Advertisement

تحریک لبیک کا قافلہ وزیر آباد سے آگے بڑھنے کے لیے کوشش ، رینجرز کی شیلنگ

_121274757_gettyimages-1236067747.jpg

صوبہ پنجاب کے شہر وزیر آباد میں موجود کالعدم جماعت تحریک لبیک کے قافلے نے راستے میں موجود رکاوٹوں کے باعث اسلام آباد جانے کے لیے متبادل راستہ اپنانے کی کوشش کی ہے جس کے بعد رینجرز نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعے سے شروع ہونے والے اس لانگ مارچ کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق وزیرآباد میں موجود تحریک لبیک کے کارکنان کی تعداد کئی ہزار ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ سنیچر کی صبح نو بجے تحریک لبیک کے کارکنان نے شہر کے اندرونی راستوں سے آگے بڑھنا شروع کیا۔ اطلاعات ہیں کہ انھیں شہر کے مختلف مقامات پر رینجرز کی جانب سے شیلنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد لانگ مارچ کے شرکا تھوڑا سا پیچھے گئے ہیں تاہم اس وقت وہ شہر کے اندر ہی موجود ہیں۔
اس وقت لانگ مارچ کے شرکا کی پیش قدمی روکنے کے لیے رینجرز آگے ہیں اور ان کے پیچھے پولیس کی نفری موجود ہے۔
علاقے سے موصول ہونے والی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت وزیرآباد کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے اپنا خطاب جاری رکھے ہوئے ہے۔
وزیر آباد سے اسلام آباد جانے کے لیے دو راستے ہیں۔ ایک راستہ بائی پاس کے ذریعے ہے جو شہر سے باہر سے ہوتا ہوا جی روڈ کے ذریعے دریائے چناپ کے پل پر آ ملتا ہے۔ دریائے چناپ کے پل سے پہلے مختلف مقامات پر سڑکوں کو توڑ کر خندقیں کھودی گئی ہیں جن میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی جانب آنے والا دوسرا راستہ وزیرآباد شہر کے اندر سے گزرتا ہے اور پھر دریائے چناپ کے اسی پل سے آ کر ملتا ہے لیکن اس جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خندقیں نہیں کھودی گئیں۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ لانگ مارچ کے شرکا کے پاس کرین کے علاوہ اس بار لکڑی بڑے بڑے پھٹے بھی ہیں جو عموماً کسی بھی گڑھے یا کھدے ہوئے مقام کو عبور کرنے کے لیے بھی استعمال میں آتے ہیں۔
گذشتہ روز پاکستان کی قومی سلامتی کی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کے معاہدے پر عملدرآمد سمیت متعدد مطالبات کی تکمیل کے لیے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے والی کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان سے آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مذاکرات کیے جائیں گے اور قانون کی عملداری میں خلل ڈالنے والوں کو مزید کوئی رعایت نہیں ملے گی
​

تحریک لبیک کا قافلہ: لاہور سے وزیر آباد تک​

کالعدم جماعت تحریک لبیک کے کارکنوں کا لانگ مارچ جمعے کی شام وزیر آباد کی حدود میں پہنچا تھا اور اس کے شرکا وزیرآباد بائی پاس پر رات گزاری تھی۔ جمعے کی شام وزیرآباد بائی پاس پر پہنچنے کے بعد جب کچھ کارکنوں نے آگے گجرات کی جانب جانے کی کوشش کی تو ظفر علی خان چوک میں مظاہرین پر پولیس نے شیلنگ کی۔ پولیس کے مطابق لانگ مارچ کے شرکا مولانا ظفر علی خان بائی پاس سے گجرات کی طرف بڑھ رہے تھے جنھیں روکنے کے لیے شیل فائر کیے گئے جس کے بعد وہ بائی پاس پر واپس چلے گئے۔
تحصیل وزیرآباد میں پنجاب رینجرز کی جانب سے مظاہرین کے لیے تنبیہی بینرز بھی لگائے گئے ہیں جن پر تحریر ہے کہ اس علاقے میں امن و امان کی ذمہ داری انھیں سونپی گئی ہے اور انھیں شرپسندوں پر گولی چلانے کا اختیار بھی دیا گیا ہے لہٰذا مظاہرین واپس چلے جائیں۔
_121262406_mediaitem121262403.jpg
​
سورس
 
Advertisement
in fasadiyo ko koch so called chutya journalists bi support kar rahe hai.. in sab par crack down hona chahie
 
Can they dare to protest like this in France or England.
How about Sami Ibrahim like people
can his family at least go infront of French embassy woth one sign board
let alone facing bullets and tear gas.
 
sami ibrahim munafiq youtube par apne subscribers ke chakar mei hai. atleast wo french embassy ke samne protest register karwa sakta ta peacefully lekin wo sirf youtube par apni dukan chamka raha hai. common poor people hi qurbani ka bakra bnte ha