جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں سوال کیا گیا کہ اگر حکومت اور اپوزیشن کے مابین تصادم کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا کے جواب میں تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو تصادم سے بچنا چاہیے اور کسی کو چاہیے کہ وہ بیچ بچاؤ کرا دے۔
وزیراعظم نے اوورسیز کنونشن سے خطاب سے متعلق سوال کیا گیا تو سہیل وڑائچ نے کہا کہ وزیراعظم نے انتہائی مایوس کن بات کی ہے کہ ان کے مخالفین کا اقتدار آگیا تو ڈوبنے کی بات ہوگی، عمران خان کا رویہ کسی تحمل اور برداشت رکھنے والے حریف کا نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد سے پہلے ایوان کے باہر جلسے کرنا مناسب نہیں ہے، کوئی لیڈر ناگزیر نہیں ہوتا تبدیلی کے باوجود ملک چلتے رہتے ہیں۔
جبکہ ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوئی غلط بات نہیں کررہے ہیں، عمران خان کو اقتدار میں آئے ساڑھے 3 سال ہوئے ہیں ان پر مہنگائی، آئی ایم ایف کا بوجھ بھی اتنے ہی عرصہ کا ڈالیں، ن لیگ، مولانا فضل الرحمان، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ملک بچانے نکلے ہیں تو ملک تباہ کس نے کیا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پیسوں سے پیار ہے ان کے سرے محل، ایون فیلڈ ہیں، ان پر سنجیدہ الزامات ہیں لیکن جواب نہیں دیتے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے دیں اس کے بعد عمران خان کو دیکھ لیجئے گا۔
تجزیہ کار ریماعمر نے کہا کہ عمران خان نے جن لوگوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی انہیں قاتل اور ڈاکو قرار دیتے رہے ہیں، ڈرون حملوں کی مخالفت کرنے والے عمران خان اکیلے نہیں ہیں، نواز شریف نے بھی سابق امریکی صدر اوباما کے ساتھ ڈرون کا معاملہ اٹھایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی ٹیبلائیڈ نے آصف زرداری کیخلاف خبر چھاپی تو عمران خان نے ایسا تاثر دیا جیسے کسی بہت بڑے معتبر اخبار نے یہ خبر دی ہے۔ ریما عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے کہتے ہیں عوام ان کے ساتھ ہیں، حقائق دیکھیں تو ضمنی انتخابات اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے انہیں مسترد کیا۔
حسن نثار نے کہا کہ پیسے سے پیار کرنا کوئی جرم نہیں بلکہ پیسے کی ہوس قابل نفرت ہے، کسی کا دوسرے کے ساتھ ڈوبنا صرف محاوروں میں ہی ہوتا ہے۔