Advertisement

ترکی ،سعودی عرب اور دو کشتیوں کا سوار!

دنیا کا یہ قاعدہ ہے کہ بدلتی رہتی ہے۔ سیاست کے پلڑوں میں وقت کے باٹ ایسے توازن بگاڑتے بناتے ہیں کہ کبھی دائیں طرف جھکاؤ ہوتا ہے تو کبھی بائیں طرف۔ تاریخ کی کتابوں میں کئی کئی سو برس صفحہ پلٹنے پہ گزر جاتے ہیں اور جب یہ برس گزارنے بیٹھو تو نسلیں لگ جاتی ہیں اور ایک قدم غلط اٹھ جائے تو نسلیں بھٹک جاتی ہیں۔
ترکی کے صدر طیب اردوغان اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے جا چکے ہیں۔ ان کا یہ دورہ آج کے حالات کے تناظر میں بہت اہم ہے۔ آج دنیا کے نقشے پہ نظر ڈالیں تو خلیجی ممالک سے لے کر افغانستان تک بارود کا دھواں اور گولیوں کی جھڑی نظر آتی ہے۔
پچھلے برس کشمیر کے معاملے پہ بھارتی اقدام اور اب فلسطین کے مجوزہ حل پہ مسلم دنیا کی خاموشی صاف پیغام دیتی ہے کہ اب ہم تھک چکے ہیں۔ نظریات کے لیے لڑنے کے زمانے اور ہوتے ہیں۔ آج، شام سے لے کر یمن تک جہد للبقاء نے عرب دنیا کو اتنا مضمحل کر دیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد کشنر کے بنائے مجوزہ نقشے پہ کوئی خاص احتجاج بھی نظر نہیں آتا۔
حالانکہ جب اس نقشے کے بالکل الٹ حالات میں امن کی بات کی جاتی تھی تو عرب ممالک نہیں مانتے تھے۔ زمانہ بہت آگے کھسک آیا ہے، کیلنڈر ہی نہیں دیواریں بھی بدل گئی ہیں۔

ایسے میں جب طیب اردوعان کے ’وژن 2023‘ اور عثمانی خلافت کے خاتمے کو سو سال اکٹھے ہی پورے ہونے والے ہیں تو پاکستان ایک بار پھر ایسی جگہ کھڑا ہے جہاں اس کے سامنے دو کشتیاں ہیں۔
یہ قریباً وہی وقت ہے جو کہ لیاقت علی خان کے دورہ امریکہ کے زمانے میں آیا تھا۔ روس یا امریکہ میں سے کسی ایک کو چننا تھا اور ہم نے امریکہ کو چنا۔ آگے جو ہوا وہ تاریخ ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم تاریخ کے نازک موڑ پہ تو کھڑے ہی رہتے ہیں، اب کی بار ہم خارجہ تعلقات کے دوراہے پہ بھی آ کھڑے ہوئے ہیں۔
حجاز، جسے اب سعودی عرب کہا جاتا ہے، پہلی جنگ عظیم کے وقت تک خلافت عثمانیہ کا حصہ تھا۔ شریف مکہ بوجوہ اس کے دعوے دار تھے مگر ہاتھ یہ آل سعود کے آیا۔
پاکستان کے سعودی عرب سے بھی روایتی اچھے تعلقات رہے ہیں۔ کشمیر پہ بھارت کے حالیہ اقدامات کے بعد سعودی عرب کے رویے نے گو عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچائی مگر حکومتی سطح پہ یہ تعلقات شاندار ہی رہے۔ بلکہ اس قدر شاندار رہے کہ سعودی عرب کے دورے کے بعد، وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور سمٹ میں وعدے کے باوجود بھی شریک نہ ہوئے۔
مبینہ طور پر اس کی ذمہ داری سعودی حکومت پہ ڈالی گئی کہ ان کی طرف سے مناہی تھی اور پاکستان بوجوہ مجبور تھا۔
مگر پھر یہ ہی مجبور پاکستان ملائشیا کا دورہ کرتا ہے اور ملائیشیا کے صدر کو دورے کی دعوت دیتا ہے اور ملائیشیا کے دورے کے کچھ ہی روز بعد ترک صدر کے دورہ پاکستان کی نہایت گرم جوش میزبانی کرتا ہے۔
2023 کے بارے میں افسانے زیادہ اور حقیقت چاہے کم ہو لیکن ایک بات واضح ہے کہ مستقبل قریب میں اسلامی بلاک نہ سہی مگر او آئی سی کی طرز پہ چیدہ چیدہ مسلم ملکوں کی تنظیم ضرور بننے والی ہے۔ یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ اس تنظیم کی روح ترکی کے صدر طیب اردوغان ہی ہوں گے۔
اس نئی تنظیم یا بلاک سے سعودی عرب کی تحفظات ہمیں خوب نظر آ رہے ہیں۔ یعنی اگر کل کو 2023 سے متعلق افواہیں کوئی شکل اختیار کرتی ہیں تو ہمیں سعودی عرب یا ترکی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔
ماضی میں ایران اور سعودی عرب کے معاملے میں ایسا ہوا تو ہم نے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔ گو پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ایران کے ساتھ نظریاتی طور پہ بھی کھڑی تھی۔ مگر یہ امریکہ سعودی بلاک میں شرکت کا معاملہ تھا۔ اب کی بار ترکی کے پلڑے میں امریکہ کا باٹ نہیں ہے۔
سعودی عرب میں تیزی سے لائی جانے والی سماجی اصلاحات بھی کچھ کہانیاں سنا رہی ہیں۔ ترکی کا سیکولر ڈھانچہ اور سعودی عرب کا وہابی نظریہ خاصی حد تک بدل رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کو اپنے دوستوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیئے۔
خاص کر ماضی کی تحریک خلافت کو ضرور ذہن میں رکھنا چاہیئے۔ ہم نے اپنے کچھ بزرگوں کو مرتے دم تک رومی ٹوپی پہنتے دیکھا۔ یہ ان بزرگوں کا خلافت کے ساتھ جذباتی لگاؤ تھا۔ یہ ہی معصوم فطرت لوگ سعودی عرب کا سکہ نظر آ جاتا تھا تو چوم کر آنکھوں سے لگا لیا کرتے تھے۔
پاکستانی عوام اب بھی ایسے ہی ہیں۔ دونوں ہی ملکوں سے پاکستان کے مفادات بھی وابستہ ہیں اور عوام کا بھی دونوں ہی ملکوں کی طرف یکساں جھکاؤ ہے۔ مگر ترکی اور سعودی عرب کے درمیان کشمکش کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ سعودی عرب میں مبینہ طور پہ ترک ڈرامے دکھانے پہ پابندی عائد ہے۔
گویا ترکی اور سعودی عرب بھی تاریخ کے اسی ورق پہ کھڑے ہیں جس کے پچھلے پیرا گراف میں لکھا ہے
بولیں بی اماں محمد علی کی
بیٹا جان خلافت پہ دے دو

ترکی کے ساتھ اپنے شاندار تعلقات کی تاریخ بیان کرتے ہوئے تو ہمارے وزیر اعظم شاعرانہ تعلی سے بھی کام لے گئے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ترکی اور اس خطے کے مسلمانوں کے تعلقات ہمیشہ مثالی رہے۔ ترکی کے لیے ہم آج بھی اتنے ہی جذباتی ہیں جتنے سو برس پہلے تھے۔ آج بھی ہمارے طاق پہ سرخ رومی ٹوپی ٹکی ہوتی ہے اور دیوار پہ رقصاں درویش کی تصویر سجی ہوتی ہے۔
بس اتنا دھیان رہے، خارجہ پالیسی بی اماں کے کہے پہ نہیں بنائی جاتی اور یہ بھی یاد رکھیں کہ مبینہ طور پہ علی برادران کے شائع کردہ پمفلٹس ہی کو بیرونی مداخلت قرار دے کے خلافت کا مکمل خاتمہ کیا گیا تھا۔
بھولنا تو یہ بھی نہیں چاہیئے کہ دو کشتیوں کے سوار کبھی منزل تک نہیں پہنچ پاتے اور یاد رکھنے کی اصل بات یہ ہے کہ ہماری منزل ہے کیا؟ اپنا حد نگاہ وسیع کیجئے اور دیکھئے کہ ہمیں کرنا کیا ہے؟ تاکہ آنے والے وقت میں کوالالمپور سمٹ جیسی کوئی صورت حال پیش نہ آئے۔

​
آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: ترکی ،سعودی عرب اور دو کشتیوں کا سوار!
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
ہم نے کیا قدم اٹھانے ہیں اس کا دارومدار دوسرے ملکوں پر بھی ہے کہ وہ کیا قدم لینے والے ہیں۔

سعودی عرب کے موجودہ اقدامات کھلا اشارہ ہیں۔

ویسے بھی عربی الگ نسل ہے اور ہم عجمی ۔۔ نسل کا فیکٹر اس میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ترکی ، پاکستان ایران ، روس سے آزاد مسلمان ریاستیں اور دیگر ایشائی ممالک جیسے انڈونشیا اور ملائشیا وغیرہ ایک ساتھ کھڑے ہونے والے ہیں اب۔​
 
سعودیہ اور ترکی کے مابین ایک فرق امریکا ہے جو مسلمان ممالک کی پیٹھ پر وار کرنے والا دوست ثابت ہوا ہے. جس سے بھی دوستی کریں امریکا کی مسلمان ممالک سے وقتی دوستی اور ازلی دشمنی یاد کریں​
 
UAE foreign minister tweets article about Israel, Arab alliance
Niazi ne Ale e saud ki aik call pe lamiyaan pa ke lait jana hai !
Ale e Yahud , Israeal aur arab emarat ne aik naya OIC bananey ka soocha hai jo sarey Mulmaano ki **** aik kar dega
Loading X post…
Open original post on X

It's good move.... unfortunately Arab - Pak relationship transformed from friendship to Master - Slave relationship we sacrificed our independent foreign policy to appease our masters. Pakistan have its own political and geographical importance we should not be blackmailed . For long term stability we have to take bold decisions and then we will be in clear position to figure out who is friend or foe.
 
دنیا کا یہ قاعدہ ہے کہ بدلتی رہتی ہے۔ سیاست کے پلڑوں میں وقت کے باٹ ایسے توازن بگاڑتے بناتے ہیں کہ کبھی دائیں طرف جھکاؤ ہوتا ہے تو کبھی بائیں طرف۔ تاریخ کی کتابوں میں کئی کئی سو برس صفحہ پلٹنے پہ گزر جاتے ہیں اور جب یہ برس گزارنے بیٹھو تو نسلیں لگ جاتی ہیں اور ایک قدم غلط اٹھ جائے تو نسلیں بھٹک جاتی ہیں۔
ترکی کے صدر طیب اردوغان اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے جا چکے ہیں۔ ان کا یہ دورہ آج کے حالات کے تناظر میں بہت اہم ہے۔ آج دنیا کے نقشے پہ نظر ڈالیں تو خلیجی ممالک سے لے کر افغانستان تک بارود کا دھواں اور گولیوں کی جھڑی نظر آتی ہے۔
پچھلے برس کشمیر کے معاملے پہ بھارتی اقدام اور اب فلسطین کے مجوزہ حل پہ مسلم دنیا کی خاموشی صاف پیغام دیتی ہے کہ اب ہم تھک چکے ہیں۔ نظریات کے لیے لڑنے کے زمانے اور ہوتے ہیں۔ آج، شام سے لے کر یمن تک جہد للبقاء نے عرب دنیا کو اتنا مضمحل کر دیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد کشنر کے بنائے مجوزہ نقشے پہ کوئی خاص احتجاج بھی نظر نہیں آتا۔
حالانکہ جب اس نقشے کے بالکل الٹ حالات میں امن کی بات کی جاتی تھی تو عرب ممالک نہیں مانتے تھے۔ زمانہ بہت آگے کھسک آیا ہے، کیلنڈر ہی نہیں دیواریں بھی بدل گئی ہیں۔
آمنہ مفتی کے دیگر کالم پڑھیے
'توں ماما لگدا ایں؟'
خاموشی کی زبان
راجہ کے گھر موتیوں کا کال؟
​
تصویر کے کاپی رائٹPID
ایسے میں جب طیب اردوعان کے ’وژن 2023‘ اور عثمانی خلافت کے خاتمے کو سو سال اکٹھے ہی پورے ہونے والے ہیں تو پاکستان ایک بار پھر ایسی جگہ کھڑا ہے جہاں اس کے سامنے دو کشتیاں ہیں۔
یہ قریباً وہی وقت ہے جو کہ لیاقت علی خان کے دورہ امریکہ کے زمانے میں آیا تھا۔ روس یا امریکہ میں سے کسی ایک کو چننا تھا اور ہم نے امریکہ کو چنا۔ آگے جو ہوا وہ تاریخ ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم تاریخ کے نازک موڑ پہ تو کھڑے ہی رہتے ہیں، اب کی بار ہم خارجہ تعلقات کے دوراہے پہ بھی آ کھڑے ہوئے ہیں۔
حجاز، جسے اب سعودی عرب کہا جاتا ہے، پہلی جنگ عظیم کے وقت تک خلافت عثمانیہ کا حصہ تھا۔ شریف مکہ بوجوہ اس کے دعوے دار تھے مگر ہاتھ یہ آل سعود کے آیا۔
پاکستان کے سعودی عرب سے بھی روایتی اچھے تعلقات رہے ہیں۔ کشمیر پہ بھارت کے حالیہ اقدامات کے بعد سعودی عرب کے رویے نے گو عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچائی مگر حکومتی سطح پہ یہ تعلقات شاندار ہی رہے۔ بلکہ اس قدر شاندار رہے کہ سعودی عرب کے دورے کے بعد، وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور سمٹ میں وعدے کے باوجود بھی شریک نہ ہوئے۔
مبینہ طور پر اس کی ذمہ داری سعودی حکومت پہ ڈالی گئی کہ ان کی طرف سے مناہی تھی اور پاکستان بوجوہ مجبور تھا۔
مگر پھر یہ ہی مجبور پاکستان ملائشیا کا دورہ کرتا ہے اور ملائیشیا کے صدر کو دورے کی دعوت دیتا ہے اور ملائیشیا کے دورے کے کچھ ہی روز بعد ترک صدر کے دورہ پاکستان کی نہایت گرم جوش میزبانی کرتا ہے۔
2023 کے بارے میں افسانے زیادہ اور حقیقت چاہے کم ہو لیکن ایک بات واضح ہے کہ مستقبل قریب میں اسلامی بلاک نہ سہی مگر او آئی سی کی طرز پہ چیدہ چیدہ مسلم ملکوں کی تنظیم ضرور بننے والی ہے۔ یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ اس تنظیم کی روح ترکی کے صدر طیب اردوغان ہی ہوں گے۔
اس نئی تنظیم یا بلاک سے سعودی عرب کی تحفظات ہمیں خوب نظر آ رہے ہیں۔ یعنی اگر کل کو 2023 سے متعلق افواہیں کوئی شکل اختیار کرتی ہیں تو ہمیں سعودی عرب یا ترکی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔
ماضی میں ایران اور سعودی عرب کے معاملے میں ایسا ہوا تو ہم نے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔ گو پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ایران کے ساتھ نظریاتی طور پہ بھی کھڑی تھی۔ مگر یہ امریکہ سعودی بلاک میں شرکت کا معاملہ تھا۔ اب کی بار ترکی کے پلڑے میں امریکہ کا باٹ نہیں ہے۔
سعودی عرب میں تیزی سے لائی جانے والی سماجی اصلاحات بھی کچھ کہانیاں سنا رہی ہیں۔ ترکی کا سیکولر ڈھانچہ اور سعودی عرب کا وہابی نظریہ خاصی حد تک بدل رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کو اپنے دوستوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیئے۔
خاص کر ماضی کی تحریک خلافت کو ضرور ذہن میں رکھنا چاہیئے۔ ہم نے اپنے کچھ بزرگوں کو مرتے دم تک رومی ٹوپی پہنتے دیکھا۔ یہ ان بزرگوں کا خلافت کے ساتھ جذباتی لگاؤ تھا۔ یہ ہی معصوم فطرت لوگ سعودی عرب کا سکہ نظر آ جاتا تھا تو چوم کر آنکھوں سے لگا لیا کرتے تھے۔
پاکستانی عوام اب بھی ایسے ہی ہیں۔ دونوں ہی ملکوں سے پاکستان کے مفادات بھی وابستہ ہیں اور عوام کا بھی دونوں ہی ملکوں کی طرف یکساں جھکاؤ ہے۔ مگر ترکی اور سعودی عرب کے درمیان کشمکش کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ سعودی عرب میں مبینہ طور پہ ترک ڈرامے دکھانے پہ پابندی عائد ہے۔
گویا ترکی اور سعودی عرب بھی تاریخ کے اسی ورق پہ کھڑے ہیں جس کے پچھلے پیرا گراف میں لکھا ہے
بولیں بی اماں محمد علی کی
بیٹا جان خلافت پہ دے دو

ترکی کے ساتھ اپنے شاندار تعلقات کی تاریخ بیان کرتے ہوئے تو ہمارے وزیر اعظم شاعرانہ تعلی سے بھی کام لے گئے لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ترکی اور اس خطے کے مسلمانوں کے تعلقات ہمیشہ مثالی رہے۔ ترکی کے لیے ہم آج بھی اتنے ہی جذباتی ہیں جتنے سو برس پہلے تھے۔ آج بھی ہمارے طاق پہ سرخ رومی ٹوپی ٹکی ہوتی ہے اور دیوار پہ رقصاں درویش کی تصویر سجی ہوتی ہے۔
بس اتنا دھیان رہے، خارجہ پالیسی بی اماں کے کہے پہ نہیں بنائی جاتی اور یہ بھی یاد رکھیں کہ مبینہ طور پہ علی برادران کے شائع کردہ پمفلٹس ہی کو بیرونی مداخلت قرار دے کے خلافت کا مکمل خاتمہ کیا گیا تھا۔
بھولنا تو یہ بھی نہیں چاہیئے کہ دو کشتیوں کے سوار کبھی منزل تک نہیں پہنچ پاتے اور یاد رکھنے کی اصل بات یہ ہے کہ ہماری منزل ہے کیا؟ اپنا حد نگاہ وسیع کیجئے اور دیکھئے کہ ہمیں کرنا کیا ہے؟ تاکہ آنے والے وقت میں کوالالمپور سمٹ جیسی کوئی صورت حال پیش نہ آئے۔

​
آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: ترکی ،سعودی عرب اور دو کشتیوں کا سوار!
True
 
سعودیہ اور ترکی کے مابین ایک فرق امریکا ہے جو مسلمان ممالک کی پیٹھ پر وار کرنے والا دوست ثابت ہوا ہے. جس سے بھی دوستی کریں امریکا کی مسلمان ممالک سے وقتی دوستی اور ازلی دشمنی یاد کریں​
جتنا نقصان مسلم دنیا کو سعودی عرب نے پہنچایا ہے امریکہ محض اس کا صرف تصور ہی کر سکتا ہے۔​
 
Advertisement
UAE foreign minister tweets article about Israel, Arab alliance
Niazi ne Ale e saud ki aik call pe lamiyaan pa ke lait jana hai !
Ale e Yahud , Israeal aur arab emarat ne aik naya OIC bananey ka soocha hai jo sarey Mulmaano ki **** aik kar dega
Loading X post…
Open original post on X

لمیاں لیٹ جانے والا ملائشیا کا دورہ بھی کر چکا ہے اور ترکی کے صدر کی میزبانی بھی کر چکا ہے ۔ موصوف لگتا ہے نواز شریف یا پھر زرداری کو یاد فرما رہے ہیں جن میں سے ایک کی جائیدادیں اور پیسہ سعودی عرب میں اور دوسرے کی دبئی میں موجود ہیں۔​
 
It's good move.... unfortunately Arab - Pak relationship transformed from friendship to Master - Slave relationship we sacrificed our independent foreign policy to appease our masters. Pakistan have its own political and geographical importance we should not be blackmailed . For long term stability we have to take bold decisions and then we will be in clear position to figure out who is friend or foe.
سعودی عرب جیسے ممالک کی اوقات ہی کچھ نہیں ہے پاکستان کے سامنے۔ اس دنیا میں پیسہ سب کچھ نہیں ہے۔ پیسے ہونے کے باوجود بہت سے ممالک اتنے بھی اہم نہیں کہ ان کا نام بھی کوئی یاد رکھے۔ سعودی عرب صرف مقامات مقدسہ کا فائدہ اٹھاتا آرہا ہے۔ ورنہ ان کی اوقات تو ٹرمپ کا وہ جملہ ہے کہ ہمارے بغیر ان کی حکومت ایک ہفتہ بھی قائم نہیں رہ سکتی۔ 1000 پاکستانی طالبان پوری سعودی ریاستی مشینری کو تہس نہس کرنے کے لئے کافی ہیں۔ اب بس جو رتبہ ان کو مقامات مقدسہ کی وجہ سے دیا ہوا تھا وہ واپس لینے کی ضرورت ہے۔​
 
جتنا نقصان مسلم دنیا کو سعودی عرب نے پہنچایا ہے امریکہ محض اس کا صرف تصور ہی کر سکتا ہے۔​
سعودیہ، افغاسنتان، عراق، لیبیا مصر، شام پر حملہ کرنے کا تصور ہی کر سکتا ہے​