[TABLE="width: 475, align: center"]
[TR]
[TD]کراچیکراچی میں قائد آباد کے قریب واقع گلستان کالونی میں پولیس اہلکاروں نے بھتا نہ دینے پر چپس فروش پر گرم تیل چھڑک دیا، واقعے کیخلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔ گلستان کالونی کے رہائشیوں نے الزام لگایاہے کہ پولیس اہلکاروں نے بھتا نہ دینے پر چپس فروش ایازعلی پر گرم تیل چھڑک دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کردیاگیا، واقعے کے بعد ایازکے اہل خانہ اورعلاقہ مکینوں نے نیشنل ہائی وے پر مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرے میں بچے اور خواتین بھی شریک ہوئیں ، احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے کے ذمے دار شاہ لطیف ٹاوٴن تھانے کے پولیس اہلکار شکو ر کو گرفتار کیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار فرار ہو گیا ہے،واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں،پولیس کی جانب سے ملزم اہلکارکیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشرہوگئے اور نیشنل ہائی وے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ [/TD]
[/TR]
[TR]
[/TR]
[/TABLE]
they want army because their elder brother and cousin want army to get involve in cities and leave the border. oil and gas reserves are also their need.