Advertisement

تاج برطانیہ کا حکم آج بھی 1945 سے پہلے جیسا

دنیا میں تاج برطانیہ وہ واحد حکومت ہے جس میں تقریبا تین سو سالوں سے لیکر 1945 تک کبھی سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔دوسری جنگ عظیم میں اپنی حکمت عملی سے جیتی ہوئی جنگ کے اخراجات ادا کرنے کے لئے اپنی 49 کلونیل حکومتوں کو امریکی دباؤ میں انکی منڈیوں تک امریکی اشیاء کی فروختگی کی اجازت بادلناخوستہ دینا پڑی۔

بظاہر ان ملکوں میں مغرب کے پڑہے تعلیم یافتہ افراد کو سامنے لاکر غلامی سے نجات دہندہ بناکر مملکتیں آزاد کردی گئیں،اگر آپ غورسے دیکھیں تو نجات دہندہ بعض شخصیات کو تو انکے ملک میں لوگ ۔پہچانتے تک نہ تھے،بعض نے نمک بنا کر آزادی دلوادی۔بعض نے چوری ڈاکہ ڈالنا چھوڑ کر،بعض نے نا نا کرکے وغیرہ وغیرہ سے ۔

اس مضمون کو لکھنے کی ضرورت اور مقصد برٹش حکمرانوں انکی ذہانت پر خراج تحسین دینا ہے کہ کس خوبصورتی سے اپنی ڈوبتی نیا کو اب 52 دولت مشترکہ ممالک میں جسمیں 30 کے قریب جزائر پر مبنی حکومتیں ہیں اور بقیہ 22 میں انڈیا،پاکستان،سعودیوں کی مملکت،برما،،بنگلہ دیش بہت سے مشرق وسطی میں اور مشرق بعید کے ممالک آسٹریلیا،کینیڈا،نیوزی لینڈ،افریقہ کی حکومتیں،کریبین،ساؤتھ اور سینٹرل امریکہ اور حد تو یہ ہے ریاست متحدہ امریکہ سے اتنے مضبوط رشتے کہ خالہ بھانجھے کا گمان ہوتا ہے۔اور اسرائیل کی طاقتور حکومت کو نہ گن کر کون اپنے آپ کو معتوب کرائے گا۔

اگر مملکت خدادا پاکستان کی مثال لیں تو نواز شریف (ن) پی پی پی،تحریک انصاف،،ایم کیو ایم،مشرف صاحب ،اے این پی،جماعت اسلامی،بلوچوں کے تمام نجات دہندہ اور تمام مسلم لیگیوں کی نسلیں یہی نہیں دنیا کی نمبر پانچ پر آنے والی پاک فوج تمام کا قبلہ ثانی لنڈن ہی تو ہے۔میرا ماننا ایسا ہی ہے۔پاکستان کے تمام اسلام کی راہ دکھانے اور جنت بھجوانے والےحیرت زدہ کردینے والے جو دن بھر لوگوں سے قرآن پر ہاتھ لگوا کر سچ کہلوانے والے انصاف فروخت کنندگان بھی۔

المیہ دیکھیں اس ملک میں پڑھا لکھا جس بات نہ سمجھ پایا اس حقیقت کو وہاں کاجاہل سمجھتا ہے اور وہ سو دوسو روپوں پر حلف اسلئے اعلانیہ اٹھا رہا ہے کہ وہ ان ججوں کوجھوٹ کا فروغی سمجھتاہے۔

اس تمام کتھا سے برٹش گورنمنٹ کی کامیاب حکمت عملی اور اسکے حکم کی تعمیل کرتے دنیا میں یہ مالشئیے مخدوم گو کہ رسہ گیر غنڈے کس ایمانداری اور لگن سے کام کرتے دکھتے ہیں۔جان نثاری اور وفاداری انکی نسلوں سے پہچانی جاتی ہے اور یہ مالک کا نام تک افشاں نہیں کرتے۔

میں برٹش گورنمنٹ کی ملکہ الزبتھ ثانی سے مودانہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں خدارا ان رسہ گیروں سے نجات دلادیں ہمیں آپ اپنی بلاواسطہ غلامی میں لے لیں۔ہم سب پاکستانیوں کی التجا کو مفکر پاکستان کے ملکہ وکٹوریہ کے 1901 میں انتقال پر تعزیتی مرثیہ کی طرح سے قبول فرمائیں تو ہماری نسلیں شکر گزار ہونگیں۔ لونگ لوو برطانیہ
​
 
Last edited by a moderator: