Advertisement

تحریکِ طالبان ایک فتنہ

٢٣ جون ٢٠١٣، پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں ایک اور اضافہ تھا جب ٩ غیر ملکی مہمانوں سمیت ١١

سیاحوں کو قتل کر دیا گیا۔ حسبِ سابق ذمہ داری تحریکِ طالبان نے بڑے فخر کے ساتھ قبول کرلی اور ساتھ میں
یہ خبر

بھی دی کے غیر ملکیوں کو قتل کرنے کے لیے ایک علیحدہ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پاکستان سے محبت رکھنے والا

شاید ہی کوئی پاکستانی ہو گا جس کا دل اس عظیم سانحہ پرنہ دکھا ہو۔ ١٠ سال سے جاری بدترین دہشت گردی

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ اور اب اس دلسوز واقعہ سے بیرونی دنیا میں پاکستانی کی بچی کھچی ساکھ بھی ختم

ہو گئی اور ساتھ ہی سیاحت کی صنعت کا بھی خاتمہ ہو گیا۔


١٠ سال سے جاری اس دہشت گردی میں اب تک چالیس ہزار کے قریب بے گناہ لوگ موت کے گھاٹ اتارے جا چکے ہیں۔

کھربوں روپے کی معاشی نقصان اس کے علاوہ ہے۔ آپ کسی بھی رنگ، نسل، علاقے سے تعلق رکھتے ہوں۔ آپ کوئی

بھی بولی بولتے ہوں، آپ کے عقائد قدیم ہوں یا جدید، آپ مسلمان ہو یا غیر مسلم حتیٰ کے آپ خدا پر یقین بھی نہ

رکھتے ہوں تو بھی ایک انسان ہونے کے ناطے سے آپ کسی بھی طرح اس ظلم اور بربریت کو جائز قرار نہیں دے سکتے۔

خود کو مسلمان کہنے والے کے لیے تو قرآنِ پاک کی یہ آیت ہی کافی ہے : جو شخص کسی کو (ناحق) قتل کرے گا

(یعنی) بغیر اس کے کہ جان کا بدلہ لیا جائے یا ملک میں خرابی کرنے کی سزا دی جائے اُس نے گویا تمام لوگوں کو قتل

کیا اور جو کسی کی زندگی کا باعث بنے گا تو گویا وہ تمام انسانیت کی زندگی کا باعث بنا۔ (٥:٣٢)

اس آیتِ مبارکہ میں سب سے زیادہ غور کرنے کی بات ان لوگوں کے لیے ہے جو غیر مسلموں کے قتل کو جائز قرار دیتے

ہیں کہ اللہ تعالٰی نے کسی بھی انسان کے قتل کو ساری انسانیت کا قتل قرار دیا۔

قرآنِ پاک میں ایک اور جگہ اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا: جس کے قتل کو خدا نے حرام کر دیا ہے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر


(یعنی جس کا شریعت حکم دے) ان باتوں کا وہ تمہیں ارشاد فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو (٦:٥١)

یہ فرمان تو حالتِ امن کے لیے ہیں لیکن اگر کوئی گروہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ جہاد کر رہا ہے تو حالت جنگ کے لیے ہمارے

نبی کا فرمان ہے : کسی بوڑھے شخص، کسی بچے یا عورت کو قتل نہ کرو، اور خانقاہوں میں راہبوں کو قتل نہ کرو، اور ان

لوگوں کو قتل نہ کرہ جو اپنی عبادت کی جگہوں پر بیٹھے ہوں۔ اس کہ علاوہ درختوں اور فصلوں تک کو نقصان پہچانے سے

منع فرمایا گیا ہے۔


یہ کون لوگ ہیں جو خود کو مسلمان کہتے ہیں اور ھزاروں مسلمانوں کو قتل کر چکے ہیں اور لاکھوں گھر اجاڑ چکے ہیں۔

یہ مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں۔

کوئی مسلمان جس میں رتی برابر بھی ایمان ہو اس کا دل دہلانے کے لیے یہ حدیث کافی ہے جس کا مفہوم ہے کہ جس

مسلمان نے کسی غیر مسلم پر نا حق ظلم کیا میں محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت والے دن اس مظلوم کی طرف

سے مدعی بنوں گا۔


دینِ اسلام کو آغاز سے ہی بہت سے فتنوں کو سامنا کرنا پڑا اور یہ سلسہ اب تک جاری ہے لیکن فتح ہیمشہ حق کی

ہوتی ہے۔ یہ چھوٹا سا گروہ کروڑں مسلمانوں کو اپنی بنائی ہوئی شریعت کے طابع نہیں کر سکتا ضرورت صرف متحد

ہونے کی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہم اس دہشتگری کے مسئلہ پر بھی تقسیم ہیں۔ لوگوں کی ایک بھاری اکثریت

ایسی ہے جو اس ظلم کو جائز قرار دیتے ہیں یا ان فتنہ پرور لوگوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔


ہماری ناکامی کی وجہ یہ ہے کے ایسی سوچ رکھنے والے لوگ ہمارے سیکورٹی اداروں میں بھی موجود ہیں۔ جہاں تک ان

لوگوں سے مذاکرات کا تعلق ہے تو جو گروہ کسی بے گناہ کو قتل کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا اس سے کیا

مذاکرات کریں گے؟ اگر وقتی طور پر مذاکرات کامیاب بھی ہو جاتے ہیں اور دہشگردی کا سلسہ رک جاتا ہے لیکن کچھ

عرصہ بعد اگر ان لوگوں کو ہماری کوئی بات نا پسند آگئی تو پھر آپ کیا کریں گے؟ یہ لوگ پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہو

کر پھر دہشتگردی کا آغاز کر دیں گے۔ مذاکرات صرف اس گروہ سے ہونے چاہیے جو بے گناہ انسانوں کے قتل میں ملوث نہ

ہوں۔ قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اور ساری قوم کو متحد کر کے پوری ریاستی طاقت کا

استعمال کرتے ہوئے ان عناصر کا قلعہ قمع کردینا چاہیے۔ اپنی بات کا اختتام میں اس حدیثِ پاک کے ساتھ کرنا چاہوں گا۔


حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ کو دیکھ کر ارشاد

فرمایا: اے کعبہ تو کتنا پاکیزہ ہے، تیری خوشبو کس قدر عمدہ ہے، اور تو کتنا زیادہ قابلِ احترام ہے۔ لیکن مومن کی عزت و

احترام تجھ سے زیادہ ہے۔ اللہ نے تجھے قابلِ احترام بنایا ہے اسی طرح مومن کے مال، خون اور عزت کو بھی قابلِ احترام

بنایا ہے اور اس بات کو بھی حرام قرار دیا ہے کہ ہم مومن کے بارے میں ذرا بھی بد گمانی کریں۔

(محمد تحسین)

​

https://www.facebook.com/MuhammadTahseen

https://twitter.com/MTahseenPK


[email protected]




taliban-swat-european-pressphoto-agency.jpg
 
Advertisement
in ka islam aurat sy shru hta hai,aurat py khatam ho jta hai
islamic law and jurispredence(islami fiqa) mein abbadat(religios duties),mumalaat(dealings),aqoobat(punishments),muhadaat(agreements),kharja policy aur pta nhi kn kn sy topic aatay hain.......in kharjion ny sirf abbadat aur aqoobat ko pakra hai,,,,,,,inhen baqi kisi cheez ki parwa nhi
 
Advertisement
تحریکِ طالبان
کیا ابّ اور ابھی بھی وقت نہیں آیا کہ اس فتنے کو جو کہ ایک طوفان کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے جڑوں سے ہی اکھاڑ پھینکا جاۓ ،اور ساتھ میں انکی پرورش کےملکی ذمہ داروں کو بھی صفحہ ہستی سے اٹھا دیا جاے ؟
​
 
Last edited:
TTP,Lashkere Jhanghvi ,Lashkere Taiba and others are all breeds of our agencies who in the eyes of public doing the job for the nation but instead they have different goals in their minds . RAW, MOSSAD,CIA and others in the world dont kill their own people and do the damage to their nation like its happening in pakistan .The irony is, who is behind TTP who take responsibility when even they are not involved ? TTP backtrack from their actions like in "Malala "case ? The civilian govt have to take full control of army and agencies for a better , safe and security of the country .Agencies have to be under control at all cost otherwise this nation is doomed, they are responsible for all the innocent killings in the country.How come no one is captured and hanged ,if they captured the militants with arms red handed why they dont kill them on the spot .Some of the left over generals of traitor Musharraf have to be kicked out for backing the TTP and other militants to have peace and security in the country.I am saying after watching lots of blood shed in the hands of these blood thirsty generals and their agencies. when the time comes , may talk about it more. i am fed up from their corruption and actions which are against this nation.TTP and other militant groups have to be eliminated in the national interest but who will do it ? Establishment can do it in just one week if they want to? Will they do it? I dont think so ? Infiltration of some of the sympathisers of TTP in the Establishment is very dangerous for pakistan, these black sheeps in the army and agencies should be taken care off, PML-N should give its full attention towards this issue. There are so many attacks on military installations because of inside information to militants .I care about my country thats why i am writting ,may be it burn the as** of many , I dont care. whats going on in the country and who is responsible for that, does anyone care about it ?
 
Last edited:
TTP walon ka nasbulain "khaita da ya khuta da"Pakistan ke 19 karor awaam aik saath in par yalghaar kar dain phir daikho kahan bhagte hain ye ye nam ne had musalman.
 
Last edited by a moderator:
طالبان اللہ اور اس کے رسول کے فرمان کے انکاری ہیں۔
ان کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہی ۔ خدا کی ان پر لعنت ہے ۔
یہ اللہ کا گھر اجاڑنے والوں میں سے ہیں۔
کتنی تکلیف ہوتی ہے ایک بابری مسجد کے گرائے جانے پر۔
ان خبیصوں نے کتنی ہی مساجد نمازیوں سمیت اڑا دیں۔

کون ہے جو اللہ کے گھر کو تباہ کرنے والوں کو مسلمان کہنے کی ہمت کرے ؟؟؟؟؟
 
Advertisement
Is waqt PAKISTAN ko jis sub say baray aur shaded tareen KHATRAY aur FITNAY ka saamnaa hay who hay KAZZABI ZAID ZAMAN HAMID MALOON O MARDOOD aur uskay maannay walay KAZZABIYON ki barhti hui sargarmiyan......... Yay TALIBAN aur MQM waghairah per tawwajjah markooz kara kay apni ISLAAM DUSHMAN sargarmiyaan barhaatay jaa rahay hain............ agar kisi ko fikr karna chaahiyay to who in KAZZABIYON ki fike karay.
 
jo talban khanzeeron ki hamayet karay ga wo b ******** ho jaye ga,[QUOTE=Perfect Stranger;1698485]طالبان اللہ اور اس کے رسول کے فرمان کے انکاری ہیں۔
ان کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہی ۔ خدا کی ان پر لعنت ہے ۔
یہ اللہ کا گھر اجاڑنے والوں میں سے ہیں۔
کتنی تکلیف ہوتی ہے ایک بابری مسجد کے گرائے جانے پر۔
ان خبیصوں نے کتنی ہی مساجد نمازیوں سمیت اڑا دیں۔

کون ہے جو اللہ کے گھر کو تباہ کرنے والوں کو مسلمان کہنے کی ہمت کرے ؟؟؟؟؟
[/QUOTE]
 
ھم پودے کی شاخیں کاٹتے جاتے ھیں اور وھ پھلے سے زیادھ تنومند ھو کر نکلتا ھے چاھیے تو یہ کہ اسے جڑ سے اکھاڑ دیں۔ھماری فوج کو گو مگو کی کیفیت سے نکل کر انکا حتمی طور پر قلع قمع کرنا ھوگا اسمیں کوی اگر مگر اور یھاں وھاں کی شرائط نھیں ھونگی۔مشرف دور میں انکو جنوبی وزیرستان میں ایک مسدود علاقے میں گھیر لیا گیا تھا اور ابھی انکو ختم کرنا تھا کہ اوپر سے آرڈر آگئے کہ اتنا کافی ھے یہ انکی حدود ھیں اور انھوں نے تسلیم کر لیا ھے کہ ان حدود سے یہ باھر نھیں آئیں گے اسلیے انکو چھوڑدیا جاے۔یہ ایک بھیانک غلطی تھی
کتنے احمق ترین وھ جرنیل تھے جنھوں نے پاک فوج کے ایک بھادر جرنیل کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا اور پھر اس سے بھی بڑھکر بے وقوفی یہ کہ مجرموں پر اعتماد کیا۔سوات میں بھی طالبان نے مار کھاتے دیکھا تو صلح کی آفر کر دی تھی لیکن اسبار فوج نے عقلمندی کی اور انکو مارا اور جو باقی بچے اپنے سپورٹرز کے پاس جا کر چھپ گئے۔