Advertisement

تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا

mazh1i11h.jpg


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی۔مذاکرات کی دعوت سردار ایاز صادق کی جانب سے دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی ہے، تحریک انصاف کا وفد کل مذاکراتی عمل میں شریک ہوگا، حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا ابتدائی دور کل ساڑھے 11 بجے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے پہلے دور میں ٹی او آرز پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پانچ ہزار سیاسی قیدیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، جن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام سرفہرست ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی مطالبات میں شامل ہے، 9 مئی اور 26 نومبر کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے مطالبات رکھیں گے۔

تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے تین موسٹ سینئر ججز پر مشتمل ہو۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیکر کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹرعرفان صدیقی شامل ہیں۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں عمران خان کی رہائی ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی۔
 
یہ رھای والی پانچ ھزار افراد والی لسٹ کو تھوڑا کم کر کے نو ھزار چار سو ننانوے کی لسٹ دو