Advertisement

ترکیہ کا حوثیوں کیخلاف غیر ملکی سرزمین پر فوج بھیجنے سے انکار

وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے جمعرات کو کہا کہ ترکی سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے تحت حملے کرنے کے لیے بیرونِ ملک فوج نہیں بھیجے گا۔

فیدان نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا، "ترکی کسی دوسرے ملک میں فوج بھیج کر وہاں حملہ نہیں کرے گا۔" انہوں نے کسی اتحادی کا دفاع کرنے اور جارحانہ کارروائیوں میں حصہ لینے کے درمیان فرق واضح کیا، جن میں یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں، جن سے سعودی عرب برسرِپیکار ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی "میثاقِ مکہ" کے تحت دیگر ممالک پر حملے کے لیے فوج نہیں بھیجے گا، انہوں نے اس معاہدے کو دفاعی معاہدہ قرار دیا
Loading X post…
Open original post on X

انقرہ: ترکیہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے دفاعی معاہدے کے باوجود وہ یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے لیے اپنی فوج کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر ہرگز نہیں بھیجے گا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ہنگری کے ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ صرف دفاعی نوعیت کا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحانہ کارروائی یا دوسرے ملک میں مداخلت کرنا قطعاً نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر معاہدے میں شامل کسی بھی رکن ملک پر بیرونی حملہ ہوتا ہے تو دیگر ممالک دفاع میں اس کا ساتھ دیں گے، تاہم ترکیہ کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر چڑھائی کرنے یا وہاں اپنی فوجیں بھیجنے کی پالیسی پر بالکل بھی عمل پیرا نہیں ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ ترکیہ اور سعودی فوجی حکام فی الحال ریاض کی دفاعی ضروریات کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اس تعاون میں بنیادی طور پر فضائی دفاع، جدید برقی جنگی صلاحیتوں کی فراہمی اور تکنیکی معاونت کے شعبے شامل ہیں جن پر دونوں ممالک سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ پہلے ہی سعودی عرب کو مختلف دفاعی اور تکنیکی شعبوں میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس میں فوجی سازوسامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ، فضائی نگرانی، جاسوسی، ڈرون آپریٹرز کی تربیت اور دفاعی منصوبہ بندی میں مدد کرنا شامل ہے تاکہ سعودی سرحدوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

خیال رہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے اگست میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کی رو سے ایک رکن پر مسلح حملہ تمام ارکان پر حملہ تصور کیا جائے گا، تاہم اس معاہدے کی ترکیہ کی پارلیمنٹ سے باقاعدہ توثیق ہونا ابھی باقی ہے۔

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہروں اور اہم تنصیبات پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ریاض ان حالات میں اپنے اتحادیوں سے بھرپور دفاعی تعاون حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے تاکہ ملکی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
​
 
چلو جی پاکستان کی رینٹل آرمی کا کرایہ اور زیادہ ہو جائے گا

renting GIF
 
اور ہمارے بیغیرت کتوں کو دوسرے ممالک کے گٹر صاف کرنے پر بھی ڈالر ملنے کا آسرا ہو تو اسے بھی چوم چوم کر لیں گے

اخے جی ہم الله کی فوج ہیں
​