وزیراعظم آفس نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش سے متعلق بیان پر وضاحت دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران بارہا اس بات کو دہرایا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات اسی صورت میں ہوسکتے ہیں جب بھارت 5 اگست 2019 کے اقدامات کو واپس لے۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان اور بھارت کو بالخصوص مسئلہ کشمیر کا حل چاہیے، وزیراعظم نے اپنے انٹرویو کے دوران بھی یہی کہا کہ5 اگست کے اقدامات کو منسوخ کیے بغیر مذاکرات ناممکن ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
Loading X post…
Open original post on Xخیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل حل کرکے پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی تین جنگوں کے نتیجے میں بیروزگاری اور غربت کے سوا کچھ نہیں نکلا، نریندر مودی کو مثبت اور سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں،دونوں ملکوں کی فضول کی کشمکش اور مخاصمت سے نکلنا ہوگا، بھارت مذاکرات کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرے تو ہمیں تیار پائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14shehbazzpmoffcewzahat.jpg
Advertisement





