- Joined
- May 1, 2017
- Posts
- 276
- Reaction score
- 1,541
- Points
- 93
لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ تبدیلی کہاں ہے ؟
اور اس سوال کے بعد ہمارے انصافی بھائی بھی اکثر بیک فٹ پر چلے جاتے ہیں اور ٹھیک سے جواب نہیں دے پاتے کہ تبدیلی کہاں ہے۔ میں اس پوسٹ میں وہ انقلابی تبدیلیاں لکھنے جا رہا ہوں جو پاکستان میں وقوع پذیر ہو چکی ہیں لیکن اندھوں کو کچھ نظر نہیں آتا۔ اب جو بھی آپ سے "تبدیلی کہاں ہے" کا سوال کرے ، اس کے منہ پر یہ پوسٹ دے ماریں
آج سے بیس سال پہلے تک پاکستان میں جمہوریت اور آمریت کا کوئی کانسیپٹ نہیں تھا۔ لوگ سمجھتے تھے کہ جو فوجی ہے، وہ آمر ہے اور جو فوجی کی پیداوار ہے وہ جمہوریت ہے۔ لیکن آج ہر شخص کو یہ شعور ہے کہ جمہوریت، جمہوری رویوں کا نام ہے اور آمریت، آمرانہ روش کا نام ہے۔ نوے کی دہائی کی سیاست ہو یا مشرف کے بعد کا جمہوری دور، یہ آمریت سے بھی بدترین دور تھا۔ اگر فوجی آمر تھا تو اس کی باقیات کیسے جموریت کے علمبردار ہو سکتے ہیں؟
آج ہمارے رویوں کا تبدیل ہونا خود میں ایک بہت بڑی تبدیلی ہے
آج سے محض دس سال پہلے تک ہم پیپلزپارٹی کو بائیں بازو (لیفٹ) کی جماعت اور نون لیگ کو دائیں بازو (رائٹ) کی جماعت سمجھتے رہے لیکن عمران خان نے ہم کو بتایا کہ ہمارے ہاں رائٹ اور لیفٹ کی سیاست دم توڑ چکی ہے۔ یہاں سب کرپشن کرنے کے لیے آتے ہیں اور مک مکا اور نورا کشتی کے ذریعے عوام کو بےوقوف بناتے ہیں اور ملک لوٹ کر کھا جاتے ہیں۔
آج سب سے بڑی تبدیلی ہمارے ہاں یہ آئی کہ ہم کو پتہ چلا کہ رائٹ اور لیفٹ کی سیاست مر چکی ہے۔ آج کی تاریخ میں صرف رائٹ اور رانگ کی سیاست زندہ ہے۔ یہ بھی ایک بہت ہی بڑی شعوری تبدیلی ہے کہ ہم نے پچھلے چالیس سال سے قابض سیاسی جماعتوں کو ایکسپوز کر دیا۔
ابھی کل تک لوگوں کو کرپشن، کمیشن، کک بیکس اور دیگر چیزوں کا کچھ بھی علم نہیں تھا اور یہ سوچ عام تھی کہ "کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے"۔ لیکن آج لوگ حکمرانوں سے ایک ایک چیز کا حساب مانگتے ہیں اور کھاتا لگاتا والی تھیوری اپنی موت آپ مر چکی ہے۔ یہ بہت بڑی تبدیلی ہے جس سے آہستہ آہستہ خود احتسابی جنم لے رہی ہے۔
پاکستان میں کبھی بھی بجٹ، معیشت، داخلی امور، خارجہ پالیسی اور بیوروکریسی کی غلط کاریوں پر عام لوگوں میں اتنا نالج نہیں تھا جتنا کہ آج ہے۔ آج لوگوں کو ان مسائل پر مطمئن کرنا بہت مشکل ہے۔ یہ تبدییلی بھی ہم نے عمران خان کی وجہ سے ہی دیکھی۔
اوور سیز پاکستانیوں کے متعلق کبھی کسی حکومت نے نہیں سوچا تھا لیکن آج گھر گھر سے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل اور ووٹ کے حق کے لیے آواز اٹھائی جاتی ہے۔ لوگوں کو آج سے پہلے زرِ مبادلہ کا شعور بھی نہیں تھا کہ وہ کیسے ہماری معیشت کی بہتری میں کام آتا ہے۔ یہ شعوری تبدیلی بھی عمران خان کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
پاکستان میں عہدہ چھوڑنے کی کوئی روایت موجود نہیں تھی، پی ٹی آئی کے دور میں پہلی مرتبہ ایک سٹنگ منسٹر بابر اعوان نے اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعد استعفیٰ دیا اور گھر چلا گیا۔ یہ ایک عظیم تبدیلی ہے۔
سادگی اور بچت پر کل تک لوگ مذاق بناتے تھے اور اس کو فضول سی بات سمجھتے تھے لیکن آج پورے پاکستان میں سادگی اور بچت کی بحث نے جنم لے لیا ہے اور اعداد و شمار کے مطابق ہم اس سادگی مہم سے اربوں روپے کی سالانہ بچت کر سکتے ہیں۔ یہ تبدیلی بھی تحریکِ انصاف کی وجہ سے وجود میں آئی۔
پاکستان میں چالیس سال سے دو جماعتی نظام چلا آ رہا تھا اور عمران خان نے اس دو جماعتی نظام کو توڑا اور عوامِ پاکستان نے تحریکِ انصاف کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ہے۔
کل تک جن گورنر ہاؤسز اور وزیراعظم ہاؤس کے قریب سے بھی عوام گزر بھی نہیں سکتی تھی۔ آج ان بڑے بڑے عالیشان محلات کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ہے۔ ورنہ قدیم بادشاہوں کے دور میں جو محلات تھے وہ ان کے بعد کھنڈرات میں بدل گئے اور لوگ آج وہاں جاتے ہیں اور دیکھتے ہیں جبکہ پاکستان میں عام انسانوں نے ان محلات کو کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے پہلے ہی دیکھ لیا۔ اس لیے میں اس کو تاریخی تبدیلی سمجھتا ہوں
اور اس طرح کی بے شمار چھوٹی چھوٹی چیزیں ایسی ہیں جو درحقیقت بڑی بڑی تبدیلیاں ہیں۔ اگر یہ تبدیلیاں آج کی تاریخ تک رونما ہو چکی ہیں تو یقین کیجیے ابھی تو چار سال اور گیارہ مہینے پڑے ہیں، اس لیے ابھی آپ مزید تبدیلیاں دیکھیں گے۔ اور یہ تبدیلیوں کا سفر اب انشاءاللہ نہیں رکے گا۔
یہ ہے عمران خان اور یہ ہے ہماری تبدیلی ۔۔۔۔۔ !!۔
تحریر و تجزیہ: عاشور بابا
Join my facebook page - Aashoor Baba

Last edited by a moderator: