Advertisement

بھُٹّو اور ضیاء کی آخری ملاقات

بھُٹّو اور ضیاء کی آخری ملاقات
منگل 21 مارچ 2017
تحریر: خداداد

ذوالفقار علی بھُٹّو بے رنگ، بے بو اور بے ذائقہ پانی کے پیالے کو یکسر نظر انداز کر کے دھیمے انداز میں سگریٹ کے کش لگاتا رہا۔ خوش رنگ و خوش ذائقہ پانی یا تو دنیا میں دستیاب تھا اور یا پھر جنّتیوں کو ملنے والا تھا۔ اب بھلا عالمِ برزخ میں دنیا داروں کے لیے حرام اور جنّتیوں کے لیے حلال کی گئی شے کا کیا کام؟

ضیاءالحق نے سلام پھیر کر جونہی دعا کے لیے ہاتھ بلند کیے بھُٹّو کی طنزیہ آواز سنائی دی "اب کوئی فائدہ نہیں، اب اپنے کیے کا نتیجہ بھگتنے کے لیے تیار رہو"۔ ضیاء قدرے مسکرا کر پُر سکون لہجے میں بولا "جانتا ہوں، مگر دنیا کی ذنگی میں پڑی عادتیں کیسے چھوٹ سکتی ہیں؟ تم بھی تو راکھ کو چٹکی میں دبائے بیٹھے ہو"۔

ذوالفقار علی بھُٹّو اور ضیاءالحق کی عالمِ برزخ میں ملاقات محض اتفاقیہ نہیں تھی۔ دونوں نے ہی ایک دوسرے کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے کافی تگ و دو کی تھی اور اس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ آیا مخالف کو بھی دنیا کی ذندگی پر کوئی پشیمانی ہے یا نہیں؟ دنیا کی ذنگی میں دونوں نے ہی مملکت خداداد سے عشق کیا تھا۔ دونوں ہی اپنی ذات کو مملکت کی بقا کی ضمانت سمجھتے تھے۔ دونوں نے ہی اپنے اور ریاست کے مخالفین کے لیے سخت گیر رویّہ اپنائے رکھا اور دونوں نے ہی اپنے تئیں ریاست کی ترقی اور استحکام کے لیے ایسے فیصلے کیے جن کا خمیازہ عوام آج بھی بھگت رہی ہے۔

"تم تو عوام کو کہتے تھے کہ روٹی کپڑا اور مکان دوں گا؟" ضیاء نے جائے نماز سے اٹھ کر صوفے پر بھُٹّو کے برابر والی گدّی پر دراز ہوتے ہوئے کہا۔

"اور تم نے بھی تو دنیا کو بزورِ شمشیر فتح کرنے کا دعویٰ کیا تھا" بھُٹّو نے جوابی طنز کیا۔

"میرا مقصد اور حکمت عملی واضع تھی، ریاست کے اسلامی ڈھانچے کی بنیاد رکھی جا چکی تھی، کچھ دیر نہ تھی کہ اسلام اپنے قلعے سے نکل کر دنیا پر غالب آ جاتا لیکن ریاست کے دشمنوں نے مجھے اپنی حکمت عملی کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا موقع نہ دیا" ضیاء نے اپنی صفائی پیش کی۔

بھُٹّو جو بغور ضیاء کے چہرے کے تاثرات کا جائزہ لے رہا تھا، چند لمحے کے توقف کے بعد بولا "حکمت عملی تو میری بھی واضع تھی، ریاست کو ناقابل تسخیر بنانا اور عوام کو عزتِ نفس اور خوشحالی دینا۔ اپنے مقصد کے حصول کے لیے میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار تھا اور اپنی ذات کو ریاست کے لیے وقف کر چکا تھا۔ خواہ کیسا ہی اندرونی یا بیرونی دباؤ ہوتا، میری ذات پر الزامات کی کیسی ہی بوچھاڑ ہوتی، مجھے ریاست کی باگ ڈور ہر حال میں اپنے ہاتھ رکھنی تھی۔ تمہیں اندازہ نہیں کہ تم نے پی این اے کی موومنٹ کی آڑ میں بین الاقوامی طاقتوں کا آلۂ کار بن کے ریاست کا کتنا نقصان کیا"۔

آخری جملہ سن کر ضیاء ایسا ہنسا کہ اسکی آنکھوں کی چمک دانتوں کی چمک کے آگے ماند پڑ گئی۔ "یعنی تم اعتراف کر رہے ہو کہ اقتدار اپنے ہاتھ میں رکھنے کے لیے تم نے الیکشن میں دھاندلی کی اور غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کیے۔ بہت خوب مسٹر بھُٹّو! کیا یہی وہ جمہوریت ہے جسے حقوق اور آزادی کی نیلم پری بنا کر عوام کو دکھایا جاتا رہا؟" ضیاء نے طنز کا ایک اور نشتر چلایا۔

بھُٹّو جو اب تک اپنے اعضاء کو ڈھیلا چھوڑ کر صوفے میں اندر تک دھنسا بیٹھا تھا، اپنے پاؤں سمیٹ کر قدرے سیدھا ہوا اور ایک ہاتھ اپنی ران پر تھپتھپاتے ہوئے پُرجوش لہجے میں بولا "لُک ہو اِز سیئنگ دَیٹ، تُم نے تو جیسے ریفرنڈم میں اپنے علاوہ کسی اور کو منتخب کرنے کا آپشن بھی عوام کو دیا تھا۔ جب تم نے بھی اقتدار ہی کی پوجا کی تو مجھ پر اعتراض کیوں؟

بھُٹّو کے جوابی وار نے ضیاء کی ہنسی کو پہلے سنجیدگی میں بدلا اور پھر اسکے چہرے پر سوچ کے گہرے بادل چھاتے چلے گئے۔ وہ صوفے پر نیم دراز ہو کر چھاتی پر رکھے بائیں ہاتھ کی پشت کو داہنے ہاتھ کی انگلیوں سے تھپتھپاتا ہوا چھت کو یوں دیکھنے لگا جیسے اس میں کوئی سوراخ ڈھونڈ رہا ہو۔ بھُٹّو بھی چند لمحے تو تیز چلتی سانسوں اور آنکھوں کی پھیلی ہوئی پُتلیوں کے ساتھ ضیاء کے چہرے کو پڑھتا رہا۔ پھر جسم کو ڈھیلا چھوڑ کر ہاتھ کی انگلیوں میں چنگاری دبائے اور انگوٹٹا اپنی کن پٹی پر رکھے قالین کو یوں دیکھنے لگا جیسے سرخ، سنہری اور سیاہ رنگ کی گتھیوں کو سلجھانے کی کوشش کر رہا ہو۔

"تم ٹھیک کہتے ہو مسٹر بھُٹّو! ہم دونوں نے ہی اقتدار کی پوجا کی ہے۔ تم نے عوام کو عزت نفس اور خوشحالی کا لالچ دے کر تو میں نے ان کے دینی جذبات سے کھیل کر"۔ آخر ضیاء نے ہی کمرے کا سکوت توڑا۔

بھُٹّو بدستور قالین کو گھورتا رہا جیسے ضیاء کے ایک ایک لفظ سے اتفاق کر رہا ہو۔ پھر ایک گہرا سانس بھر کر بولا "پاکستان سے ہماری محبت مصنوعی نہیں تھی۔ ہم سے غلطی یہ ہوئی کہ ملکی ترقی کو اپنی ذات سے مشروط کرتے رہے جبکہ ترقی و خوشحالی ہماری ذات کی بجائے ہماری دور بینی اور پیش بندی سے مشروط تھی"۔ اور اس بار ضیاء نے بھُٹّو کی بات سے اختلاف نہ کیا۔

ضیاء نے صوفے پر بیٹھے ہوئے اپنی کہنیوں کا وزن گھٹنوں پر رکتے ہوئے گردن کو بھُٹّو کی جانب گھمایا اور بولا "مجھے بین الاقوامی سیاسی معاملات ریاستی اداروں کے زریعے حل کرنے چاہئیں تھے۔ ریاستی معاملات میں عوام کو غیر ضروری حد تک الجھا کر میں نے غیر ریاستی عناصر کے جس عفریت کی پیدائش کی آج وہی میرے ہم وطنوں کے خون کا پیاسا ہے"۔

"اور مجھے بھی عوام کی امنگوں کی قدر اور ان کے فیصلوں کی پاسداری کرنی چاہئے تھی۔ میں نے عوام کو شعور تو دیا لیکن انہیں طاقت منتقل کرنے میں ناکام رہا۔ اگر کل میں انہیں با اختیار بنا دیتا تو آج وہ اس طرح بے اختیار اور لُٹیروں کے رحم و کرم پر نہ ہوتے" بھُٹّو نے بھی ضیاء ہی کے انداز میں گھٹنوں پر کہنیاں رکھ کر اور گردن اس کی طرف گھما کر دونوں ہتھیلیاں آپس میں ملا کر ایسے بات کی جیسے کفِ افسوس مل رہا ہو۔

بیدار ہونے سے پہلے ان کے سرہانے خاموشی سے کھڑا دونوں کی آنکھوں سے چھلکتے آنسو دیکھ کر میں سوچ رہا تھا کہ بھُٹّو اور ضیاء کی ممکنہ طور پر قیامت سے پہلے کی اس آخری ملاقات کا میں واحد چشم دید گواہ ہوں۔

[email protected]
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
اب پچھتائے کیا ہوت جب گنجے اور زرداری چُگ گئے پاکستان۔
99013bb5176487e948eb14b313066fc4.jpg
 
Advertisement
اب پچھتائے کیا ہوت جب گنجے اور زرداری چُگ گئے پاکستان۔
​پاکستان کو ان کا باپ بھی نہیں چُگ سکتا۔ یہ اور ان کے خاندان سبھی پاکستان کی مٹی کا رزق بنیں گے۔ یہ ملک ان جیسے چپڑ قناطیوں کا نوالہ بننے کے لیے نہیں بنا۔
 
ادھا پہلے گیا، باقی کی کیا ضمانت؟

​پاکستان کو ان کا باپ بھی نہیں چُگ سکتا۔ یہ اور ان کے خاندان سبھی پاکستان کی مٹی کا رزق بنیں گے۔ یہ ملک ان جیسے چپڑ قناطیوں کا نوالہ بننے کے لیے نہیں بنا۔
 
خوبصُورت منظر کشی۔۔۔
 
ادھا پہلے گیا، باقی کی کیا ضمانت؟

موجودہ پاکستان کی حالت کی بنیاد مردود ضیاالحق نے ڈالی تھی، جب اس نے افغان وار میں امریکہ کا پٹھو بنکر احسان فراموش افغانوں کے بے لگام مہاجرین کو یہاں آباد کیا، یہاں اسکے ٹریننگ کیمپ قائم کئے، اسلحہ اور منشیات کے انبار لگے، بد امنی پھیلی، اور امن کی فاختہ اڑ کر کہیں کھو گئی
جنرل ضیاالحق کی لگائی ھوئی آگ پر کمانڈو جنرل مشرف نے تیل ڈال کرپاکستان کو مزید سوختہ کیا، جب وہ امریکہ کے آگے لیٹ کر ایکبار پھرافغان جنگ میں کود گئے، لال مسجد آپریشن کیا، اور اپنے آقاووں کے کہنے پر این آر او کرکے پاکستان کو کرپشن کے دلدل میں ڈال دیا
اگر یہ دو مردود جنرل پاکستان سے مخلص ھوتے، تو مغرب، اور سعودی عرب کی چاکری چھوڑ کر پاکستان کے تمام کرپٹ سیاستدانوں کا ھمیشہ ھمیشہ کے خاتمہ کر لیتے ۔ ۔ ۔ لیکن وقت نے ثابت کیا کہ یہ دونوں جرنیل اغیار کے ایجنڈے پر آئے تھے
اور پاکستان قوم کی مثال ایسی ھے کہ کوئی ایک تنی ھوئی رسی پر ایک سرے سے دوسرے پر جانا چاہ رھا ھو، جسکے ایک طرف دریائے سوات جیسا تندوتیز دریا، اور دوسری طرف ایک جان لیوا گہری کھائی ھو ۔ ۔ ۔ ایک طرف اس کرہ ارض کے کرپٹ ترین سیاستدان، اور دوسری طرف امریکہ اور عرب ممالک کی پٹھو فوجی جرنیل،، یعنی ایک کھوٹے سکے کے دو رخ
 
If Bhutto had lived he would have ended up as qazzafi, husni or Kim.
A crazy dictator with probably good and strong governance and a big awami support but an isolated country where he would fool awam with sabz bagh.
 
Zia Ul Haq kaa sabb saay barra Qasoor Jahil Ghatia chore , Fraudiay Nooray Button kaa Dakoo aur Money Launderer Haram khore Khandaan Pakistan parr Musallat karna Naali ki eint chobaraay parr lagana
 
Zia Ul Haq kaa sabb saay barra Qasoor Jahil Ghatia chore , Fraudiay Nooray Button kaa Dakoo aur Money Launderer Haram khore Khandaan Pakistan parr Musallat karna Naali ki eint chobaraay parr lagana

چوبارے پر لگنے کے بعد اس نالی کی اینٹ پر شرافت، دینداری اور پرہیزگاری کا پلستر بھی کر دیا گیا تھا جو اب اتر چکا ہے اور تعفن زدہ اینٹ با آسانی دیکھی جا سکتی ہے۔ اب یہ عوام کا کام ہے کہ اس اینٹ کو واپس نالی میں پہنچا کے آئے۔
 
Advertisement
​پاکستان کو ان کا باپ بھی نہیں چُگ سکتا۔ یہ اور ان کے خاندان سبھی پاکستان کی مٹی کا رزق بنیں گے۔ یہ ملک ان جیسے چپڑ قناطیوں کا نوالہ بننے کے لیے نہیں بنا۔
ہم بس یہی سوچتے رہیں گے۔ اور ان کے مالکوں نے ان کے ذریعے جو پاکستان کا بیڑہ کرنا تھا وہ کر بھی دیا ہے اور مزید بھی کروا رہے ہیں۔
 
ہم بس یہی سوچتے رہیں گے۔ اور ان کے مالکوں نے ان کے ذریعے جو پاکستان کا بیڑہ کرنا تھا وہ کر بھی دیا ہے اور مزید بھی کروا رہے ہیں۔

یہ اور ان کے مالک کتنی ہی چالیں چل لیں۔ آخری چال تو اسی کی ہو گی جس نے یہ ریاست قائم کی ہے۔
وَ اللّٰہُ خیر الماکرین۔
 
یہ اور ان کے مالک کتنی ہی چالیں چل لیں۔ آخری چال تو اسی کی ہو گی جس نے یہ ریاست قائم کی ہے۔
وَ اللّٰہُ خیر الماکرین۔
بات آپ کی بلکل ٹھیک ہے لیکن الله تعالٰی کا ہی فرمان ہے کہ انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔ مالی دا کم پانی لانا۔ تو ہماری قوم اور لیڈران پانی بند کر کے بیٹھے ہوئے ہیں اس ملک کا۔ ریاست تو ایتھوپیا جیسی بھی قائم و دائم ہیں لیکن کیا ہم اسی طرح کی تباہی کا سامنا کرنے کے لیے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں؟ میرا تو ذاتی خیال ہے کہ ہم وہی کر رہے ہیں۔

مقابلہ ہمیشہ ٹاپ پوزیشن والے سے کرنا چاہیے اور ہماری جاہل پٹواری عوام کہتی ہے کہ دیکھو ہم تو زمبابوے سے اوپر ہیں۔ الله تعالٰی نے قومِ یہود کو چالیس سال صحرا میں کیوں بھٹکایا؟ کیونکہ وہ بھی ہاتھ پہ ہاتھ دھر کر بیٹھے تھے کہ جاؤ موسٰی تم اور تمہارا خدا لڑے، ہم تو یہاں بیٹھے ہیں۔ ہماری بنی اسرائیلی منافق قوم بھی ایسے ہی ہاتھ پہ ہاتھ دھرے تماشے میں مشغول ہے۔ کل بھی تماشا لگے گا، سب نعرے ماریں گے اور پھر پرانی تنخواہ پہ کام کرنے گھر چلے جائیں گے۔
 
اسد تمہاری بات بالکل ٹھیک ہے۔ لیکن میں یہاں اضافہ کرنا چاہوں گا کہ ہماری بنی اسرائیل کی طرح ہاتھ پر ہاتھ دھر کے بیٹھی ہوئی قوم میں سے ہی کچھ اللّہ کے بندے اللّہ کے کام پر لگے ہوئے ہیں۔ یہی وہ خضر ہیں جو خاموشی سے کبھی ہماری کشتی میں سوراخ کر دیتے ہیں تو کبھی ہماری دیوار مرمت کر دیتے ہیں۔ ہم اپنی زندگیوں میں اتنے مگن ہیں کہ ہمیں ان کا کام نظر ہی نہیں آتا۔ یا پھر ہماری دیکھنے والی وہ آنکھ ہی نہیں۔ بہر حال دشمن اپنی چالیں چل رہے ہیں اور خضر اپنا کام کر رہے ہیں۔ آخری فتح اس کی ہو گی جو اللّہ کے لیے لڑ رہا ہے۔
 
بات آپ کی ٹھیک ہے لیکن جب سقوطِ بغداد سقوطِ ڈھاکہ، اور سقوطِ دہلی ہوا تھا تو خضر کے کمال بھی مدد کو نہیں آئے۔ اقبال نے جوابِ شکوہ میں لکھا تھا کہ

ہم تو مائل بہ کرم ہیں، کوئی سائل ہی نہیں
راہ دکھلائیں کسے؟ رہروِ منزل ہی نہیں

تربیت عام تو ہے جوہرِ قابل ہی نہیں
جس سے تعمیر ہو آدم کی، یہ وہ گل ہی نہیں

آخری فتح بھی موجودہ نمونوں کو نہیں ملنی۔

بلھے شاہ کہتا ہے
بلھے شاہ جاگ بنا دودھ نہیں جمدا
پانویں لال ہووے کڑھ کڑھ کے
 
keep dreaming