- Joined
- Apr 28, 2012
- Posts
- 8,311
- Reaction score
- 15,308
- Points
- 193
.بیع کرتے وقت قسم اٹھانے کی کراہت اگرچہ وہ سچا ہی ہو
حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا:قسم سودے کے بکنے کا ذریعہ ہے لیکن کمائی (برکت)مٹانے کا بھی ذریعہ ہے۔ (متفق علیہ) بخاری (/۲۷۵۸۔ فتح)و مسلم (۱۶۰۶) ۔
حضرت ابو قتادہ ؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : بیع کرتے وقت زیادہ قسمیں اٹھا نے سے بچو، اس لیے کہ اس سے سودا تو زیادہ اور جلد بک جاتا ہے لیکن یہ طریقہ برکت کو ختم کر دیتا ہے۔ مسلم (۱۶۰۷)۔
لغو قسم
لغو قسم وہ ہے جو ارادۂ قسم کے بغیر عادت کے طور پر زبان پر۔ آ جائے ،جیسے لا واللہ، وبلی واللہ اور اس طرح کے دیگر الفاظ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ لغو (لا یعنی ،بے فائدہ)قسم پر تمہارا مؤاخذہ نہیں فرماتا بلکہ وہ ان قسموں پر مؤاخذہ کرتا ہے جن کو تم نے مضبوطی سے باندھا۔ پس اس کا کفارہ دس مسکینوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے گھر کو والوں کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے پہنانا ہے یا ایک گردن آزاد کرنا ہے۔ پس جو اس کی طاقت نہ رکھے تو وہ تین دن کے روزے رکھے۔ یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھاؤ اور اپنی قسموں کی حفاظت کرو۔ (المائدۃ :۸۹) ۔
حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ قرآن مجید کی یہ آیت ﴿لَا یُؤَاخِذُکُمُ اﷲُ بِاللَّغْوِفِیْ أَیْمَانِکُمْ﴾ ایسے آدمی کے بارے میں نازل ہوئی جو ویسے ہی کہتا رہتا ہے اللہ کی قسم!کیوں نہیں اللہ کی قسم ! (وغیرہ)۔ بخاری (/۲۷۵۸۔ فتح)۔
اللهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثَمَرِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا
صحیح مسلم:1373
اے اللہ! ہمارے لئے ہمارے پھل میں برکت دے، ہمارے لئے ہمارے شہر میں برکت دے، ہمارے لئے ہمارے صاع میں برکت دے، اور ہمارے لئے ہمارے مد (صاع اور مد ناپ تول کے پیمانے ہیں۔) میں برکت دے۔





