Advertisement

تحریک انصاف میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بحران شدت اختیار کر گیا

236E5D31-AEE2-4A0A-AEC4-5D06F3FFFF9C.jpeg


تحریک انصاف میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بحران شدت اختیار کر گیا ۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر زرقا نے پارٹی رہنما منزہ حسن کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں پٹیشن دائر کر دی ۔

الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر زرقا کی منزہ حسن کے خلاف درخواست منظور کرلی، ڈاکٹر زرقا نے پارٹی کی مرکزی رہنما منزہ حسن
کے مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا ۔


منزہ حسن پر آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے کا الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ منزہ حسن نے اثاثوں کو چھپایا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی امیدوار دوہری شہریت کی حامل ہیں۔ ڈاکٹر زرقا کا موقف ہے کہ منزہ حسن نے پارٹی کو بائی پاس کرکے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔


http://www.pakistan24.tv/2018/06/21/13667​
 
Advertisement
بتاؤ یار، ایک طرف نون لیگ نے خواتین کی مخصوص نشستیں ایسے بانٹی ہیں کہ اندھا بھی ریوڑیاں ایسے نہ بانٹتا ہو....چار تمہارے خاندان کی، تین فلاں کے خاندان کی، ایک خواجے کی بیوی کی، ایک خواجے کی بھتیجی کی، ایک خاں صاحب کی بیوی کی، ایک سوتیلی بیٹی کی، دو سگی بیٹیوں کی.........اور بحران پی ٹی آئی میں شدت اختیار کر گیا ہے​
 
Advertisement