- Joined
- Oct 16, 2012
- Posts
- 660
- Reaction score
- 797
- Points
- 0
اس میں کوئی دو رائے نہیں ہو سکتی کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں طوفان کی طرح اٹھی تھی مگر 30 اکتوبر کے کچھ عرصے بعد ہی اس طوفان میں بتدریج کمی آنا شروع ہو گئی جیسے اچانک کسی کے پاس بے پناہ شہرت یا پیسہ آجائے تو اس کے لیے اسے سنبھالنا مشکل ہو جایا کرتا ہے ویسی ہی حالت تحریک انصاف کی تھی۔ 30 اکتوبر کے انتہائی شاندار جلسے اور بھرپور کامیابی کے بعد تحریک انصاف اور عمران خان کو انتہائی مہارت اور احتیاط سے اپنے سیاسی کارڈز کھیلنے کی ضرورت تھی مگر جانے کن قریبی لوگوں نے عمران خان کو اس بات پر قائل کر لیا کہ اتنی بھرپور عوامی پذیرائی کی ابتداء کے باوجود الیکٹیبلز پاکستانی سیاست میں کامیابی کیلئے ضروری ہیں۔ کرکٹ میں کامیابی کیلئے نوجوان کھلاڑیوں پر اعتبار کر کے کامیاب ہونے والے عمران خان سیاسی میدان میں پرانے الیکٹیبلز کے پیچھے چل پڑے، حتیٰ کے پرانے اور بدنام ترین شیخ رشید تک کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہی وہ وجوہات تھیں جن کی بناء پر عمران خان اور تحریک انصاف کا گراف کچھ عرصے کیلئے نیچے آگیا۔ مگر پچھلے دنوں تحریک انصاف کا اپنی پارٹی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو پاکستانی سیاست اور سیاسی پارٹیوں میں انقلاب کی ابتداء ثابت ہو سکتا ہے۔
جس طرح دیگر دو بڑی پارٹیوں کے دو بڑے مالکان نے سیاست اور پارٹیوں کو اپنی جاگیر ، ریاست اور فیکٹری سمجھ رکھا ہے۔ جس طرح دونوں بڑی پارٹیوں پی پی پی اور ن لیگ میں عام سیاسی کارکن کا استحصال ہوتا ہے۔ انہیں پارٹی کے وفادار کارکنوں کے بجائے ذاتی غلاموں کی طرح ٹریٹ کیا جاتا ہے، تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن سے یقیناًاس سیاسی کلچر پر ضرب لگے گی۔ آج اگر تحریک انصاف اپنے عہدیداران کا چناؤ حقیقی معنوں میں جمہوری انداز کے تحت کرے گی اور عام سیاسی کارکن کو اس کی صلاحیت اور محنت کے بل بوتے پر اس کا حق ملے گا پارٹی میں اہمیت ملے گی تو یقیناًآنے والے دنوں میں پی پی پی اور ن لیگ کا کارکن بھی اپنے پارٹیوں ، ذاتی ملوں اور جاگیر داروں کی طرح ٹریٹ کرتے پارٹی مالکان سے عزت، اور اپنا حق مانگے گا، اور یہ دونوں چیزیں تو دونوں بڑی پارٹیوں نے صرف بلاول، بختاور، حمزہ اور مریم وغیرہ کیلئے رکھ چھوڑی ہیں۔
اگر عمران خان پارٹی کے اندر نچلی سطح کے ساتھ ساتھ بالائی سطح پر سینئر قیادت کے چناؤ کیلئے بھی ایسے ہی الیکشن کرانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جہاں ہر اہم عہدیدار کا چناؤ خود پارٹی کے عام کارکن نے کیا ہوتو یہ انقلاب باقی دونوں پارٹیوں کی آمرانہ جڑوں کو ہلا کر رکھ دے گا۔ پہلے دونوں بڑی پارٹیوں کے عام کارکن ان پارٹیوں سے سو کھے پتوں کی طرح رشتہ ختم کریں گے اور پھر بالائی سطح کے لیڈر بھی جو آج میاں صاحبان یا زرداری صاحب کی چاکری کرنے پر مجبور ہیں۔ وہ بھی برسوں کی ریاضت اور وفاداری کا صلہ مانگیں گے۔ وہ ساری اہم سیٹیں اور مناصب جو صرف رشتہ داری کی بناء پر بلاول زرداری، بختاور زرداری، فریال تالپور، اسحاق ڈار، حمزہ شہباز، مریم نواز، شہباز شریف، اسفندیارولی وغیرہ کی جھولی میں جا گرتی ہیں۔ کارکنان اور لیڈران اس پر اپنا حق جتائیں گے اور جس دن موروثی سیاست کا یہ عفریت جان سے جائے گا خاندانی سیاست کی کہنہ فصیل زمیں بوس ہو گی اس دن اس ملک میں صحیح معنوں میں جمہوریت کا آغاز ہو گا۔ ایک ایسی جمہوریت جس نے آمریت کی کینچلی نہ پہن رکھی ہو۔۔۔ کہنے کو جمہوریت۔۔۔ حقیقت میں آمریت بلکہ اپنی چالاکیوں میں آمریت سے بھی بدتر۔۔۔۔۔۔
مگر یقیناًاس کیلئے ابھی لمبا سفر طے کرنا باقی ہے اور اس کے اثرات دوسری پارٹیوں پہ بھی تب پڑیں گے جب تحریک انصاف کے کارکنان اس سے بھرپور استفادہ کرتے اور پارٹی کی اہم پوزیشنیں حاصل کرتے نظر آئیں گے۔ سو بہت مبارکبادعمران خان اور تحریک انصاف کو پارٹی میں نچلی سطح پر الیکشن کرانے پر۔ اس امید کے ساتھ کہ روایتی پاکستانی سیاست بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف اور عمران خان چکر بازی کرنے کے بجائے اسی جذبے اور اسی SPIRT کے ساتھ پارٹی میں بالائی سطح پر بھی الیکشن کرائیں گے یہاں تک کہ چیئرمین کے انتخاب کیلئے بھی اوپن الیکشن ہو گا تا کہ کارکنوں کو، لوگوں کو احساس ہو کہ تحریک انصاف پی پی پی اور ن لیگ کی طرح ایک نئی موروثی پارٹی یا نئی پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی نہیں ہے۔ زرداری و میاں برادران کی طرح یہ پارٹی عمران خان کی ذاتی ملکیت نہیں ہے بلکہ اگر محنت کرے تو عام کارکن بھی تحریک انصاف کا چیئرمین بن سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں دیکھنے کی بات یہ ہو گی کہ کیا کپتان میں اتنا حوصلہ، ہمت اور خلوص ہے۔۔۔؟؟؟
لوگوں کے بارے بدگمان ہونے کے بجائے خوش گمان رہنا چاہیے۔ پس انتظار کرنا چاہیے کہ آنے والے دنوں میں عمران خان تحریک انصاف کو ایک عوامی پارٹی بنائیں گے جس کی ملکیت عوام کی ہو گی جس کے اصل وارث عوام ہوں گے۔ امید رکھنی چاہیے کہ عمران خان تحریک انصاف کو ن لیگ اور پی پی پی کی طرح ذاتی ملکیت نہیں بنائیں گے جو حمزہ شہباز، مریم شہباز یا بلاول کی طرح عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم کو وراثت میں دان کر دی جائے گی۔۔۔
عمران خان کا دعویٰ ہے کہ وہ میاں برادران اور زرداری سے مختلف ہیں اس لیے امید کی جانی چاہیے کہ عمران خان پارٹی کو پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی نہیں بنائیں گے۔۔۔ ایسا نہیں کریں گے تبھی تبدیلی آئے گی۔۔۔ ورنہ کچھ نہیں بدلے گا ۔۔۔کچھ بھی نہیں۔۔۔!!!
آپ مجھ سے Facebook پہ رابطہ کر سکتے ہیں۔
www.facebook.com/wasishahthepoet