Advertisement

بھارت غربت سے تنگ خاندان کی خودکشی

[h=1]بھارت: غربت سے تنگ خاندان کی خودکشی[/h]
111005070945_india_suicide-family_2.jpg
مرنے والوں میں چھ بچے اور تین خواتین شامل ہیں



بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں شہر دہرادون کے پاس ایک ہی خاندان کے دس افراد نے اجتماعی طور پر ایک نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والے خاندان کا تعلق ریاست یو پی کے ضلع مظفر نگر سے ہے۔ یہ خاندان دہرادون اور آس پاس کے علاقوں میں محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالتے تھے۔
پولیس نے اپنی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ خود کشی کرنے والوں میں تین خواتین، چھ بچے اور ایک مرد شامل ہے۔
جائے واردات کا معائنہ کرنے والے ایک سینیئر پولیس افسر جی این گواسوامی کا کہنا تھا کہ ابتدائی جانچ سے یہ معاملہ خودکشی کا لگتا ہے۔ دیگر پہلوؤں کی تفتیش کی جارہی ہے کہ آخر ایسا کیوں اور کیسے ہوا ہے۔
خاندان میں اب صرف ایک بہن بچی ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے یہ بات بتائي ہے کہ خودکشی سے پہلے اسے فون کرکے بتایا گيا تھا کہ سبھی لوگ نہر میں کودنے جارہے ہیں۔
​
پولیس


پولیس کے مطابق جائے واردات سے نیند کی گولیوں کے بعض ریپر ملے ہیں جس سے اس بات کا اندیشہ ہے کہ شاید نہر میں کودنے سے پہلے بچوں کو دوا دیکر نہر میں پھینکا گیا ہوگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں سے خودکشی کے لیے کوئی نوٹ نہیں ملا ہے۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ یہ خاندان غربت کا شکار تھا اور چند ماہ قبل اسی خاندان کی ایک جوان بیٹی کی ہلاکت کے بعد سے شدید غم میں مبتلا تھا۔
معاملے کی جانچ کر رہے اہلکاروں کے مطابق اس بات کا پتہ چلا ہے کہ زندگی سے پریشان ہوکر یہ خاندان اکثر دنیا چھوڑنے کی باتیں کیا کرتا تھا۔
دہرادون میں بی بی سی ہندی سروس کی شالنی جوشی کا کہنا ہے کہ یہ خاندان معاشی بدحالی کا شکار تھا اور علاج وغیرہ کے لیے بالکل پیسے نہیں تھے۔ انتہائی غربت کے باعث یہ خاندان زندگی سے بیزار ہوچکا تھا لیکن پولیس ایسا کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہی ہے۔
111005070949_india_suicide-family_3.jpg
نہر سے سبھی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور اسے بند کردیا گيا ہے



پولیس انسپکٹر ایس ایس بھشٹ کا کہنا تھا خاندان میں اب صرف ایک بہن بچی ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے یہ بات بتائي ہے کہ خودکشی سے پہلے اسے فون کر کے بتایا گيا تھا کہ سب ہی لوگ نہر میں کودنے جارہے ہیں۔
منگل کو دریائے جمنا پر بنے شکتی نہر پل کے پاس ایک بزرگ خاتون نیم بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی جن کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔ خودکشی کرنے والے افراد اس خاتون کے خاندان کے لوگ تھے اور ان ہی سے ان کے متعلق پتہ چلا۔
خود کشی کرنے والی تینوں خواتین اس بزرگ خاتون کی بیٹیاں تھیں اور مرد ان کا داماد تھا۔ تمام بچے خودکشی کرنے والی خواتین کے تھے۔ ایک بچہ جس کی عمر صرف چار ماہ کی تھی وہ اپنی ماں کے جسم سے بندھا ہوا تھا۔
حکام کے مطابق بچ جانے والی بزرگ خاتون یہ خبر سننے کے بعد کہ خاندان کے سب ہی لوگ نہیں رہے، وہ بھی اب اپنی زندگی ختم کرنے پر اصرار کر رہی ہیں۔
 
Advertisement
Hello Pakistani Nation.... Please focus on our own issues, unity etc first, instead of pointing fingers at others. We have similar incidents in Pakistan on almost daily basis.
 
Hello Pakistani Nation.... Please focus on our own issues, unity etc first, instead of pointing fingers at others. We have similar incidents in Pakistan on almost daily basis.

tugh jesa karai ka tatoo sa yahi umeed thee.nothing to surprise.
 
on the other hand sachin recently bought 390 million indian rupee home.
salman khan made a contract with a tv channel for a tv show for 1000 millions(100crores)