Advertisement

بیگانی شادی میں عبد اللہ دیوانہ

وطن عزیز میں حسب معمول سیاسی ماحول گرم ہے اور گرم کیوں نہ ہو، آخر عوام کی دل بستگی کا سامان بھی تو چاہیے- آج یہ گیا کل وہ آیا، آج ایک پارٹی کے کارکن نعرے لگاتے، ناچتے کودتے دکھائی دیتے ہیں، کل دوسری پارٹی میں یہی سماں ہوتا ہے- پھر کارکن اترا اترا کر ایک دوسرے کو دکھاتے ہیں، کہیں فقرے بازی اور کہیں سر پھٹول اور اس کے بعد پھر گھر جا کر بجلی جانے کا شکوہ اور حیرانی کہ کہیں نہ کہیں تو ان کے دیوتاؤں میں سے کوئی سنگھاسن پر بیٹھا ہی ہے پر حالات ہیں کہ بہتر ہونے کو آتے ہی نہیں- حالات کے جلد از جلد بہتر ہونے کی یہی چاہ انہیں بار بار شدت سے اپنے پسندیدہ رہنماؤں کی حمایت پر اکساتی ہے اور وہ بتدریج ہونے والی بہتری کو بھی دیکھنے سے قاصر رہتے ہوئے افراد سے کھیلنے والی قوتوں کے ہاتھوں کھلونا بنے رہتے ہیں-



ایاز صادق صاحب کے خلاف فیصلہ پر داد و تحسین کے ڈونگرے برساتے لوگوں کو دیکھا، حسب معمول چہرے پر مسکراہٹ آ گئی کہ چلو چار دن اور کھیل دیکھنے کو ملا- ساتھ ہی ساتھ یہ سوچ کر مزید مسکرایا کہ اگر یہ فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا ہوتا تو انصاف کی علامتیں بے انصافی کے بت کہلاتے، دشنام طرازی کا کیسا بازار گرم ہوتا اور رات جوان ہونے سے پہلے انٹرنیٹ اور کچھ مخصوص چینلز ان بیچاروں پر بغیر بیہوش کیے عمل جراحی کا مظاہرہ کر رہے ہوتے- پھر "فاتح" کی تقریر سنی، یا حیرت کئی لمحات گزر گئے اب تک موصوف کا زبان پر لامتناہی گرفت کا مظاہرہ دیکھنے میں نہیں آیا اور امید سی بندھی کہ شاید وقار کا مظاہرہ کیا جائے- لیکن جلد ہی آس کی ڈور ٹوٹ گئی اور ایک دفعہ پھر انہی الفاظ کی تکرار شروع ہو گئی کہ جن کا موصولی ہدف ہونے پر موصوف کو خود افسوس ہوتا ہے- کیا ہی اچھا ہوتا کہ اس دفعہ کچھ مختلف رویّہ کا مظاہرہ کیا جاتا اور اس پے در پے سلسلہ کو ختم کیا جاتا کہ جس میں ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنا عام سی بات ہو گئی ہے گو اس ضمن میں موصوف کا پلڑہ بھاری ہی ہے-چلئے انتظار گھڑیاں تمام ہوئیں اور فیصلہ آ ہی گیا- ہم میں سے کئی کو یقین ہے کہ سپریم کورٹ فیصلہ پر عملدرآمد وقتی طور پر کالعدم قرار دے دیگی اور بالفرض انتخابی عمل کا موقع ایک بار پھر آ ہی جاتا ہے تو نتائج پہلی بار سے کچھ مختلف نہ ہونگے- ن لیگ کی حالیہ فتوحات اور تحریک انصاف کی گرتی ہوئی مقبولیت کے تناظر میں ایاز صادق جیسے مضبوط امیدوار کو ان کے علاقہ سے ہرانا شاید ممکن نہ ہو گا اور بالفرض عمران خان اپنی موجودہ نشست چھوڑ کر (مقننہ کے اجلاس میں تو وہ جاتے ہی نہیں تو نشست ہو نہ ہو برابر ہے) خود مقابلہ پر اتر اتے ہیں تو وہ ایسا خطرہ کبھی مول نہ لینا چاہیںگے کہ وہ چاہے کم فرق سے ہی صحیح، انتخاب میں شکست کا سامنا کریں- اس عمل میں ہار جیت کا امکان تو رہتا ہی ہے اور دعوے وہ جتنے مرضی کریں، اس حقیقت کو نہیں جھٹلا سکتے کہ برتری تو ایاز صادق کو ہی حاصل تھی کیونکہ جن ووٹوں کا قضیہ چھیڑا گیا ان میں سے کئی تو ان کے ہی نام پر ڈالے گئے تھے- تو یہ متوقع شکست انہیں کسی بھی ایسے اقدام سے باز رکھےگی (حالانکہ موصوف خطرات کا سامنا کرنے میں اور موقع پر اس کی ویڈیو بنوا لینے پر بھی حیران کن حد تک دسترس رکھتے ہیں) کیونکہ ہارنے کی صورت میں عزت سادات بھی ہاتھ سے جانے کا خطرہ ہے- یہاں پر یہ غور طلب بات ہے کہ آخر وہ کون سی قوتیں ہیں جو ڈیوٹی پر موجود حکام اور عملہ کو آسان باش رہتے ہوئے بے قاعدگیوں کے بارہ میں لاپروائی برتنے کو کہتی ہیں- ہماری سستی اور لاپروائی سے عبارت سرکاری مشینری تو چاہتی ہی ایسا ہے کہ کچھ بھی نہ کرنا پڑے اور سارا عمل خود ہی تکمیل کو پہنچ جائے جبکہ وہ روزینہ جیب میں ڈال کر چلتے بنیں مگر سرکاری ہرکارے بہرحال کارکردگی دکھانے والی جگہوں پر چستی کا مظاہرہ کرتے ہیں کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں بعد ازاں عتاب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- ایاز صادق اور عمران خان کے حلقہ میں بھی کچھ ایسا ہی تھا کہ دونوں ہی مقتدر قوتوں کے نمائندوں کے منظور نظر ہیں اور ایسی کوتاہیوں کی صورت میں کسی ایک کی ناراضی بھی مسلہ کھڑا کر سکتی تھی مگر ادھر بھی ایسا ہی کیا گیا تو بات صرف موجود عملہ پر ڈال دینے سے کچھ بنتی نہیں- اور پھر عمران خان کو بھی چند مخصوص حلقوں کے بارہ میں علم ہونا کہ ثبوتوں کی واضح عدم موجودگی کی صورت میں بھی کچھ نہ کچھ ثابت کیا جا سکتا ہے، سوچنے پر ضرور مجبور کرتا ہے- یہ کچھ ایسا ہی ہے کہ بروز انتخاب کہا جائے کہ صاحبان آپ بے قاعدگیوں کی پروا نہ کیجئے گا جبکہ بعد میں ہارنے والے کے کان میں یہ بات ڈال دی جائے کہ جناب آگے بڑھیے آواز بلند کیجئے بہت کچھ نہ صحیح بہرحال نزاع کو فروغ دینے کو مواد موجود ہے- کرسی اقتدار کا سنہرا خواب تو پھر آگ میں کودنے پر مجبور کر دیتا ہے اور ہم عوام میں سے کچھ کی قربانی اور قوم کے مسلسل ہیجان میں مبتلا رہنے کو روتے ہیں؟




تو جب نتیجہ ڈھاک کے تین پات ہی رہنا ہے تو آخر اس سب کھٹ راگ کا مقصد کیا ہے؟ چلئے بے قاعدگیوں پر اکسانے والے بھی موجود تھے اور پھر ان کی نشاندہی کرانے پر مجبور کرنے والے بھی تو بھائی ایسا کیا ہی کیوں جاتا ہے؟وجہ شاید یہی ہے کہ اس سب کے نتیجہ میں عوام کی ایک غالب اکثریت انتخابی عمل پر بحیثیت مجموعی اعتماد کی کمی کا شکار رہتی ہے-ان کے تحت الشعور سے یہ بات نکل نہیں پاتی کہ وہ جتنے بھی جوش و خروش سے اس عمل میں حصّہ لیں، نتائج بہرحال ان کی مرضی و منشا کے خلاف ہی ہوں گے- اس بے یقینی کے ساتھ ساتھ عوام ہیجان میں مبتلا رہتے ہیں کیونکہ وہ کہیں نہ کہیں اپنے نجات دہندہ کا ہی انتظار کر رہے ہوتے ہیں جو آ کر ان کے نہ صرف روز مرہ بلکہ تمام مسائل ایک اشارے سے حل کر دے- اس سب عمل میں عوام کا شعوری ارتقاء نہ صرف جمود کا شکار رہتا ہے بلکہ کئی صورتوں میں ارتقاۓ معکوس کا روپ بھی دھار لیتا ہے کہ جس میں ایک مایوسی آ لیتی ہے اور پھر معاشرہ میں جو کچھ بھی ہوتا رہے، افراد اس سے لاتعلّق رہنا پسند کرتے ہیں- یوں آپ اپنی ہی طرح ترقی پذیر اقوام کے مقابلہ میں کہیں پیچھے رہ جاتے ہیں اور ایک ایسی تجربہ گاہ ہی بنے رہتے ہیں جہاں بین الاقوامی قوتیں مختلف ادوار میں مختلف ہیجان انگیز حالات بپا کر کے اپنی مرضی کے سرفروش یا موزوں الفاظ استعمال کیے جاییں تو خرچ ہوجانے کے قابل تجرباتی چوہوں سے لے کر حالات کو مٹھی میں لینے کے لئے شعور سے عاری مصنوعی انسان پیدا کرتی رہتی ہیں- ایسے ممالک میں جتنے بھی نظریات پیش کیے جاتے ہیں، علم، سوچ، شعور اور مکالمہ کی کمی کی وجہ سے وہ سب ناکامی پر ہی منتج ہوتے ہیں اور ایسا ہونے میں ہی بین الاقوامی کھلاڑیوں کا فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس بوائی میں ایک ہی بڑی اور اچھی فصل بونے کی بجاے کئی چھوٹی چھوٹی اور ناقص فصلیں بشمول طفیلی بوٹیاں بوئی جاتی ہیں اور وقت کی ضرورت کے مطابق مرضی کی فصل کاٹ کر استعمال کر لی جاتی ہے- رہیں دوسری فصلیں تو جب بیج ہی ناقص ہو تو ان کا پھلنا پھولنا نقص ہی کی بڑھوتری ہے- اس سب بیانیہ میں جمہوریت کی خوبی قطعیت سے بیان کرنا مقصود نہیں بلکہ عوام میں اس جذبہ کے مفقود ہونے کا ذکر ہے کہ جس کی وجہ سے وہ اپنی بہتری کی طرف سفر شروع کرنا تو درکنار ایسا چاہ بھی سکیں- چاہیے تو یہ کہ حکمران جو بھی ہوں، انہیں نہ صرف کام کرنے دیا جائے بلکہ کام کرنے پر مجبور کیا جائے اور کسی بھی ہیجان انگیزی کی کوشش کو باہمی تعاون سے رد کر دیا جائے کہ اقوام کسی ایک ما فوق الفطرت کرشماتی شخصیّت نہیں بلکہ افراد سے بنتی ہیں- ایک اور بات جوذہین نشین کرنے کے لائق ہے وہ ہے اس بات کا ادراک کہ ذہنی طور پر ہیجان انگیزی کی رسیا اور شعوری تجزیہ سے محروم قوموں میں ایسی کرشماتی شخصیت کا ظہور ہو ہی نہیں پاتا جس کا انتظار نسلیں کرتی ہیں بلکہ اجتماعی شعور کی بتدریج پرورش کے نتیجہ میں ہی ایسے حالات تشکیل پاتے ہیں کہ ایسے بلند شعور رہنما کا ظہور ہو سکے تو صاحبان چمکتے کو سونا جان کر خریدار بننے کی بجاے پیہم تحقیق سے راز کیمیا پانے کی کوشش کیجئے اور حکمرانوں کی لایعنی لڑائیوں میں اپنا آپ لگا دینے کی بجاے اصل تبدیلی کی طرف قدم بڑھائیے-


SOURCE: http://dunyapakistan.com/30880/بے-گانی-شادی-میں-عبداللہ-دیوانہ/#.Vdn0L_aqpBf​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
الیکشن والے دن پورے ملک خاص طور پر کراچی کا منظر نامہ پوری دنیا نے دیکھا ، سینکڑوں ویڈیوز موجود ، اس حلقے سے بھی زیادہ ، لیکن اس سب کے باوجود سب خاموش ،پاکستان کے عدالتی نظام پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے ​
 
حکمرانوں کو کام کرنے کا موقع ضرور دینا چاہئے بشرطِ کہ وہ جیت کر آئے ہوں ۔
آپ مٹی پاؤ کا درس دے رہے ہیں ۔
 
Advertisement
حکمرانوں کو کام کرنے کا موقع ضرور دینا چاہئے بشرطِ کہ وہ جیت کر آئے ہوں ۔
آپ مٹی پاؤ کا درس دے رہے ہیں ۔

جناب بالکل نہیں بلکہ صحیح سمت میں قدم بڑھانے کی گزارش کی ہے- اسی ہیجان انگیزی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ہم ہر وقت یا تو گردنیں اڑا دینے یا اچانک انقلاب کی خواہش میں رہتے ہیں یا کسی مسیحا کے سپنوں میں آنکھیں بند رہتی ہیں- آپ اگر غور سے دوبارہ پڑھ لیں تو کافی باتیں واضح ہو جاییں گی
 
:doh:اس سارے آرٹیکل کا لب لباب یہ ہے کے دھاندھلی کو قانونی شکل دے دی جائے

بالکل اس کے الٹ ہے دوست- مجھے ایسے جوابات کی کافی توقع ہے کیونکہ ہم پڑھتے نہیں بلکہ نظروں سے گزارتے ہیں
 
Advertisement
i did not get this at all. is it good, bad? what is he saying-i am totally lost. he has used difficult urdu as well. can some one comment please!

Sir I have used standard Urdu. It is about the actuality behind all the ruts that are created and the jingoist attitude that is promoted for commoners so they can't focus upon actual analytical, conscious progress; Rather wait for a messiah to descend and make things right.
 
میرا ہنچ ہے اب کی بار ایاز صادِق جب کورٹ سے رجوع کریگا تو اب کی بار اُنہیں ریلیف نہیں مِلے گا، اور آخِر کار الیکشن ہی لڑنا پڑیگا۔ باقی دیکھتے ہیں، کیا ہوتا ہے۔۔
 
الیکشن والے دن پورے ملک خاص طور پر کراچی کا منظر نامہ پوری دنیا نے دیکھا ، سینکڑوں ویڈیوز موجود ، اس حلقے سے بھی زیادہ ، لیکن اس سب کے باوجود سب خاموش ،پاکستان کے عدالتی نظام پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے ​

اسی لئے معاشرہ اور افراد کو مضبوط اور شعوری ارتقاء کو فروغ دینا چاہیے نہ کہ کچھ ہو جانے کی خواہش پر ہی زندہ رہا جائے-
 
:doh:اس سارے آرٹیکل کا لب لباب یہ ہے کے دھاندھلی کو قانونی شکل دے دی جائے


ہر گر نہیں۔ لیکن جسٹس وجیہہ الدین کمیشن کی انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کی رپورٹ کے بارے میں کیا خیال ہے جناب کا؟ اسےتو انصاف کا نام لینے والی پارٹی بلکل پی گئی ہے اور کوئی نام بھی نہیں لیتا۔ ۔
 
Advertisement
بالکل اس کے الٹ ہے دوست- مجھے ایسے جوابات کی کافی توقع ہے کیونکہ ہم پڑھتے نہیں بلکہ نظروں سے گزارتے ہیں

مجھے لگتا ہے آپ نے اپنا آرٹیکل لکھا ہے لیکن سمجھا نہیں دوبارہ جا کر پڑھیں
ایاز صادق کو ڈیفنڈ کر رہے ہیں ساتھ شرطیہ بول رہے ہیں پھر جیت کر آجاے گا
اگر یہ کسی یورپی ملک میں ہوتا تو ساری عمر کے لیے سیاست کو خیر آباد کہ دیتا
ساتھ اجتماعی شعور کا سبق بھی دے رہے ہیں
 
ہر گر نہیں۔ لیکن جسٹس وجیہہ الدین کمیشن کی انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کی رپورٹ کے بارے میں کیا خیال ہے جناب کا؟ اسےتو انصاف کا نام لینے والی پارٹی بلکل پی گئی ہے اور کوئی نام بھی نہیں لیتا۔ ۔
چل جاکر دوبارہ کالم پڑھ اگر سمجھ اے تو مجھے بھی بتانا
 
اسی لئے معاشرہ اور افراد کو مضبوط اور شعوری ارتقاء کو فروغ دینا چاہیے نہ کہ کچھ ہو جانے کی خواہش پر ہی زندہ رہا جائے-

اسی لئے خاندان اور افراد کو مضبوط اور ارتقائے شعور کو کا گلا گھونٹ دینا چاہیے تا کہ کچھ ہو جانے کی خواہش پر ہی زندہ رہا جائے
 
اسی لئے معاشرہ اور افراد کو مضبوط اور شعوری ارتقاء کو فروغ دینا چاہیے نہ کہ کچھ ہو جانے کی خواہش پر ہی زندہ رہا جائے-


اس ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ ایک تو ہیں عوام جن کو یہ شعور ہی نہیں کہ اس ملک کے مسائل کے ذمہ دار کون ہیں اور کس طرح حل کے جا سکتے ہیں ، فیملی لمیٹڈ جماعتوں نے اپنے زور پر ایسے لوگوں کی زبانیں بند کر رکھی ہیں ،ان کی حالت اس ریوڑ کی طرح ہے جس کو جو مرضی ہانک کر لے جائے انھوں نے نہیں بولنا


دوسری بات یہ خاندانی مافیا عوام کی اس کمزوری کو سمجھتا ہے اور اس کمزوری کا فائدہ اٹھا کر وہ کام کرتا ہے جس کا فائدہ ان سیاست دنوں کو ہے عوام کو نہیں ، یہ لوگ باریاں لینے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھی ،ووٹ لینے کے لئے ایک دوسرے کے مخالف اور اسمبلی میں اپنے مفاد کے لئے پھر ایک


عوام کا معیار یہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اس کو ووٹ دینا ہے جو بد عنوان ،چور اور چوروں کا ساتھ ، جن کا کوئی ملکی ایجنڈا نہیں ہوتا ، جو امریکا سے آرڈر لیکر آتے اور جاتے ہیں اور ان کا ایجنڈا پورا کرتے ہیں


تحریک انصاف نے جانتے ہوئے بھی ایسے لوگوں کو اپنی جماعت میں قبول کیا ، نہ صرف قبول کیا بلکہ ان کو عھدے دیئے اور آج اس کا نتیجہ ہے سامنے ہے ​
 
Advertisement
Sir I have used standard Urdu. It is about the actuality behind all the ruts that are created and the jingoist attitude that is promoted for commoners so they can't focus upon actual analytical, conscious progress; Rather wait for a messiah to descend and make things right.

still difficult, almost philosophical. pl can u explain what Messiah are you referring to? Messiah from where?
 

مجھے لگتا ہے آپ نے اپنا آرٹیکل لکھا ہے لیکن سمجھا نہیں دوبارہ جا کر پڑھیں
ایاز صادق کو ڈیفنڈ کر رہے ہیں ساتھ شرطیہ بول رہے ہیں پھر جیت کر آجاے گا
اگر یہ کسی یورپی ملک میں ہوتا تو ساری عمر کے لیے سیاست کو خیر آباد کہ دیتا
ساتھ اجتماعی شعور کا سبق بھی دے رہے ہیں

ایاز صادق کا دفاع تو جناب بالکل نہیں کیا، صرف ایک تجزیہ پیش کیا ہے- آپ پڑھیے تو صحیح جناب- ووٹ دونوں طرف کے ہی غلط قرار پاے بلکہ رپورٹ پڑھ لیجئے تو غلط ووٹوں میں سے زیادہ تحریک انصاف کو دیے گئے- ٹھوس حقائق پسند ناپسند کی بنیاد پر نہیں شماریات کی بنا پر دیے جاتے ہیں- آپ شاید اس بات کا ادراک نہیں کر پا رہے جو احقر نے عرض کی ہے کہ اس سب معامله کے بگاڑ کی صورت میں عملہ کو سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے تھے مگر انہوں نے پروا نہ کی اور پھر سب کھٹ راگ- ذرا تجزیاتی اور شعوری نگاہ تو ڈالئے کسی جماعت کی پسند ناپسند کی نہیں- ویسے مثالیں تو آپ دے سکتے ہیں یورپ کی مگر بہت سی جگہوں پر ایسا نہیں بھی ہوتا بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ بہت سے یورپی سیاست دان انتہائی بڑے مسائل میں ملوث ہوتے ہیں اور پوری دنیا میں آگ و خون کا کھیل کھیلنے والے یورپی سیاست دان اپنی بہت سی توجیہات کے غلط ہونے اور ان کے نتیجہ میں ہونے والے کشت و خون پر بھی ٹس سے مس نہیں ہوتے- کسی باتیں کر رہے ہیں آپ؟ اسی لئے عرض کی ہے پسند ناپسند کی عینک زرا اتر جائے تو نوازش ہوگی
 


اس ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ ایک تو ہیں عوام جن کو یہ شعور ہی نہیں کہ اس ملک کے مسائل کے ذمہ دار کون ہیں اور کس طرح حل کے جا سکتے ہیں ، فیملی لمیٹڈ جماعتوں نے اپنے زور پر ایسے لوگوں کی زبانیں بند کر رکھی ہیں ،ان کی حالت اس ریوڑ کی طرح ہے جس کو جو مرضی ہانک کر لے جائے انھوں نے نہیں بولنا


دوسری بات یہ خاندانی مافیا عوام کی اس کمزوری کو سمجھتا ہے اور اس کمزوری کا فائدہ اٹھا کر وہ کام کرتا ہے جس کا فائدہ ان سیاست دنوں کو ہے عوام کو نہیں ، یہ لوگ باریاں لینے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھی ،ووٹ لینے کے لئے ایک دوسرے کے مخالف اور اسمبلی میں اپنے مفاد کے لئے پھر ایک


عوام کا معیار یہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اس کو ووٹ دینا ہے جو بد عنوان ،چور اور چوروں کا ساتھ ، جن کا کوئی ملکی ایجنڈا نہیں ہوتا ، جو امریکا سے آرڈر لیکر آتے اور جاتے ہیں اور ان کا ایجنڈا پورا کرتے ہیں


تحریک انصاف نے جانتے ہوئے بھی ایسے لوگوں کو اپنی جماعت میں قبول کیا ، نہ صرف قبول کیا بلکہ ان کو عھدے دیئے اور آج اس کا نتیجہ ہے سامنے ہے ​

صحیح کہا آپ نے اسی لئے جماعتی بنیادوں سے اٹھ کر معاشرہ کے ارتقاء پر توجہ دینا ضروری ہے- یہ بتدریج عمل ہے ہماری زندگیوں میں پھل کی توقع رکھیںگے تو ہیجان ہی پیدا ہو گا- صبر و تحمل سے اس سب کی تعلیم دینی چاہیے-
 
یہ موصوف اس پٹواری غول میں سے ہیں جو بظاھر نیوٹرل کا ڈھونگ رچاتے ہیں
لیکن
ان کے اندر کا پٹواری ساتھ میں دانت نکالتا رہتا ہے
ہوں تو میں پٹواری لیکن مانوں گا نہیں

گویا منافق پٹواری ٹہرے

تمہاری پٹوارگیاں پوسٹ کروں ؟؟؟
جس میں تم ولی کامل ہونے کا ڈھونگ رچاتے ہو
اور
تمہاری ولایت بھی تمہیں صرف پی ٹی آئی کا خلاف کشف دکھاتی ہے