پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے اہم رہنماؤں نے عمران خان کو بیک وقت دو کی بجائے ایک اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے مشاورتی عمل کے دوران پارٹی رہنماؤں نے 2 کے بجائے ایک اسمبلی تحلیل کرنےکامشورہ دیا اور اکثریت کا کہنا تھا کہ پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے۔
Loading X post…
Open original post on Xیہ مشورہ دینےوالے پی ٹی آئی رہنماؤں کا موقف ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد پہلے وفاقی حکومت کے ردعمل کا انتظار کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سیاسی اعتبار سے ایک صوبے میں حکومت ہر صورت قائم رہنی چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2imrankhankonsiassembly.jpg
Advertisement





