Advertisement

بھٹو نے کیس لڑتے ہوئے ایسی کونسی غلطی کی جس کی وجہ سے وہ مارے گئے اور نوازشریف بھی وہی غلطی کررہے ہی

Re: ذوالفقار بھٹو بھی اسی لئے مارا گیا کہ اس کے وکلاء اس کے کیس کو سیاسی طور پر لڑ رہے تھے اور یہی غلطی: احمد رضا قصوری



یہ بات اُن کھوتا نہاری خوروں کو کون سمجھائے کہ بھٹو کی بھی یہی ضد تھی کہ مقدمہ سیاسی ہے،، لیکن مقدمہ جیسا مرضی ہو عدالتیں میں قانونی پیچ داؤ ہی کام آتا ہے

نعرے بازی یا جذباتی تقریریں نہیں
 
Re: ذوالفقار بھٹو بھی اسی لئے مارا گیا کہ اس کے وکلاء اس کے کیس کو سیاسی طور پر لڑ رہے تھے اور یہی غلطی: احمد رضا قصوری

بات تو ٹھیک ہے
بھٹو کے وکیل یحییٰ بختیار کے متعلق مشھور تھا کہ وہ بجاۓ دلائل دینے کے تمام وقت ججوں کو یہی بتاتا تھا کہ وہ فوجی آمر کے غلام ہیں
عدالت میں ہی کھڑا ہو کر کہتا تھا کہ اس کیس کو سننے والے تمام جج بدکردار ہیں، جو با کردار تھے (دراب پٹیل) وہ کیس سے الگ ہو گئے، کیس خارج کرنے اور بھٹو کی با عزت رہائی سے کم بات ہی نہیں کرتا تھا
اپیل بینچ کو بھی بختیار صاحب نے کہا کہ تم لوگوں کو فوجیوں کے بوٹ چاٹنے والے کے طور پر یاد رکھا جاۓ گا
بات تو یحییٰ بختیار کی ٹھیک تھی لیکن ججوں نے بھی کہا کہ اب اتنے بدنام ہو ہی چکے ہیں تو قانونی طور پر ہم بھی کوئی رعایت نہیں کریں گے
اور انہوں نے بھی اپنی طرف سے سزا سنا کر گیند ضیاء کے پلڑے میں ڈال دی، کیونکہ جھوٹے ہی سہی لیکن گواہ موجود تھے
جسٹس نسیم حسن شاہ نے تو ایک ٹی وی پروگرام میں باقاعدہ اعتراف کیا تھا کہ بھٹو کے وکیل نے ججوں کو اتنا ناراض کر دیا تھا کہ وہ کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں تھے، پھر بھی سیاسی پریشر کی وجہ سے فیصلہ چار-تین کا آیا
بھٹو کے ساتھ ساتھ خود ججوں کو بھی پورا یقین تھا کہ ضیاء نے کسی عرب حاکم کی گارنٹی لے کر بھٹو کی سزا معطل کر دینی ہے اور جلا وطن کر دینا ہے (جیسے مشرف نے گنج برادرز کے ساتھ کیا) لیکن امریکہ بہادر بھٹو کو عبرت کا نشان بنانے پر تلا ہوا تھا، جسکا نتیجہ ہم آج تک بھگت رہے ہیں، سندھ مر گیا، سندھی تباہ ہو گیا، بھٹو مرنے کا نام ہی نہیں لیتا​