تحریک انصاف نے ملک بھر سے 25 خواتین کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ دیئے
پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لئے پاکستان بھر سے 25 خواتین کو قومی اسمبلی کی ٹکٹیں جاری کئے,خیبرپختونخوا میں پشاور سے سابق ایم این اے شاندانہ گلزار کو ٹکٹ دیا گیا۔
پنجاب میں اٹک سے سابق ایم این اے ایمان طاہر صادق، راولپنڈی سے سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر، سیالکوٹ سے سابق مشیر وزیراعظم عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار کو ٹکٹ ملا.
لاہور سے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ ملک، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، قصور سے سدرہ فیصل، ملتان سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نمایاں ہیں، سندھ میں خیرپور سے امبرین ملک، سانگھڑ سے حمیدہ مسعود شاہ کو ٹکٹ جاری کئے گئے.
زرتاج گل این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے امیدوار ہے جبکہ قیصر ہ الٰہی کو عدالت نے گجرات سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے.
بہاولپور سے کنول شوذب جبکہ منڈی بہاؤالدین سے کوثر محمد خان بھٹی میدان میں اتریں گی ۔ اسی طرح لاہور سے عالیہ حمزہ بھی الیکشن لڑیں گی
تھرپارکر سے مہر النسا بلوچ، مٹیاری سے نازش فاطمہ بھٹی، ٹنڈو الہ یار سے روزینہ بھٹو، دادو سے شبانہ نواب بجارانی کو قومی اسمبلی کی ٹکٹیں تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/si1h1355.jpg
Advertisement





