تاج محل میں شاہجہاں کی 3 روزہ عرس کی تقریبات 6 فروری کو شروع ہو کر 8 فروری کو اختتام پذیر ہونگی: بھارتی میڈیا
بھارت میں نریندر مودی کی قیادت میں برسراقتدار انتہاپسند حکومت کے زیرسایہ ہندوانتہاپسند وں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے نریندر مودی سرکار کے زیرسایہ ملک میں موجود مساجد کے بعد اب مغل بادشاہ شاہجہاں کی طرف سے اپنی بیوی کی یاد میں تعمیر کروائے گئے تاج محل کے خلاف بھی کارروائیاں شروع کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہندوانتہاپسندوں کا ایک گروپ مغل بادشاہ شاہجہان کے یوم وفات پر تاج محل کے اندر ان کے عرس کی تقریبات پر مکمل پابندی لگوانے کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔
ہندوانتہاپسند سیاسی جماعت کے ایک رہنما نے آگرہ کی سول عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ شاہجہان کے عرس کی سالانہ تقریبات کو مستقل طور پر روکا جائے۔
درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہجہاں کے سالانہ عرس کے موقع پر تاج محل میں مسلمانوں کے مفت داخلے پر پابندی لگائی جائے۔ مسلمان شہریوں کے خلاف متعصبانہ رویئے کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی عدالت کی طرف سے اس درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔ مغل بادشاہ شاہجہاں کے 3 روزہ عرس کی تقریبات 6 فروری کو شروع ہو کر 8 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے عرس کی تقریبات کے بعد 4 مارچ کی تاریخ کا تعین کیا ہے۔ ترجمان اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا سنجے جٹ کا کہنا ہے کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کسی تاریخی عمارت میں مذہبی رسوم ادا کرنے کی اجازت نہیں دیتا تو تاج محل میں برسی کی تقریبات کی اجازت کیوں دی گئی ہے؟
یاد رہے کہ 1953ء میں مغل بادشاہ شاہجہان نے تاج محل اپنی بیوی ممتاز کی یاد میں دریائے جمنا کے کنارے پر تعمیر کروایا تھا جس کا شمار دنیا کے عجائبات میں کیا جاتا ہے۔ تاج محل کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں سیاح ہر سال بھارت آتے ہیں جس سے بھارت کی حکومت اربوں روپے کی کمائی کرتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13shahahjajahaurs.png
Advertisement





