- Joined
- Apr 28, 2012
- Posts
- 8,311
- Reaction score
- 15,308
- Points
- 193
تعریف کرنے میں احتیاط اور زمہ داری
کسی ایسے شخص کی منہ پر تعریف کرنا ناپسندیدہ ہے جس کے بارے میں یہ اندیشہ ہو
کہ وہ فخر و غرور میں مبتلا ہو جائے گا اور جس کے بارے میں یہ اندیشہ نہ ہو تو اس کے منہ پر اس کی تعریف کرنا جائز ہے ۔
حضرت ابو موسی اشعریؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ کسی آدمی کو کسی کی تعریف کرتے ہوئے سنا ، جو تعریف میں مبالغہ آرائی کر رہا تھا تو آپ نے فرمایا:تم نے ہلاک کر دیا یا تم نے اس آدمی کی کمر توڑ دی۔ (متفق علیہ) البخاری (/۲۷۶۵۔ فتح)و مسلم (۳۰۰۱) ۔
حضرت ابو بکر ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے پاس ایک آدمی کا ذکر کیا گیا تو دوسرے آدمی نے اسکی تعریف کی، پس نبیﷺ نے فرمایا: افسوس ہے تجھ پر، تم نے تو اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی، آپ نے کئی بار ایسے فرمایا (پھر فرمایا) اگر تم میں سے کسی نے ضرور ہی کسی کی تعریف کر نی ہو تو اسے ایسے کہنا چاہیے کہ میں اسے ایسا اور ایسا سمجھتا ہوں، اگر وہ سمجھتا ہے کہ وہ اسی طرح ہے اور اللہ تعالیٰ ہی اس کا حساب لینے والا ہے اور اللہ تعالیٰ کے سامنے کسی کے پاک صاف ہونے کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا۔ (متفق علیہ) البخاری (/۲۷۴۵۔ فتح)و مسلم (۳۰۰۰) ۔
اپنے بھائی کی گردن کاٹ دی یعنی تو نے اپنے بھائی کو ہلاک کردیا کہ کہیں وہ بندہ غرور و تکبر کا شکار نہ ہوجائے۔
رسولﷺ نے فرمایا: کہ اگر تعریف کرنی ہے تو پہلے وہ کہے کہ میرا گمان ہے اور اصل حقیقت اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ یہ ایسے ایسے ہے یعنی اس میں فلاں فلاں اچھائی ہے۔
اسلام میں خوشامد سے روکا گیا ہے
حضرت ہمام بن حارث حضرت مقدادؓ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عثمان ؓ کی (ان کے منہ پر) تعریف کرنے لگا تو مقدادؓ نے (اس کے منہ میں مٹی ڈالنے کا)ارادہ کیا اور گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور اس کے منہ میں کنکریاں ڈالنے لگے۔ حضرت عثمان ؓ نے ان سے پو چھا : یہ تم کیا کر رہے ہو؟ انھوں نے بتا یا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم (منہ پر)تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے مونہوں میں مٹی ڈالو۔ (مسلم) یہ ممانعت کی احادیث ہیں جبکہ منہ پر تعریف کرنے کے جواز کی بہت سی احادیث وارد ہیں۔ مسلم (۳۰۰۲) (۶۹)۔
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ
ترجمہ اے ہمارے رب اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا مالک ہے، ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما۔ البقرة2/286

Last edited: