Advertisement

بے اختیار حکمران یا بے داغ قیادت


images




بے اختیار حکمران یا بے داغ قیادت​



…مظفراعجاز…

الیکشن کے بارے میں بہت سی افواہوں کے باوجود ہر گزرنے والا دن الیکشن سے قریب ہورہا ہے اس وقت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں عوام کے پاس جارہی ہیں وہ بھی جو مسلسل حکومت میں رہیں۔ جو چار مرتبہ حکومتوں میں رہیں جو دو دو مرتبہ حکومتوں میں رہیں اور وہ بھی جو ہر حکومت میں رہے۔ وہ لوگ بھی جو کبھی تنہا حکومت کا حصہ نہیں بنے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ جو حکومتوں میں رہے وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں مدت پوری نہیں کرنے دی گئی ہمیں اختیار نہیں ملا ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا۔ اس حوالے سے اولین نمبر پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس نے اپنے قیام سے اب تک چار مرتبہ اقتدار حاصل کیا۔ ایک مرتبہ ذوالفقار علی بھٹو دو مرتبہ بے نظیر بھٹو اور ایک مرتبہ بھٹو خاندان کے بغیر بھٹو کے داماد کی صورت میں پیپلز پارٹی نے اقتدار حاصل کیا… اور اس حکومت نے تو مدت پوری کرنے کا جشن بھی منایا۔ اور ذوالفقار علی بھٹو نے بھی مدت پوری کرلی تھی۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر یہی شکایت کررہے تھے کہ کسی حکومت کو مدت پوری کرنے نہیں دیا گیا ۔ اور کسی کو کام نہیں کرنے دیا گیا۔ اگر یہ شکایت تسلیم کرلی جائے تو بھٹو صاحب اور زرداری حکومت کی مدتوں کی تکمیل کا جشن کہاں جائے گا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کے 5 سالہ دور میں بجلی، گیس، پیٹرول مہنگے اور نایاب ہوگئے۔ ڈالر 62 سے 100 پیٹرول 62سے 100 گیس، سی این جی 33 سے 100 اور پھر سپریم کورٹ کی مداخلت سے 74 پر آگئی۔ بجلی فی یونٹ دس روپے اضافہ ہوگیا۔ بدامنی قابو سے باہر ہے۔ صرف کراچی میں 5 سال میں 9 ہزار سے زیادہ لوگ قتل ہوگئے۔ ہر دو تین ماہ بعد وزیر داخلہ رحمن ملک کراچی آتے لڑنے والی ایم کیو ایم، اے این پی اور پی پی کو ایک میز پر بٹھاتے اور اچھے بچے بننے کا یقین دلاتے رہے۔ ایسا ہوتا رہا اور 5 سال میں 9 ہزار لوگ مرگئے۔ پھر بھی کہتے ہیں کہ ہمیں اختیار نہیںملا۔ ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا۔

دوسرے بڑے دعودیدار مسلم لیگ ن ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے نہیںدیا گیا لیکن حقائق یہ ہیں کہ 81 سے
85 تک پنجاب کے وزیر خزانہ 86 سے 91 تک وزیر اعلیٰ۔ 93 سے 95 تک وزیراعظم پھر 97 سے 99 تک وزیراعظم رہے۔ اب پھر ان کے بھائی شہباز شریف نے 5 سال پنجاب پر حکومت کی ہے۔ وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ ہمیں موقع نہیں ملا۔ اب اور کتنا موقع چاہیے اس کا کوئی جواب دے۔ دو تہائی اکثریت رکھتے ہوئے دو سال تو پورے کیے تھے ایسا کون سا اختیار ہے جو آپ کو چاہیے کتنی طاقت چاہیے… اور جو کام کرنے تھے ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں تھی اور جو نہیں کرنا ہوتا اسے اتفاق رائے کے جن کے حوالے کردیا جاتا ہے۔ یہ دونوں کام پیپلز پارٹی نے بھی کیے اور نواز شریف نے بھی لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پاکستان کو نیا پاکستان بنانے کے لیے عمران خان بھی کود پڑے ہیں لیکن وہ زبردست ترکیب لائے ہیں انہوں نے مسلم لیگ، پیپلز پارٹی، ق لیگ اور جنرل مشرف اور جنرل ضیا کے ساتھیوں کو جمع کیا اور انہیں نیا پاکستان بنانے کا ہدف دیا ہے۔ یہ بات عمران خان سے کون پوچھے گا کہ ساری پارٹیوں کے مستردکردہ لوگوں کو جمع کرکے وہ نیا پاکستان کس طرح بنائیں گے۔ جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی، سردار آصف احمد علی، خورشید محمود قصوری اور دیگر مسترد کردہ حکومتوں کے مزے لوٹنے والے کس طرح اچانک پاک صاف ہوگئے۔ عمران خان روایتی سیاست کا خاتمہ کرنے کا اعلان لے کر اٹھے ہیں اور روایتی سیاستدانوں کو لے کر یہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے علاوہ ایک نہایت دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ بھی یہی کہتی ہے کہ انہیں مینڈیٹ ملا اختیار نہیں۔ ہے ناں مزیدار بات۔ ان تمام پارٹیوں کو یہ کہتے ہوئے ذرا بھی ڈر نہیں لگتا 25 سال سے زیادہ حکومت اور صرف حکومت میں رہنے والے بھی یہی کہتے نظر آئیں تو اسے لطیفہ ہی کہا جاسکتا ہے۔ اختیارات تو اتنے ہیں کہ ایک حکم پر کراچی کا کاروبار بند ہوجاتا ہے۔ نامعلوم افراد کاروبار بند کراتے ہیں اور معلوم افراد دوبارہ کاروبار شروع کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ لیکن پھر بھی اختیار نہیں تھا۔ تو پھر پاکستانی قوم سوچے بار بار سوچے کہ چار اور پانچ مرتبہ حکومت میںرہنے والوں اور صرف حکومت میں رہنے والے بے اختیار لوگوں کے بجائے ان لوگوں کو ووٹ دیں جس کے پاس جب جب بلدیہ کراچی سٹی گورنمنٹ صوبہ سرحد کی سینیر وزارت یا وفاق میں کوئی ذمہ داری آئی انہوں نے اس اختیار سے بڑھ کر قوم کی خدمت کی اور دامن صاف رکھا… یعنی بے اختیار حکمران یا بے داغ قیادت۔



http://jasarat.com/index.php?page=03&date=2013-04-29​
 
Advertisement
yeah write andha hai aur hafazay say bhi farigh hai. iss ko ye yad nahi kah jo naam PTI ke iss na lekay hain un main say kuch chalay gaye hain jo PTI ke nazarye say itefaq nahi kartay.....lagta hai iss ko MMA (Jamate-i-Islami aur JUI (fazlurehman)) ka sunahra door bhi yad hoga albata iss writer nay kya mehsoos keya hoga sorry wasta to hamara pera tah....vote leya tah ketab aur Islam ke naam per, per usay ke baad wo howa jo nawaz aur zardari kerta hai....wohi noon league ke tarah her mehkamay main Jamate-e-Ismali aur JUI (Fazulrehamn) ke log....apnay private PAs ko sarkari nokrekan dena, apanay reshtedar barti kerna, aur bohat kuch....lakin jamat walay dost hain...filhal rehnay dain...
 
مشرف نے جماعت اسلامی کو اور فضلو کو نو سال بے داغ قیادت فراہم کی ​