Advertisement

بھتہ خوری میں کمی وقتی ہے: فاروق ستار

بھتہ خوری 100 فیصد کمی بھی وقتی ہوگی: ایم کیو ایم


195971_90175398.jpg
​
ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن پر تحفظات سے آگاہ کرنے کے لیے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔
کراچی: (دنیا نیوز) دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے شروع ہوتے ہی بدنام زمانہ بھتہ خوروں کو شہر سے باہر جانے کا محفوظ راستہ دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری میں 100 فیصد کمی بھی وقتی ہو گی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ٹارگٹڈ آپریشن پر اپنے تحفظات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرنے کے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار سے وقت مانگا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ عوام کی خدمت کریں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کے لاپتہ ہونے والے کارکنوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود شہر میں بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی کے واقعات اور سٹریٹ کرائم میں کوئی کمی نہیں آئی جبکہ آپریشن میں ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں ایم کیو ایم کے تین کارکنان عارف نظامی، محمد علی اور محمد نعیم کو سادہ لباس میں ملبوس سیکیورٹی اہلکاروں نے اغوا کیا جن کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔ اس موقع پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیاروں کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔ پریس کانفرنس کے بعد لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پیاروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اور انہیں سامنے لایا جائے۔

​
 
Last edited:
Advertisement
Hahahaha mutlab yrh apni harkaton say baz nahi ayin gain. They will start again .. zahir hai altaf hussain ko london ayashike liye or targit killars ko malaysia and south africa pesay bhi tu bhajnay hain
 
کل میرے ایک دوست نے بتایا کہ نیلم ویلی میں بھی پولس چھا پے مار رہی ہے ، وہ ارنگ کیل میں تھا تو انکی ہوٹل میں چھاپا پڑا اور تین بوری پیکر پکڑے گئے
 
Advertisement
الطاف بھائی ایم کیو ایم کو لے ڈوبیں گے
 
Advertisement