Advertisement

تحریک انصاف کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل، پہلےکونسی اسمبلی تحلیل ہو گی؟

2imrankhankonsiassembly.jpg

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے اہم رہنماؤں نے عمران خان کو بیک وقت دو کی بجائے ایک اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے مشاورتی عمل کے دوران پارٹی رہنماؤں نے 2 کے بجائے ایک اسمبلی تحلیل کرنےکامشورہ دیا اور اکثریت کا کہنا تھا کہ پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے۔

Loading X post…
Open original post on X

یہ مشورہ دینےوالے پی ٹی آئی رہنماؤں کا موقف ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد پہلے وفاقی حکومت کے ردعمل کا انتظار کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سیاسی اعتبار سے ایک صوبے میں حکومت ہر صورت قائم رہنی چاہیے۔
 
Koi bhi pehlay toor dein. Jana tu election mein hi ha.duno assemblies ki separate election campaign chala lein.PDM Mulk ko default karwanay ja rahi ha.Iss par bhi nazar rakhain.Kuch logo ne apnay zatti maqasad ke lia Mulk ko dao par laga dia..Kia in logo ka kara etsab ho ga?
 
Advertisement