Advertisement

بھارت کو مذاکرات کی پیشکش، پی ایم آفس کی وزیراعظم کے بیان پر وضاحت

14shehbazzpmoffcewzahat.jpg

وزیراعظم آفس نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش سے متعلق بیان پر وضاحت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران بارہا اس بات کو دہرایا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات اسی صورت میں ہوسکتے ہیں جب بھارت 5 اگست 2019 کے اقدامات کو واپس لے۔


ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان اور بھارت کو بالخصوص مسئلہ کشمیر کا حل چاہیے، وزیراعظم نے اپنے انٹرویو کے دوران بھی یہی کہا کہ5 اگست کے اقدامات کو منسوخ کیے بغیر مذاکرات ناممکن ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

Loading X post…
Open original post on X

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل حل کرکے پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی تین جنگوں کے نتیجے میں بیروزگاری اور غربت کے سوا کچھ نہیں نکلا، نریندر مودی کو مثبت اور سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں،دونوں ملکوں کی فضول کی کشمکش اور مخاصمت سے نکلنا ہوگا، بھارت مذاکرات کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرے تو ہمیں تیار پائے گا۔
 
Advertisement