پاکستان تحریک انصاف نے محمد عباس جعفری کی بنیادی رکنیت معطل کردی، سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، میڈیا کے مختلف فورمز پر آپ کی پریس کانفرنس کی گردش اور بڑے پیمانے پر نشریات دیکھی گئی کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آپ نے جان بوجھ کر پارٹی دفاتر اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا لہذا، آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس دیا جاتا ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا پاکستان تحریک انصاف سے آپ کی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے، آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی کا نام، عہدہ یا رکنیت کا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کریں، ناکامی کی صورت میں پارٹی آپ کے خلاف قانونی کارروائی کریگی۔
محمد عباس جعفری کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے اور وہ بحیثیت ماڈل کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے۔
ممبر صوبائی اسمبلی اور یوتھ ونگ سندھ کے صدر عباس جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا، 9 مئی کے واقعے کی پہلے بھی مذمت کی ہے اور اب بھی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
عباس جعفری نے کہا تھا پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے اور بنیادوں کو چھیڑا نہیں جاتا، میں پارٹی رکنیت اور پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دیتا ہوں، 9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ali-abbas-jaah.jpg
Advertisement





