- Joined
- Jul 31, 2016
- Posts
- 12
- Reaction score
- 46
- Points
- 0
دیکھئے!! ایک گھر میں شوہر روزانہ گھر کا کچرا ٹھکانے لگاتا ہے تو وہ اسے معمول کی زمہ داریوں میں سے ایک سمجھتا ہے جس کے ساتھ انکی کوئی جذباتی وابستگی جڑی ہوئی نہیں ہوتی جبکہ اس کی بیوی شوہر کے اس فعل کو الگ نظر سے دیکھتی ہیں، وہ سمجھتی ہے کہ انکا شوہر ان سے محبت کرتا ہے اس وجہ سے کچرا روز ٹھکانے لگاتا ہے یعنی بیوی اسکے ساتھ اپنے جذبات جوڑ دیتی ہیں، کام ایک جیسا ہورہاہے نتائج ایک جیسے ہیں مگر دو مختلف افراد اسکو دو مختلف میٹر سے ماپتے ہیں،__
اسی طرح عمران خان کی تبدیلی کا نعرہ لیجئے، ہم اسکو ایک نظر سے دیکھتے ہیں اور دوسری مخالف جماعتیں سمجھتی ہیں کہ عمران کی تبدیلی کے نعرے کا مطلب خواب جیسی غیر حقیقی تبدیلی تھا جس کو زمینی وجود دینا دو سو سال میں بھی ممکن نہیں شاید دو سو سال بھی کم ہوں اس سے انکی نااہلیت کا بھی اندازہ ہو رہاہے کہ انہوں نے خود کو نااہل مان کر عمران اور اسکی نئ نویلی پختونخوا حکومت سے کتنی زیادہ غیر زمینی توقعات وابستہ کر رکھی تھیں، یہ جماعتیں خود بھی وضاحت نہیں کرسکتیں کہ وہ تبدیلی ہے ہی کیا جس کی توقع انہوں نے باندھی تھی، میرا جو اندازہ ہے وہ یہ ہے کہ مخالفین نے یقین کرلیا تھا کہ عمران کے پاس کوئی آلہ دین کا چراغ ہے جسکو رگڑا رگڑا کر وہ راتوں رات پختونخوا کو پیرس یا لندن کے برابر کھڑا کردیں گے _
ہمارے ہاں عام آدمی کے لئے تبدیلی یہ ہوتی ہے کہ جب اسکا تھانے کچہری اور پولیس سے واسطہ پڑجائے تو ان سے انسانوں والا سلوک کیا جائے انکو کسی سفارش کی ضرورت نہ پڑے میرٹ پر انکے ساتھ معاملہ ہوجائے، جب وہ ہسپتال جائے تو ڈاکٹرز اور تمام عملہ موجود پائے اسکا علاج مفت اور بروقت ہو جائے؟ ان کی دوائیاں مفت ملیں اور ٹیسٹ مفت ہو جائے، اسی طرح اسکے بچے کو سکول میں معیاری تعلیم مفت ملتی ہو، اسکا معاملہ اگر محکمہ ارضیات سے پڑجائے تو اسے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، یہ ہوتی ہے عام آدمی کیلئے تبدیلی، اب مخالفین دل پر ہاتھ رکھ کر خدا کو حاضر ناظر جان کر یہ کہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے پختونخوا میں ایسا نہیں ہو رہاہے__
یاد رکھئے!! مخالفین پرانے طرز کے چند بدنما واقعات پر تبدیلی سلوگن کو نشانہ تو بناسکتے ہیں لیکن مجموعی طور پر خوش نما تبدیلی سے انکار نہیں کرسکتے، صد فیصد تبدیلی ممکن ہی نہیں ہوتی اگر ہوتی تو سفر رک جاتا ہے...
مذکورہ بالا عام آدمی کی تبدیلی تھی جو کہ بنیادی طور پر تبدیلی نہیں تبدیلی کی فوری نتائج و اثرات ہیں، حکومتی امور، سیاسی ، معاشی، معاشرتی اور ملک کے مستقبل پر نظر رکھنے والے پڑھے لکھے شخص کے لئے تبدیلی کا معنی عام آدمی سے یکسر مختلف ہوتا ہے، وہ دیکھتا ہے تبدیلی کے لئے بنیاد کس طرح فراہم کی گئی ہے، کتنی قانون سازی کی گئی ہے، نظام کی تبدیلی کو ٹھوس قانونی بنیاد حاصل ہے کہ نہیں یا وقتی طور پر بہترین انتظام کے اچھے اثرات واضح ہو رہے ہیں، میں ہر ایک کوچیلنج کر رہاہوں کہ کیا پختونخوا حکومت نے دیگر صوبوں اور گزشتہ حکومتوں سے زیادہ ہر شعبے اصلاحات اور قانون سازیاں نہیں کی ہیں، کیا تبدیلی کو مضبوط بنیاد فراہم نہیں کی گئی ہیں، جس کے اچھے اور عوامی اثرات موجودہ حکومت میں کم ظاہر ہونگے لیکن دیرپا ہونگے،__

Last edited: