پولیس کو اتنا بڑا کام کرنے پر تمغہ امتیاز دینا چاہیے اور ایس ایچ او کی تصویر پوسٹرز پر لگانی چاہیے : سوشل میڈیا صارف
پنجاب پولیس کی تمام تر توجہ ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے بجائے اپنے "کارناموں" کی مشہوری تک محدود ہو کر رہ چکی ہے۔ بہاولپور کے علاقے میں پولیس نے پیٹرانجن کی چوری شدہ ہتھی برآمد کرنے کے بعد شہری کے حوالے کرتے ہوئے اپنی تصویر جاری کر دی جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے ساتھ ساتھ مضحکہ خیز تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
سینئر صحافی وتجزیہ نگار رائے ثاقب کھرل نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی طرف سے ایک شہری کو پیٹرانجن کی چوری شدہ ہتھی واپس کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: بہاولپور کی پولیس نے چوروں کے خلاف ایک بڑی کرتے ہوئے پیٹرانجن کی چوری شدہ ہتھی برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xایک صارف محمد وسیم نے لکھا کہ: ایویں لوگ تنقید کرتے ہیں کہ پنجاب پولیس کام نہیں کرتی، بہاولپور کے علاقہ میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کی اور چوری شدہ پیٹر انجن کی ہتھی مالک کو واپس کروا دی! ویلڈن پنجاب پولیس!
Loading X post…
Open original post on Xایک صارف نے لکھا کہ: بہاولیور میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے چوروں کےخلاف بڑی کاروائی کر کے مالک کو پیٹر کی ہتھی واپس کرا دی۔۔!!
Loading X post…
Open original post on Xاحمد وڑائچ نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ: پیٹر کی ہتھی کی افادیت ایک کسان ہی سمجھ سکتا ہے!
Loading X post…
Open original post on Xطاہر نے لکھا کہ:اب اس ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا!
Loading X post…
Open original post on Xایک صارف نے لکھا کہ: ہتھی نوی لگ ری اے لگدا اے نوی لے کے دتی اے!
Loading X post…
Open original post on Xحذیفہ محمود نے لکھا کہ: پولیس کو اتنا بڑا کام کرنے پر تمغہ امتیاز دینا چاہیے اور ایس ایچ او کی تصویر بڑے پڑے پوسٹرز پر لگانی چاہیے تاکہ دوسرے ملکوں کی پولیس بھی ان سے کچھ سیکھے!
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11petetcucuucu.jpg
Advertisement





