- Joined
- Feb 1, 2016
- Posts
- 2,375
- Reaction score
- 4,525
- Points
- 113
ملک کے بیشتر شعبوں میں بہتری لانے کے لئیے حکومت پنجاب سرگرم۔ وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر اہتمام قانون سازی میں اصلاحات، میگا منصوبوں کا آغاز، صنعتی و معاشی استحکام، صحت کےشعبے میں اصلاحات، تعلیمی انقلاب، ای-گورننس، پالیسی فریمورک، پنجاب ایڈورٹزمنٹ پالیسی، کمانڈ ایریا موڈیفیکیشن، فاریسٹ پالیسی، اسپیشل ایجوکیشن، لٹریسی اینڈ نون فارمل ایجوکیشن، ٹورزم پالیسی، زرعی پالیسی، لیبر پالیسی، واٹر پالیسی، انڈسٹریل پالیسی، ٹرانسجیمڈر پرسن پالیسی اور پنجاب لوئیوسٹاک پولیسی جیسے اہم منصوبے تشکیل دیئے گئے۔
تحریک انصاف کی زیر نگرانی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں قانون سازی اور پالیسی میکنگ پر خاص توجہ دی گئی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اسپیشل ایجوکیشن کی پالیسی کا اجراء اور نصاب میں جدد لانے کے لئے اسمبلی میں بل پیش کیا گیا۔ سرکاری اشتہارات کے نظام میں شفافیت لانے کے لئیے ایڈورٹزمنٹ پالیسی میں ترامیم کی گئیں۔ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹورزم کی پروموشن کے لئیے پنجاب کی ٹورزم پالیسی منظور کی گئی۔ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کو مزید فعال بنانے کے لیئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ پیش کیا گیا۔ کذشتہ دو سالوں میں 272 اصول 58 بل اور 28 آرڈیننس پاس کیئے گئے۔
پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کے زیر سایہ اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں میگا منصوبوں کا آغاز کیا گیا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے قیام سے 13 بڑے منصوبے، 140 ارب کی لاگت سے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ راولپنڈی میں بھی نجی شعبے کے اشتراک سے رنگ روڈ منصوبے کا آغاز۔ جلالپور کینال پر کام جاری، 117 کلو میٹر طویل کینال پر 50 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ لاہور میں پاکستان کے پہلے انڈرگراؤنڈ واٹر سیوریج کا قیام اور ریور راوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر کام جاری و ساری ہے۔
گزشتہ دو سالوں میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے 13 اسپیشل اکنامک زونز پر کام کا آغاز کیا۔ گوجرانوالہ اور وزیرآباد کی انڈسٹریل اسٹیٹس مکمل کی جا چکی ہیں۔ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد پر بھی کام جاری۔ جنوبی پنجاب کو بھی انڈسٹریل گروتھ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب کی 9 انڈسٹریل اسٹیٹس 10 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر قائم کی جا رہی ہیں۔ ہنرمند جوانوں میں 500 ملین روپے کے آسان قرضوں کی فراہمی مکمل کی جا چکی ہے۔
پنجاب میں سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات جاری۔ جدید طرز کے ہسپتالوں کا قیام۔ صوبے میں 12 نئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال قائم کئے جائیں گے۔ ڈی جی خان میں دل کے امراض کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ لاہور کے گنگا رام ہسپتال میں مدر اینڈ چائیلڈ ہسپتال کا قیام۔ جناح ہسپتال لاہور میں میڈیکل ٹاور کا قیام۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں 72 لاکھ خاندانوں کے لیئے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا آغاز۔
کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت پنجاب نے ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کی اور پنجاب امتناع وبائی امراض آرڈیننس 2020 کا نفاذ کیا گیا۔ کورونا ٹیسٹ 20 ہزار روپے سے کم کر کہ 8 ہزار روپے پر لے گئے۔ صوبے میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نظام متعارف کروایا گیا۔ جسے پوری دنیا نے نہ صرف سراہا بلکہ اپنایا بھی۔
حکومت پنجاب کی قیادت میں ننکانہ صاحب، ڈی جی خان، چکوال، راولپنڈی، لیہ، بھکر، میانوالی اور مری میں 8 نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے ساتھ دیگر انسٹیٹیوٹس اور 43 کالجوں کا قیام۔ 6 نئی یونیورسٹیوں (3 پبلک، 3 پرائیویٹ) کے قیام کے لیئے ایکٹس کی منظوری۔ صوبے میں پہلی مرتبہ سکول ایجوکیشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیئے جامع پالیسی میکنگ سے اصلاحات کروائی گئیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن لرننگ کا اجراء۔
پنجاب میں ای-گورننس کے نطام میں تبدیلیاں لائی گئیں۔ بلدیہ ایپ کا اجراء، جس سے آپ گھر بیٹھے بچوں کی پیدائیش، گھریلو افراد کی وفات، شادی یا طلاق کا وغیرہ کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ موٹر رجسٹریشن کے لیئے یونیورسل نمبرز کے اجراء کا آغاز۔ پولیس خدمت مرکز گلوبل پورٹل کا آغاز۔ ای-پے ایپ کا آغاز، جس سے آپ آن لائن ٹیکس اور چالان جمع کروا سکتے ہیں۔ وزیر اعلی ای-پروگرام کے ذریعے پنجاب کے 26 اضلاع میں 32 ادارے فعال۔
حکومت پنجاب کی یہ دو سالہ کارکردگی قدرے بہتر ثابت ہوئی لیکن مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ ماہرین معیشت کہتے ہیں کہ عام آدمی کو ملکی قرضوں یا خسارے سے کوئی غرض نہیں وہ صرف یہ دیکھتا ہے کہ آٹے، چینی کی قیمت کیا ہے اور روزگار کے مواقع کتنے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ آئیندہ سالوں میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر توجہ دیں اور اس کی روک تھام کریں۔
سروش عزیز۔

- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/ECeiYBzXsAAWTED.jpg