Advertisement

بھنگ اور ہیروئن کی سزا الگ کرنے پرسپریم کورٹ کا خیرمقدم

bhang-1aitz11h2h31.jpg

بھنگ تو بہت سی بیماریوں کا علاج ہے: بھنگ اور ہیروئن کی سزا الگ کرنے پرسپریم کورٹ کا خیرمقدم

سپریم کورٹ میں منشیات کے ملزمان کی سزاؤں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ بھنگ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے اور انسانی اعصاب کیلئے قوت بخش ہے،مختلف ممالک میں اسے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے بھنگ اور ہیروئن کی سزا برابر تھی،اگربھنگ اور ہیروئن کی سزا الگ الگ کی جا رہی ہے تو یہ خوش آئند ہے، بھنگ ہیروئن سے کم خطرناک نشہ ہے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ حکومت جو قانون سازی کر رہی ہے اس میں مختلف منشیات کی نوعیت کے مطابق سزائیں ہونگی،جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے بھنگ اور ہیروئن کی سزا برابر تھی، اگربھنگ اور ہیروئن کی سزا الگ الگ کی جا رہی ہے تو یہ خوش آئند ہے، بھنگ ہیروئن سے کم خطرناک نشہ ہے۔

سپریم کورٹ نے عدالتی معاونین کو تحریری معروضات جمع کرانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ سینیٹ کی ایک کمیٹی منشیات کے ملزمان سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے، سینیٹ کی کمیٹی میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

دوسری جانب بھنگ سے متعلق واقعے پر عدالتی کمرہ قہہقوں سے گونج اٹھا۔ اعتزاز احسن نے بتایا کہ 1988میں جب میں وزیر داخلہ تھا تو نواز شریف ہزاروں افراد کے ساتھ ضیا الحق کی برسی کیلئے اسلام آباد آئے، اطلاع ملی کہ زیرو پوائنٹ پربسیں روک دی گئی ہیں،جس پر آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں رابطہ کرنے پر آئی جی نے بتایا کہ بسوں میں آنے والے بھنگ کاٹ کاٹ کر رکھ رہے ہیں‘۔ اعتزاز احسن کا واقعہ ختم ہونے پر کمرۂ عدالت میں قہقہے بھی لگے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ قومی بھنگ پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے،سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائے گی ، ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا، بھنگ کی کاشت کیلئے لاتعداد درخواستیں موصول ہورہی ہیں، پہلے مرحلے میں 100 کمپنیوں کو بھنگ کی کاشت کے لائسنس جاری کئے جائیں گے۔

Last edited by a moderator:

یعنی رانا ثناالحرامی کے لیے ابھی بھی حالات ٹھیک نہیں ہوئے