سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کے بعد سوشل میڈیا پراس فیصلے پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی کے ختم کرنے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر صحافیوں ، سیاستدانوں اور صارفین نے تبصرے شروع کردیئے ہیں، صارفین نے اس فیصلے کو نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی راہ ہموار کرنے کی ایک کڑی قرار دیدیا ہے۔
سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے راستے کی آخری رکاوٹ بھی دور کردی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا ہے کہ وہی ہوا جس کا نواز شریف اور ن لیگ کو انتظار تھا۔
Loading X post…
Open original post on Xارسلان بلوچ نے سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا ایک بیان شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں انسانوں کی بڑی تعداد حضرت عیسیٰ کا جبکہ پاکستان میں ن لیگ قاضی فائز کا انتظار کررہی تھی۔
Loading X post…
Open original post on Xفیاض شاہ نے کہا کہ یہ ہے وہ کارکردگی جس کی وجہ سے دنیا میں ہماری عدالتوں کا 139 واں نمبر ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xایڈووکیٹ میاں عمر نے کہا کہ تاحیات نااہلی ختم کریں یا جو مرضی کریں، بس الیکشن کروائیں، عوام تمام خفیہ قوتوں ووٹوں سے شکست دیں گے۔
Loading X post…
Open original post on Xکامران واحد نے کہا کہ اگر بات عمران خان کی نااہلی تک جائے تو یہی عدالت اپنا آج کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر تاحیات نااہلی برقرار کردے گی ، کیونکہ یہاں فیصلے میرٹ کے بجائے خواہشات پر ہوتے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xعلینہ شگری نے کہا کہ سپریم کورٹ نےنواز شریف کیلئے آخری بند دروازہ بھی کھول دیا،2017 والی سپریم کورٹ ٹھیک تھی یا 2024 والی؟
Loading X post…
Open original post on Xطلحہ چوہدری نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل بابرافتخار کے ایک بیان کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے دو بار پیغام بھجوایا گیا جس میں انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کیلئے بات کی۔
Loading X post…
Open original post on Xوقاص امجد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے اور نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے کے بعد کوئی شک نہیں کہ نواز شریف کیلئے ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xزبیر علی خان نے کہا کہ سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ بند ہونا چاہیے، مقابلہ سیاست کے میدان میں ہوتا ہے عدالتوں کو یرغمال بنا کر نااہل کروادینا کوئی مقابلہ نہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xاکبر نامی صارف نے کہا کہ یہ کسی قاضی فائز عیسیٰ نے نواز شریف کیلئے اٹھایا تھا لیکن تاحیات نااہلی غلط تھی، نااہلی ایک مدت کیلئے ہی ہونی چاہیے، سپریم کور ٹ کا کہنا ہے کہ ہر شہری کو الیکشن لڑنے کا حق ہے تو یہ حق عمران خان کو بھی ملنا چاہیے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10fazisiatahyayat.png
Advertisement





