- Joined
- Mar 4, 2013
- Posts
- 1,705
- Reaction score
- 1,758
- Points
- 113
اخبار ، ٹی وی اور سوشل میڈیا پر جو ہم تبصرے پڑھتے اور سنتے ہیں وہ زیادہ تر کسی ایسے شخص نے لکھے ہوتے ہیں جو پاکستان کا ایک عام آدمی نہیں ہوتا اور وہ اپنے ایئر کنڈیشنڈ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر ایسے تجزیے لکھتا ہے اس نے کبھی کسی ویگن سوزوکی یا چنگ چی کے دھکے نہیں کھائے ہوتے۔ اگر کوئی قسمت کی دیوی کی مہربانی سے ایسے دھکوں سے حال ہی میں ایک ایئر کنڈیشنڈ گھر میں برا جمان ہوا ہو، وہ ایسے برے وقت کو یا تو بھول چکا ہوتا ہے یا یہ سمجھتا ہے کہ باقی بھی اسی کی طرح اس مصیبت سے نکل آئے ہوں گے.... میرے سمیت بہت سے سمجھدار لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو میٹرو بس یا میٹرو ٹرین سے کہیں زیادہ تعلیم و صحت کی سہولتیں میسر کرنے کی اشد ضرورت ہے اور یہ بھی کہ موجودہ حکومت کے سارے پروجیکٹ پیسے بٹورنے اور اپنی کرپشن کرنے کے سوا اور کچھ نہیں ہے ۔ مگر اس بارے میں ایک عام آدمی کیا سوچتا ہے۔ یہ جاننے کی بھی ضرورت ہے۔ جنرل الیکشن کے بارے میں بھی ہمارے بہت سے تحفظات تھے، دھاندلی کا شوربھی تھا مگر موجودہ بلدیاتی الیکشن کچھ اور ہی سٹوری سنا رہے ہیں اور خاص کر اس لیے بھی کہ نہ صرف کوئی دھاندلی کا شورنہیں مچا رہا بلکہ ان الیکشن میں دھاندلی کا چانس بھی بہت کم ہوتا ہے ۔
ڈاکٹر صاحب اور میں ان کے ڈرائنگ روم میں بیٹھے حسب معمول اپنے پسندیدہ ٹاپک پاکستان پر بات کر رہے تھے خاص کر اس لیے بھی کہ وہ کچھ روز پہلے ہی وہاں سے ہو کر آئے تھے ۔ کسی بھی جگہ کے رہنے والے باسیوں کی نسبت باہر سے آنے والا وہاں کے حالات کا تجزیہ زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتا ہے کیوںکہ وہاں کے باسی تو ایک مخصوص خطے اور طبقے میں رہتے ہوے اپنے حالات ، پسند و ناپسند اور ذاتی تعصبات میں گھرے ہوتے ہیں اس لیے ان کی نظر زیادہ وسیع تر کینوس پر مرکوز نہیں ہوتی ۔ پوری بات بتانے سے پہلے ڈاکٹر صاحب کے ذاتی تعصب خاص کر سیاسی نقطہ نظر سے واقف ہونا ضروری ہے۔ ان کی اور میری جب کبھی لڑائی ہو تو وہ اکثر عمران خان کی سیاست ہی پر کسی حوالے سے ہوتی ہے۔ وہ عمران خان کے خلاف ایک لفظ سننا نہیں چاہتے ..
ڈاکٹر صاحب کہنے لگے کہ لاہور جس گھر میں وہ ٹھہرے ہوے تھے وہاں گھر کا کام کرنے والی ایک ملازمہ ایک مسیحی خاتون تھی جو کسی دور دراز کی کالونی سے کئی بسوں ویگنوں کے دھکے کھا کر اور پھر ایک رکشے میں اس گھر تک پہنچتی تھی .... ہمیں سخت کھلنے والی بد نام زمانہ میٹرو بس کے دور سے پہلے .... اور اس پر اس کے پیسے خرچ ہوتے تھے پورے ایک سو بیس روپے اور اس گھر سے ملتے تھے اس کو ڈھائی سو روپے اور اب میٹرو بس کے طفیل وہ خاتوں کم وقت میں اور کم دھکوں کے ساتھ اس گھر پہنچ رہی تھی صرف چالیس روپے خرچ کر کے .... یعنی آنے اور جانے کے کرائے میں روزانہ بچت پورے اسی روپے .... اور پھر کم وقت میں اور سفر بھی کسی قدر سہولت کے ساتھ۔
ڈاکٹر صاحب نے جب اس سے الیکشن اور ووٹوں کا پوچھا تو کہنے لگی کہ اس کے پورے خاندان نے موجودہ حکومت کو ووٹ دیا ہے اور بلکہ اس حکومت کی بہت تعریف کر رہی تھی۔ ڈاکٹر صاحب نے اسے کہا کہ یہ لوگ تو بہت کرپٹ ہیں تو وہ کہنے لگی کون سا سیاستدان کرپٹ نہیں ہے ۔ جب انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپٹ نہیں ہے۔تو وہ کہنے لگی ہمیں تو اپنا فائدہ دیکھنا ہے اور یہ حکومت انہیں وہ فائدہ پہنچا رہی ہے جب انہوں نے کہا کہ یہ لوگ تعلیم اور صحت پر کام نہیں کر رہے تو وہ کہنے لگی صاحب جی پہلے پیٹ میں روٹیاں پڑیں گیں تو ہم تعلیم اور صحت کا سوچیں گے...
اس کے بعد ڈاکٹر صاحب اسلام آباد گئے تو ان کی گاڑی کا ڈرائیور بھی ن لیگ کا ووٹر نکلا ۔ چونکہ وہ زیادہ دیر ڈاکٹر صاحب کے ساتھ رہا اس لیے وہ قائل ہو گیاکہ اسے بھی عمران خان کو ووٹ دینا چاہیے اگلے الیکشن میںل.... لیکن کہنے لگا کہ اپنا ووٹ تو دے دوں گا مگر اپنے رشتہ داروں اور دوسرے گاوں والوں کا وعدہ نہیں کر سکتا۔ رستے میں کہیں اس ڈرائیور کا گاوں پڑتا تھا ڈاکٹر صاحب نے کہا چلو تمھارے گاوں چلتے ہیں وہ خوشی خوشی انہیں اپنے گاوں لے گیا وہاں ان کی کافی لوگوں سے ملاقات ہوئی جو سب زمیندار کسان تھے پتہ چلا کہ وہ بھی موٹر وے کے بننے سے بہت خوش ہیں کہ پہلے وہ اپنی فصلیں کسی منڈی تک پہنچا ہی نہیں سکتے تھے اور اگر کسی طرح پہنچا بھی لیتے تھے تو آدھی تو رستے ہی میں ضائع ہو جاتی تھیں ۔ کرایا بے تحاشا لگتا تھا اب موٹر وے کے ذریعے وہ بہت آسانی سے اپنی فصلیں منڈیوں تک کم وقت اور کم کرائے پر پہنچا لیتے ہیں اور ظاہر ہے وہ منافع کہیں زیادہ کماتے ہیں ۔ ان اللہ کے بندوں نے تو ڈاکٹر صاحب کی ایک نہیں سنی اور بڑے فخر سے بتایا کہ وہ تو ن لیگ کے ووٹر ہیں اور رہیں گے۔
اب یہ سب کہنے کا مقصد ہر گز نہیں کہ ہمیں حکومت پر تنقید نہیں کرنی چاہئیے مگر کسی بھی پروجیکٹ پر تبصرہ کرتے وقت اس کے بارے میں تمام حقائق کا احاطہ کرنا چاہیے۔ تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح کی اشد ضرورت ہے ۔ عمران خان نے بھی اگر ن لیگ کے زور کو توڑنا ہے تو ایسے گراس روٹپروجیکٹ اور پروگرام عوام کے سامنے رکھے اور ان کا اپنے اوپر اعتماد قائم کرے۔ ہم مانیں یا نہ مانیں مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کی ایک غالب اکثریت کا مسئلہ دو وقت کی روٹی ہے .... اور بقول ہمارے بابا فرید کے روٹی ہمارے ایمان کا ایسا پانچواں رکن ہے جس کے بغیر باقی سارے ارکان جاتے نظر آتے ہیں۔
سورس

Last edited by a moderator: