- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,293
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
Loading X post…
Open original post on Xلاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد کے قتل کے جرم میں ان کے بیٹے قیوم شاہد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
نجی اسپتال کے مالک اور مقامی پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد قتل کیس میں پولیس کی اہم پیش رفت سامنے آئی، او سی یو اقبال ٹاؤن نے مقتول کے بیٹے قیوم شاہد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ او سی یو ٹیم نے قیوم شاہد کو ٹھوس شواہد کی بنا پر حراست میں لیا ہے، قیوم شاہد نے مبینہ طور پر شوٹر کی مدد سے اپنے والد کو قتل کروایا۔
ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کے وقت ڈاکٹر شاہد کے ساتھ بیٹا قیوم اور بھائی ساجد بھی ساتھ تھے ۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق اپنی کار مییں بیٹھنے لگے تو شوٹر نے آکر فائرنگ کردی، جبکہ اُس وقت بیٹا قیوم سامنے اپنی کار کے پاس موجود تھا۔
واضح رہے کہ ویلنشیا ٹاؤن میں معروف نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کو دو روز قبل نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔
مقتول پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما بھی تھے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو 4 گولیاں ماریں۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے جرم میں بیٹا گرفتار | Express News
نامعلوم حملہ آوروں نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو 4 گولیاں ماریں
www.express.pk
بیٹے نے پسند کی شادی کے لئے ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کروایا،خود ہی ریکی کروائی پھر خود جنازہ پڑھایا اور اس دوران زارو قطار روتا بھی رہا۔ چھ ماہ قبل میں ملزم بیٹے نے ہی باپ پر حملہ کروایا تھا۔، پولیس ذرائع
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/jNbiLQ6.jpeg
Last edited by a moderator:





