کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس آیا۔ اس دن خان صاحب کی گاڑی کو جس طرح سے گھیرے میں لیا گیا۔ جس انداز میں شیلنگ کی گئ فوٹیجز پوری دنیا نے دیکھی ہیں کسی کو گمان نہیں رہنا چاہئے کہ وہ سیٹ آپ خان صاحب پر ایک اور قاتلانہ حملے کا تھا۔ اس کے بعد اگلی مرتبہ جب انہوں نے عدالت میں گاڑی سے اترنے پر مجھے اپنی گاڑی کے ساتھ موجود دیکھا تو اپنے سٹاف کو جھڑک کر مجھے گاڑی میں بیٹھنے کی تاکید کی۔متعدد بار ان کی پیشیوں کے لیے تیار ہو کر نکلتا اور خان صاحب منع کردیتے تھے کیونکہ ان کے پاس مستند معلومات تھیں کہ مجھے قتل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ جس کے لیے بنائے کئ منصوبے پہلے ہی بے نقاب کرچکا ہوں۔
ان کی دونوں مرتبہ گرفتاریوں پر مجھے ان کی جانب سے یہی ہدایت موصول ہوئیں کہ کسی بھی صورت خود کو خطرے میں نہیں ڈالنا۔ موجودہ صورتحال میں سختی سے تاکید کی گئ اور بارہا کی گئی کہ کوئ بھی ایسا قدم نہیں اٹھانا جس سے تمہاری زندگی خطرے میں پڑ جائے۔ خیر اندیشوں کی جانب سے جس منصوبہ بندی کی خبریں دی جارہی ہیں وہ سادہ ترین الفاظ میں بھی نہایت گھناؤنی ہیں۔ قصہ مختصر، ان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے، دل پہ جبر کرنے کے سوا فی الوقت کوئ چارہ نہیں۔
۵ اگست سے عمران خان کو بوگس کیسز میں جعلی ٹرائلز کے تحت قید رکھا گیا ہے۔ ان کی ساتھ بدترین سلوک ہورہا ہے۔ وہ تو اس ملک کی آزادی کے لیے اپنی جان بھی قربان کرنے سے گریزاں نہیں لیکن ہم کہ جن کو اللہ نے عمران خان کی نسبت سے اتنی عزت دی ہے کہ ہماری آواز پر قوم اس جھنڈے کے نیچے یکجا ہوتی ہے آج بھی یہ آواز لگانے کے لیے اتنے ہی بے چین ہیں جتنا اس پہلی رات تھے جب تم نے ہمارے منتخب وزیراعظم کو سازش کرکے نکالا۔
ہم تب بھی امن سے اپنے ملک اور اپنے قائد کی محبت میں نکلے تھے۔ ہم اس کے بعد بھی سینکڑوں مرتبہ اسی طرح “پاکستان زندہ باد، عمران خان پائندہ باد” کے نعرے کے ساتھ اپنے ملک، اپنے مستقبل، اپنی قومی حمیت اور آزادی کے لیے نکلے۔ تمہارے ارادے ۹ اپریل کو بھی ناپاک تھے، ۲۵ مئ کو بھی، ۴ نومبر کو بھی، ۱۴ اور ۱۸ کو مارچ کو بھی اور ۹ مئ کو بھی۔ اگر ایک بار اپنے ارادوں میں جزوی کامیابی پا کر تمہیں یہ گماں ہے کہ تمہارے گذشتہ ڈیڑھ سال کے ظلم و ستم اور ۹ مئ کے اپنے فالس فلیگ آپریشن کے بعد توڑے مظالم نے ہمارے حوصلے توڑ دیے ہیں تو آنکھیں کھولو آج بھی تمہارے عقوبت خانے ہمارے ایقان کی حدت سے لرزاں ہیں۔ آج بھی تم اس کی ایک جھلک تک سے خوفزدہ ہو۔ آج بھی تم قوم کی سوچ کا سامنا کرنے سے گریزاں ہو۔
اور ہم آج بھی وہی لوگ ہیں جنہوں نے بنی گالہ کی سڑکوں پر گرم و سرد میں بسیرا ڈالا تھا۔ ہم آج بھی وہی لوگ ہیں جن کے وجود ۱۴ اور ۱۵ مارچ کو اس کی ڈھال بنے تھے۔ ہم آج بھی وہی قوم ہیں جو تمہارے ناپاک منصوبے کی بھنک پاکر اسلام آباد کی سڑکوں پر امڈ آئ تھی اور خالی ہاتھ تمہارے ظلم کے سامنے سینہ سپر ہوگئ تھی۔ عمران خان کل بھی ہماری ریڈ لائن تھا اور آج بھی ہماری ریڈ لائن ہے۔ ہم عمران خان کے حکم پر صبر کیے بیٹھے ضرور ہیں لیکن یہ صبر عمران خان کی زندگی کی قیمت پر نہیں کیا جائیگا!
Loading X post…
Open original post on Xتم جسے ہرانے کے لیے گرے جارہے ہو، وہ تو کب کا جیت چکا ہے۔ یہ لڑائ تو شروع ہی اس کی جیت سے ہوئ تھی۔ جب تم نے جان لیا تھا کہ تم اسے ہرا نہیں سکتے تب ہی تو تمہاری بغلوں میں چھپے خنجروں پر تمہاری انگلیوں کے نشان چمکے تھے۔
کل تک جنہیں تم پیٹھوں میں گھونپتے تھے اس نے تمہیں مجبور کیا کہ وہ تم اس کے سینے پر رکھو اور وہ تمہاری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر یہ گواہی دے کہ لا الہ الا للہ۔۔ نہیں ہے کوئ معبود اللہ کے سوا!
اس کی نظروں کی بے خوفی ہی نے تو تمہیں نظروں سے گرا دیا ہے۔ آج اس کا زندان بھی روشن ہے، اور تمہارے محلوں پر بھی آسیب کا سایہ ہے۔
اب تم بین ڈال ڈال کے اپنی مظلمویت کا پرچار کرو یا اپنے ہی جگر گوشوں کے کلیجے چباؤ۔ جیت تو وہ گیا ہے تم تو خجالت میں صرف اپنے نقاب نوچ رہے ہو۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/GMnxKYb/muradh1i1h1.jpg
Last edited by a moderator:





