Advertisement

تحریک انصاف مخالف قوتیں

لاہور ہائی کورٹ بار کے الیکشن میں ایک بار پھر عاصمہ جہانگیر گروپ کو کامیابی ملی جبکہ حامد خاں گروپ ہار گیا۔ اس الیکشن کی اپنی ہی روایت ہے، جس میں پنجاب بھر کے وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں۔ صدارتی و دیگر عہدوں کی مدت ایک سال ہے۔ دوسری مدت کے لیے کوئی بھی عہدے دار الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔ اس پابندی کا ہر ایک عہدے دار کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے حامد خاں اور عاصمہ جہانگیر گروپ آمنے سامنے ہیں۔ جن کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوتا ہے۔ کبھی حامد خاں گروپ کو واضح برتری حاصل تھی، لیکن اب یہ برتری عاصمہ جہانگیر گروپ کو حاصل ہے۔ اس کے پیچھے سیاسی محرکات بھی ہیں۔
دیکھا جائے، تو اب بار کا الیکشن بھی جنرل الیکشن کی طرح مہنگا ترین ہو گیا ہے۔ جس میں دھڑے بندی کے علاوہ پیسے کا بھی بہت زیادہ عمل دخل دکھائی دیتا ہے۔ اب بار کا الیکشن وہی لڑ سکتا ہے، جو اپنے پاس پیسے کی ریل پیل رکھتا ہے، یا جن کے پاس بہت زیادہ وسائل ہیں۔ عام یا مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والا وکیل ایسے کسی الیکشن میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، فلیکس سائن، کھابہ پروگرام اور الیکشن مہم کے دوران بہت سے اور لوازمات اب بارز الیکشن کا حصہ بن چکے ہیں۔ اگرچہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے انتخاب لڑنے والوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اخراجات کی مخصوص حد قائم کر رکھی ہے۔ لیکن ایسا کوئی اطلاق بارز الیکشن یا دوسری ایسوسی ایشنز کے انتخابات پر نہیں ہوتا، جو بدقسمتی کی بات ہے۔
عاصمہ جہانگیر اور حامد خاں کا شمار وکلاء کے اُس پینل سے ہے، جسے وکلاء برادری میں نہایت عزت اور وقار حاصل ہے۔ اُن کے حامی وکلاء کی بھی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے تاہم سیاسی جماعتوں سے وابستگی اور قلبی تعلق کے باعث وکلاء مختلف گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ ان میں مختلف خیال کے لوگ ہیں۔ جن میں پیپلز پارٹی کو پسند کرنے والے بھی ہیں جبکہ ن لیگ کے بھی حامی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ تحریک انصاف نے جب سے اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کی ہیں اُس کے چاہنے والوں کا بھی ایک بڑا حلقہ وکلاء میں پیدا ہو گیا ہے۔ جس کی سربراہی حامد خاں کر رہے ہیں۔ جو تحریک انصاف سے باقاعدہ طور پر وابستہ اور اس میں اہم عہدہ بھی رکھتے ہیں۔ جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کو بار الیکشن میں ہمیشہ پیپلز پارٹی اور اُس کے حامی وکلاء کی مدد اور حمایت حاصل رہی ہے۔ عاصمہ جہانگیر اگرچہ پی پی پی کی باقاعدہ رکن نہیں لیکن اُس کے قریب ہونے کے باعث انہیں ہمیشہ پیپلز پارٹی کا بہی خواہ سمجھا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُن کا گروپ جب بار الیکشن میں حصہ لے لیتا ہے تو پوری پیپلز پارٹی اُن کی سپورٹ میں کھڑی نظر آتی ہے۔
اس بار ن لیگ نے بھی نہ صرف عاصمہ جہانگیر گروپ کی حمایت کی بلکہ اُس کے نامزد کردہ تمام امیدواروں کو ووٹ بھی دئیے اور سپورٹ بھی کیا۔ یہ واقعی اچنبھے کی بات تھی۔ اس لحاظ سے بھی، کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سیاسی میدان میں نہ صرف ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں بلکہ اُن کے حامی ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے بھی کر رہے ہیں حتیٰ کہ دونوں جانب کے اہم رہنما بھی ہر اُس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہیں جب انہیں ان حملوں کے لیے کوئی پلیٹ فارم میسر آتا ہے۔ خصوصاً میڈیا کے سامنے یا کسی ٹی وی ٹاک شو میں تو وہ ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کی ساری حدیں پار کر جاتے ہیں۔
ایسے عالم میں جب جنرل الیکشن میں صرف دو، اڑھائی ماہ باقی ہیں ، ہائی کورٹ بار الیکشن میں پی پی پی کے حمایت یافتہ گروپ کی حمایت میں ن لیگ لائرز فورم کا متحرک ہونا اُسے مکمل سپورٹ کرنا اور اپنی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر ووٹ بھی دینا ایسے واقعات ہیں، جو ہر شخص کے لیے واقعی تعجب کا باعث بنے ہیں۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ ن لیگ لائرز فورم کی حمایت حاصل کرنے کے لیے عاصمہ جہانگیر خود میاں نواز شریف کے پاس پہنچیں اور اُن سے درخواست کی کہ بار الیکشن میں ن لیگ لائرز فورم اُن کے گروپ کی حمایت کرے۔ جس کا اصل مقصد حامد خاں گروپ کو شکست دے کر تحریک انصاف کو یہ سبق دینا تھا کہ وہ جہاں بھی سامنے آئیں گے انہیں ہزیمت ہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نواز شریف عاصمہ جہانگیر گروپ کی اس فتح سے بہت خوش ہیں۔ اگرچہ فتح پانے والے اسے وکلاء کی فتح قرار دے رہے ہیں لیکن درحقیقت اس محاذ پر یہ تحریک انصاف کی شکست ہے۔ ایسی شکست جس کا سامنا حامد خاں گروپ کو مسلسل تین، چار سالوں سے کرنا پڑرہا ہے۔ ایسے موقع پر جب جنرل الیکشن بہت قریب ہیں اس ہار سے تحریک انصاف کو نفسیاتی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ ن لیگ کی جانب سے عاصمہ جہانگیر گروپ کی حمایت سے ایک یہ بات بھی ثابت ہو رہی ہے کہ ن لیگ تحریک انصاف سے کسی نہ کسی حدتک خائف ہے۔ اس لیے وہ ہر محاذ پر اُسے نیچا دکھانا چاہتی ہے۔
چاہے اُسے نیچا دکھانے کے لیے اپنے کسی اور مخالف یا حریف سے سمجھوتہ ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ ہائی کورٹ بار الیکشن اس کی بڑی مثال ہیں۔ کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی میدان میں بالکل تنہا رہ گئی ہے۔ وہ سولو فلائٹ کرنا چاہتی ہے لیکن اس کے مواقع معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمن کی اے پی سی میں بھی شرکت نہیں کی جبکہ اس اے پی سی میں ملک کی 30چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں اور اُن کے رہنما موجود تھے۔ اگر کوئی اس اے پی سی میں نہیں آیا تو وہ صرف عمران خان تھے۔ عمران خان جس الگ سیاسی سوچ کے ساتھ اپنا سفرجاری رکھنا چاہتے ہیں انہیں اس کا کس قدر نقصان ہو سکتا ہے، انہیں اس کا اندازہ بھی نہیں، لیکن ناقدین کا خیال ہے کہ عمران خاں ایسا کر کے خسارے کا سودا کر رہے ہیں۔ اگر جنرل الیکشن میں وہ صرف چند سیٹیں نکال سکے تو یہ اُن کی تحریک کی بہت بڑی ناکامی ہو گی اور شاید آج جو لوگ اُن کے ساتھ ہیں وہ مایوس ہو کر انہیں چھوڑ جائیں۔ ہائی کورٹ بار الیکشن نے بھی ثابت کیا ہے کہ اُن کی سولو فلائٹ کا فائدہ اُن کے مخالفین اکٹھا ہو کر اٹھا رہے ہیں
 
Advertisement
An Glaring Example of 'SELF-IMPOSED' pessimism...

[HI]This article has been written right from the middle of a 'BED-ROOM' a 'DRAWING ROOM' or a 'STUDY ROOM'....The writer seems to have no link with REALITY...with the GROUND REALITY
[/HI]
PTI is alone..that's right only to this extent that PTI is a lone WARRIOR, a lone saint in the midst of a BUNCH OF FRAUDS, CORRUPTS AND CHEATS....AND it's a blessing for PTI not be a part of these HOOLIGANS.
 
Advertisement
اب یہ کون سا دانشور ہم پر نازل ہو گیا ہے .الیکشن کے دنوں میں خوشامد سے اپنی نوکری پکی کرنا چاہتا ہے .
 
Inshallah ultimate victory is with Imran Khan.
Waisay Pakistan jab leagues matches harta hai to final jeetata hai.
when tiger is cornered then he is dangerous and furious like anything.
 
Advertisement