Advertisement

بھارت سے دوستی کی شرائط۔۔

‎بھارت سے کسی فنکار کے پاکستان آنے اور پاکستانیوں کی مہمان نواذی سے متاثر ہونے یا کسی بھارتی نوجوان کے پاکستانیوں کی انسانی ہمدردی کے معترف ہونے کی خبر چلنے کی دیر ہوتی ہے کہ ہم لوگ پاک بھارت تعلقات کو یکسر ایک نئے زاویے سے دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ اچانک یہ احساس ہمارے لا شعور میں سِرک آتا ہے کہ ہم بیوقوف ہیں جو بھارت سے تعلقات خراب کر کے اپنے معاشی مستقبل کو غیر یقینی بنائے بیٹھے ہیں۔ اگر یورپی اقوام اتنی خونریز جنگوں کے بعد دشمنی ترک کر سکتی ہیں تو پاکستان اور بھارت کیوں نہیں؟ اور یہیں سے ہماری سوچ وہ ذاویہ اختیار کر لیتی ہے جو ہمیں بالآخر نظریہ پاکستان کی نفی تک لے جاتا ہے۔ بھارت سے بہتر تعلقات کون نہیں چاہے گا؟ لیکن کن شرائط پر؟

اگر دونوں ممالک کی عوام کی بات کی جائے تو اکثریت ایک دوسرے سے اچھے تعلقات کی خواہاں ہے سوائے دونوں اطراف کی مذہبی انتہا پسند اقلیت کے۔ انتہا پسندوں کی اپنی ہی منطق ہے جو نہ تو اقبال اور جناح کے فلسفے سے مطابقت رکھتی ہے اور نہ ہی گاندھی اور نہرو کی سوچ سے۔ فرق صرف یہ ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں انتہا پسند سوچ ریاست کے خلاف بر سرِ پیکار جبکہ بھارت میں ریاست پر بر سرِ اقتدار ہے۔ اور دونوں اطراف کی ان نظریاتی اقلیتوں کا گٹھ جوڑ پاکستان میں موجوہ انتشار کا ذمّہ دار ہے۔

برِّصغیر کی تقسیم دو قومی نظریہ پر ہوئی تھی۔ اور یہ نظریہ اس وقت تک زندہ رہے گا جب تک پاکستان اور بھارت میں ایک ہندو اور ایک مسلمان باقی ہے۔ یہی ایک حقیقت ہے۔ باقی سب سراب دھوکہ اور خوش فہمی ہے جو تہہ در تہہ اس حقیقت کو ڈھانپے ہوئے ہے جس کی وجہ سے حقیقت ہمارے ہاں کے یقین سے محروم افراد کی نظروں سے عارضی طور پر اوجھل ہو جاتی ہے تو وہ بھارت سے غیر مشروط دوستی کے خواب بُننا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ تو بھلا ہو بھارتی انتہا پسندوں کا جو گاہے بگاہے ہماری قوم کو خواب سے بیدار کرتے رہتے ہیں اور یہ احساس دلاتے رہتے ہیں کہ کھیل ابھی جاری ہے۔

حیرت ہے کہ ہمارے ہاں کے لوگ بھارت سے دوستی کی بات کرتے ہوئے یہ کیسے بھول جاتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر ابھی تک تقسیمِ ہِند کے نا مکمل ایجنڈے کے طور پر جوں کا توں قائم ہے؟ مزید یہ کہ کشمیر ہی میں پاکستان کا پانی روک کر ہماری معیشت کو چاروں شانے چِت کرنے کا منصوبہ نہ صرف بن چکا ہے بلکہ عمل بھی جاری ہے۔ ذہن کو یہ خیال کیوں نہیں جھنجھوڑتا کہ پاکستان کو دو لخت کرنے میں بھارت نے مرکزی کردار ادا کیا؟ کیا پاکستان نے پہلے ایٹم بم بنا کر بھارت پر طاقت کے بَل پر دھونس جمانے کی کوشش کی یا معاملہ اس کے بر عکس تھا؟ بھارت سری لنکا کو تو پاکستان کے طیارے خریدنے نہیں دے رہا کہ اس کو سری لنکا میں پاک ایئر فورس کا بیس تصور کیا جائے گا لیکن خود افغانستان میں پاکستانی سرحد کے ساتھ قونصل خانے قائم کر کے جاسوسی اور دہشت گردی کا نیٹ ورک بنائے بیٹھا ہے۔

بھارت سے دوستی کے لیے اگر شرائط پر غور کرنا چاہیں تو فہرست اتنی طویل ہو جائے گی کہ کالم کی بجائے کتاب لکھنی پڑے۔ لیکن اس طویل فہرست کا ممکنہ خلاصہ ایک جملے میں یہ ہو سکتا ہے کہ بھارت پاکستان کے وجود کو تسلیم کر کے پاکستان کے ساتھ برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہو۔

ہمارے لَڈّو ٹائپ حکمران۔ برگر ٹائپ نوجوان اورسِوَل سوسائٹی کے آنٹیز انکلز بھارت کی پاکستان کے وجود کے خلاف کاروئیوں کے تمام شواہد کے باوجود بھارت سے غیر مشروط دوستی کے خواہاں ہیں کیونکہ جیسا کہ پہلے عرض کیا کہ تقسیمِ ہِند کی بنیاد دو قومی نظریہ ہے اور یہی حقیقت ہے۔ باقی سب سراب دھوکہ اور خوش فہمی ہے جو تہہ در تہہ اس حقیقت کو ڈھانپے ہوئے ہے اور جھوٹ اور فریب کے ان پردوں کے پار دیکھنے کے لیے آنکھوں کی روشنی نہیں بلکہ دِل میں یقین کی روشنی درکار ہے۔
‬‎
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
بھارت کے ساتھ امن کی بات کرنے والوں کو بیچ چوراہے کے الٹا لٹکا دینا چاہیئے ، بھارت سے صرف اور صرف جنگ ہونی چاہیئے ، منجانب ڈاکٹر دانش عرف حوالدار آف اے آر وائی
 
We are ready for friendship with India providing Indians do the same and also accept to solve all problematic issues peacefully.
 
Last edited:
Advertisement
جتنی جلدی ریپلائی آیا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ آپ نے پڑھی بھی ہو گی تھریڈ۔۔ ٹائٹل دیکھا اور فَٹ سے چپکا دیا لطیفہ۔۔
 
font thoda bada kar diya kare bhai jan . thank you .
 
جناب پڑھی ہے ،آپ پہ تنقید نہیں کی ، ڈاکٹر حوالدار کے کچھ پروگرام دیکھیں وہ طالبانی مائنڈ سیٹ رکھنے والا چوہڑا ہے جو ہر روز بھارت سے تعلقات مزید بگاڑنے ، دہشت گردی کرنے اور کھلے عام ایمپائر شریف کو مارشل لاء لگانے کی دعت دیتا ہے ، اس کے نزدیک نواز شریف امن کی بات کر کے خود کو غدار ثابت کر چکا ، اور اکیلا یہی نہیں بہت سے دیگر ہیں جو اسی طرح کی باتیں کر رہے ہیں ، فوج میں سے کسی نے بھارت پہ یونیورسٹی میں ہونے والی دہشت گردی پہ الزام نہیں لگایا مگر سمیع ابراھیم ، عارف حمید بھٹی ،صابر شاکر ٹائپ شیطانی ذہن والے شر پسندوں نے اصل ذمہ داروں سے توجہ ہٹانے کے لئے معاملے کو دوسرا رنگ دینے کی برپور کوشش شروع کر رکھی ہے ،دراصل وہ بالواسطہ طالبان اور دیگر تکفیریوں کو معصومیت کی سند دے رہے ہیں ، حکومت کے بارے تو کہتے نہیں تھکتے کہ انہوں نے بھارت کے خلاف ثبوت نہ ہونے کے باوجود اس کے خلاف سخت بیان نہیں دیئے مگر یہ سوال نہیں اٹھاتے کہ ایمپائر شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد کے باوجود اس کے پہ کوئی بیان جاری نہیں کیا ، ، کیوں ؟

وجہ تو آپ ہی بتاسکتے ہیں سرکار۔۔۔۔۔۔یہ غریب قوم تو خود حیران ہے،،،بھارتی حکومت کے اہم ارکان یعنی سیکورٹی ایڈوائیزر,اجیت ڈوال کے پاکستان کو درد دینے کے لیکچر،،وزیر دفاع منوہر پاریکر کی ،،پین،،دینے کی دھمکیاں، وزیر راجیہ درودھن سنگھ کی پاکستان میں برما کی طرح فوج ،گھسا دینے،،کی دھمکیوں ۔۔۔کے بعد پاکستان میں جو دہشت گردی ہورہی ہے ، ان کے پیچھے کون ہے؟؟ظاہر ہے آپکا ان داتا معصوم بھارت تو ہو نہیں سکتا، اس میں ملوث

Last edited:
بھارت کی پاکستان میں مداخلت پہ کوئی دو رائے نہیں ہے بالخصوص بلوچستان کی علیحدگی پسندوں اور کچھ ایم کیو ایم کے دہشت گرودوں کی امداد کے حوالے سے بہت سارے ثبوت بھی سامنے آ چکے لیکن طالبان ،لشکر جھنگوی جیسی فرقہ وارانہ اور دھشت گرد تنظیموں کو بھارت سے جوڑنا اصل دشمن سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، جس طرح معید پیرزادہ جیسے ہمارے کئی ایک جگادری دانشوڑ داعش کو مغرب کی پروردہ تنظیم اور سازش قرار دیتے ہیں اس طرح ڈاکٹر حوالدار دانش جو مارشل لاء لگوانے کی مذموم مہم چلا رہا ہے اس کو بھی دیکھنا ہوگا کہ اس وہ جن کا پالتو ہے انہوں نے تو یونیورسٹی والے واقعے میں بھارت کا نام نہیں لیا مگر وزیر اعظم اگر امن کی بات کرتا ہے تو غدار ٹھہرا دیا جاتا ہے ، ویسے بھی آپ تما م اینٹی نواز لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اصل حکومت ایمپائر شریف کی ہے اور وہی خارجہ پالیسیاں بنا اور چلا رہا ہے تو نواز کی بھارت نوازی سے پاکستان کی سلامتی کو کیا نقصان اور خطرہ ہو سکتا ہے ؟ مجھے بھی اب یقین ہوتا جا رہا ہے کہ امن کی بات کرنے والا واقعی غدار اور قومی مجرم ہے ، بھارت کی در اندازی کا جواب صرف اور صرف اسی طرح کی در اندازی ہے اور دہشت گرد اور علیحدگی پسند تنظیموں کی بھارت میں امداد اور سرپرستی ہے، اگر ان کے کسی پاکستان دشمن وزیر نے پاکستان کے ٹکڑے کرنے کی بات کی ہے تو ہمارے وزیروں کو بھی بھارت کے ٹکڑے کرنے کے بیانات دینے ہوں گے، بقول ڈاکٹر حلوہ دار آرمی چیف جناب ایمپائر شریف کو اقتدار خود سنبھال لینا چاہیئے ، نواز شریف غدار ہے۔

دونوں طرف کے کچھ لوگوں کی روزی روٹی پاک بھارت کے حالات خراب ہونے پر ہی منحصر ہے ۔
پائیدار امن سے ان کی روزی روٹی پر لات پڑتی ہے ۔اور اپنی روزی روٹی پر لات کون بے وقوف کھاتا ہے
اس لیے جیسے ہی حالات تھوڑے امن ی طرف جاتے ہیں ،کوئی نا کوئی واقعہ کروادیتے ہین یہ لوگ۔۔
 
آپ کی پوسٹ سے جو لائنز میں نے بلو کی ہیں،آپ سے درخواست ہے کہ ان پر دوبارہ غور فرمائیں
بھائی جان،،اگر تنظیموں کی طرف سے پھیلائی دہشت گردی بھارت سے جوڑنا بے وقوفی ہے تو بھارت کے اعلان کے بعد دہشت گردی کو ملک کی تنظیموں کے کھاتے میں ڈال کر بھارت کی طرف سے آنکھیں میچنا اس سے بھی بڑی بے وقوفی ہے،
یہ بھی نظر میں رہے کہ ایک عشرے سے زیادہ ہوگیا ،مملکت دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے اس قسم کے گروہوں سے آہنی ہاتھ سے نبٹ رہی ہے، پاکستان کے ادارے اور قو م اس معاملہ میں انتہائی حساس ہیں ،پھر بھی دہشت گردی ہورہی ہے ،تو نظر ایسے دشمن کی طرف کیوں نہ جائے جو خود حکومتی سطح پر ،،درد،، دینے کا اعلا ن کررہا ہو،
اب اس میں جو لوگ ہاتھ آتے ہیں اور انکا رابطہ کسی تنظیم سے سامنے آتا ہے تو سوچا جاتا ہے کہ اس تنظیم کا،،جوڑ، درد دینے والے کے ساتھ ہوگا
حالانکہ یہ بات بھی تجربہ میں ہے کہ ایسے مجرم اپنے کام سے پہلے کسی ملکی تنظیم میں شامل ہوجاتے ہیں،تاکہ انہیں ،شیلٹر،،ملا رہے،تنظیموں اور ان میں شامل محب وطن لوگوں کا بھی یہ کام ہونا چاہئے کہ ایسے عناصر پر نظر رکھیں،اور چاہے کتنی ہی دوستی اور رشتہ داری ہو،انہیں کیفر کردار تک پہونچانے میں اپنا فرض پورا کریں
ڈاکٹر دانش اور آج کے تمام چینیلی دانشور،،،،چینل کے مالک سیٹھ کی طرف سے بٹھائے گئے صدا کار ہیں ٹینشن پھیلا کر لوگوں کی توجہ اپنی طرف کرنا،اور نتیجہ میں ،،ریٹنگ،،بڑھنا،اور اس پر اشتہار لینا،انکی ڈیوٹی ہے یہ تو خٰیر ملک کے ساتھ کھیل رہےہیں،،آپ نے انکے ایسے ساتھی نہیں دیکھے جو دین سے کھیل رہے ہیں ،اسلا م سے کھیل رہے ہیںِِِِِِِِِِ،،،،،،انکو کسی گفتگو میں کوٹ کرنا،سب اسٹنڈرڈ سی بات ہے
یونیورسٹی والے واقعہ میں وزیر آعظم کا بھارت کا نام نہ لینے کی وجوہات ہونگی،وزیرآعظم ایک ذمہ دار شخص ہوتا ہے،وہ واقعہ کو بھی جانتا ہے، اور حالات کو بھی جانتا ہے،اگر وزیر آعظم انکی حکومت ،اور مقتدر ادارے کسی معاملے کو کسی زاویئے سے دیکھتے ہیں تو اسکی وجوہات ہوتی ہیںِ،اور ظاہر ہے ملکی مفاد میں ہی ہوتی ہیںِ،معاملہ کی باریکیوں کو سمجھے بغیر الزام لگانا جہالت ہوتی ہے
پاکستانی سیاست میں جنرلوں نے اتنی بار مداخلت کی ہے کہ عام آدمی کا خیال بن گیا ہے کہ جنرل جمہوری دور میں بھی اتنے ہی حکومت پر قابض ہوتے ہیں،جتنے مارشل لاء دور میں،،،،،،حکومتیں چلتی رہیں تو آہستہ آہستہ یہ تاثر دور ہوگا
دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے معاشرے اور ملک میں فوج کا کردار بڑھ گیا ہے ،اسکی وجہ سے لوگ اپنی اپنی ذہنیت کے مطابق باتیں گھڑتے ہیںِ،حقیقت سے اسکا کیا تعلق ہے ، وزیرآعظم ،وزیرآعظم ہوتا ہے،غیر آئینی طور سے اسے کام نہ کرنے دیا جائے تو الگ بات ہے،،،
لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ فوج کا کمانڈر بھی حکومت کا ایک حصہ اور ستون ہوتا ہے،اسکی بھاگ دوڑ اور غیرملکی دورے ملک کے لئے ہوتےہیں

پاکستانی وزیر اتنے سب اسٹنڈرڈ نہیں ،جتنے بھارت کے ہیں،،وہ بھارتی وزیروں اور مشیروں جیسے بیان کیسے دے سکتے ہیں،،،،

​

Advertisement

ہمسایہ ممالک سے دوستی اور اچھے تعلقات وقت کی ضرورت ہیں. آج کی دنیا گلوبل ویلیج میں تبدیل ہو چکی ہے اور اس دور میں کوئی بھی ملک اپنے ہمسائے سے تعلقات خراب کرکے ترقی نہیں کر سکتا ہے. تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے. اس لیے ہمسایوں سے یہ دوستی اور اچھے تعلقات کی یکطرفہ خواہش اسوقت تک بیکار ہے جب تک ہمسایہ بھی دوستی کا ہاتھ نہ بڑھائے اور اسی خلوص سے دوستی کو پروان چڑھانے کا خواہشمند نہ ہو. ہمسایوں سے تعلقات برداشت، خلوص، باہمی اعتماد اور جیو اور جینے دو کے اصولوں پر ہونے چاہیے
​

​
 
بھارت کے ساتھ امن کی بات کرنے والوں کو بیچ چوراہے کے الٹا لٹکا دینا چاہیئے ، بھارت سے صرف اور صرف جنگ ہونی چاہیئے ، منجانب ڈاکٹر دانش عرف حوالدار آف اے آر وائی

تیرے مالکوں کے سٹیل کے دھندے کا کیا بنے گا ؟
 
ہمسایہ ممالک سے دوستی اور اچھے تعلقات وقت کی ضرورت ہیں. آج کی دنیا گلوبل ویلیج میں تبدیل ہو چکی ہے اور اس دور میں کوئی بھی ملک اپنے ہمسائے سے تعلقات خراب کرکے ترقی نہیں کر سکتا ہے. تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے. اس لیے ہمسایوں سے یہ دوستی اور اچھے تعلقات کی یکطرفہ خواہش اسوقت تک بیکار ہے جب تک ہمسایہ بھی دوستی کا ہاتھ نہ بڑھائے اور اسی خلوص سے دوستی کو پروان چڑھانے کا خواہشمند نہ ہو. ہمسایوں سے تعلقات برداشت، خلوص، باہمی اعتماد اور جیو اور جینے دو کے اصولوں پر ہونے چاہیے
​

​

آپ نے بہت اچھی بات کی ہے۔ ہمسایوں سے اچھے تعلقات میں ہی ترقی کا راز ہے۔ لیکن یہ تعلقات برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں۔ یہ نہیں کہ آپ کا ہمسایا آپ کے وجود کو ختم کرنے پر تُلا ہو اور آپ اس کی دوستی میں بچھے چلے جا رہے ہوں۔
 
بھارت سے دوسری کی ہر سرنگ رائے ونڈ محل سے گزرتی ہے ، اس لئے زیادہ خوشی کی ضرورت نہیں ، قوم کو آوے آوے اور جاوے جاوے کے نعرے دل بہلانے کے لئے کافی ہیں ​
 
Advertisement
دونوں طرف کے کچھ لوگوں کی روزی روٹی پاک بھارت کے حالات خراب ہونے پر ہی منحصر ہے ۔
پائیدار امن سے ان کی روزی روٹی پر لات پڑتی ہے ۔اور اپنی روزی روٹی پر لات کون بے وقوف کھاتا ہے
اس لیے جیسے ہی حالات تھوڑے امن ی طرف جاتے ہیں ،کوئی نا کوئی واقعہ کروادیتے ہین یہ لوگ۔۔

صرف حالات خراب ہونے پر ہی نہیں۔ کچھ لوگوں کی روزی روٹی دوستی کے دنوں میں ذیادہ چلتی ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جن کے بھارتیوں سے کاروباری تعلقات ہیں۔ اور کچھ ایسے بھی ہیں جوقائم مقام عہدہ ملنے پر بھی بھارتی جاسوسوں کو واہگہ پار کروا کے اپنی وفاداری کا ثبوت دینا نہیں بھولتے۔

اصل بات بھارت سے دوستی یا دشمنی نہیں بلکہ اس مملکتِ خداداد کے ساتھ وفاداری ہے۔ دوستی سے اچھا تو کچھ ہے ہی نہیں لیکن یہ کبھی بھی قیامِ پاکستان کے مقاصد اور اس ریاست کے مفادات کو پسِ پشت ڈال کر نہیں ہونی چاہیے۔ اور یہی اس تھریڈ کا مقصد بھی ہے۔
 
آپ نے بہت اچھی بات کی ہے۔ ہمسایوں سے اچھے تعلقات میں ہی ترقی کا راز ہے۔ لیکن یہ تعلقات برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں۔ یہ نہیں کہ آپ کا ہمسایا آپ کے وجود کو ختم کرنے پر تُلا ہو اور آپ اس کی دوستی میں بچھے چلے جا رہے ہوں۔

​

شاید آپ ہمسایوں کے درمیان جیو اور جینے دو کی پالیسی کے تحت تعلقات کے فروغ کی بات کر رہے ہیں ورنہ دنیا میں کہیں بھی دو ممالک کے درمیان برابری کے تعلقات نہیں ہوتے ہیں. حتی کے دو دوست ممالک میں عدم مداخلت کا اصول بھی فرسودہ ہوگیا ہے. برابری اور عدم مداخلت کے تعلقات تو دوست ممالک اور برادر ممالک میں بھی نہیں ہوتے ہیں. ہمسایہ ممالک خصوصا بھارت سے برابری کی بات کرکے شاید ہم عوام بالعموم اور فوجی بالخصوص اپنا احساس کمتری چھپانے کی کوشش کرتے ہیں

ہمسایے تو دور کی بات ہے، آپ ایک گھر کی مثال ہی لے لیں. کیا کبھی بھائیوں میں برابری کے تعلقات ہوئے ہیں؟ ایک دولتمند بھائی بے شک وہ سب سے چھوٹا ہی کیوں نہ ہو، اپنی بات منواتا ہے اور دوسرے بھائیوں کے معاملات میں مداخلت بھی کرتا ہے. غریب بھائی مجبورا اسکی بات بھی مانتے ہیں اور اپنے معاملات میں مداخلت پر بھی خاموشی بھی اختیار کرتے ہیں

سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے. کیا اسکے ساتھ ہمارے تعلقات برابری اور عدم مداخلت کے ہیں؟ ہرگز نہیں کیونکہ وہ ہم سے نہ صرف اپنی بات منواتا ہے بلکہ ہمارے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت بھی کرتا ہے اور پیسہ دے کر ہمارا منہ بند کر دیتا ہے. ابھی پچھلے دنوں سعودی عرب نے پاکستان سے مشورہ کیے بغیر اسے چونتیس ممالک کی "دہشتگردی" مخالف فورس میں شامل کرنے کی خبر دی تو پاکستان ہکا بکا رہ گیا. اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ اس خبر پر کیا رد عمل دے؟ آخر پاکستان کو امیر برادر ملک کی بات ماننا پڑی. اسی طرح سعودی عرب کی پاکستان کی دہشتگرد تنظیموں مثلا سپاہ صحابہ اور جنداللہ کی مالی معاونت ڈھکی چھپی نہیں ہے. کبھی ہم نے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات برابری اور عدم مداخلت کی بنیاد پر ہونے چاہئیے

اسی طرح امریکہ اور برطانیہ میں نہایت ہی قریبی دوستانہ تعلقات ہے لیکن برابری اور عدم مداخلت کی بنیاد پر نہیں. امریکہ برطانیہ سے اپنی بات بھی منواتا ہے، اسکے اندرونی معاملات میں مداخلت بھی کرتا ہے اور اسکی جاسوسی بھی کرتا ہے

بھارت سے دوستی اور دوسرے ممالک سے دوستی کے سلسلے میں ہمارے اصول مختلف کیوں ہیں؟ کیا یہ کافی نہیں ہے کہ بھارت سے تعلقات بھی دوسرے ممالک کی طرح برداشت، خلوص، خیر سگالی، باہمی اعتماد اور جیو اور جینے دو کے اصولوں پر ہونے چاہئیے؟

الفاظ کے تھوڑے ہیر پھیر کے ساتھ آپ اور میں ایک ہی بات کر رہے ہیں۔ میری بات کا آخری جملہ تھا کہ یہ نہیں کہ آپ کا ہمسایہ آپ کے وجود کو ختم کرنے پر تُلا ہو اور آپ اس کی دوستی میں بچھے چلے جا رہے ہوں۔ بھارت کے علاوہ باقی برادر ملکوں نے بے شک پاکستان کے ساتھ بڑے بھائی والا رویّہ رکھا اور پاکستان کو چھوٹوں کی طرح جی بھائی جان بھی کہنا پڑا لیکن پاکستان کے وجود کے درپَے تو کوئی بڑا بھائی نہیں ہے سِوائے ہمارے اِس کمینے کزن کے۔۔
 
صرف حالات خراب ہونے پر ہی نہیں۔ کچھ لوگوں کی روزی روٹی دوستی کے دنوں میں ذیادہ چلتی ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جن کے بھارتیوں سے کاروباری تعلقات ہیں۔ اور کچھ ایسے بھی ہیں جوقائم مقام عہدہ ملنے پر بھی بھارتی جاسوسوں کو واہگہ پار کروا کے اپنی وفاداری کا ثبوت دینا نہیں بھولتے۔

اصل بات بھارت سے دوستی یا دشمنی نہیں بلکہ اس مملکتِ خداداد کے ساتھ وفاداری ہے۔ دوستی سے اچھا تو کچھ ہے ہی نہیں لیکن یہ کبھی بھی قیامِ پاکستان کے مقاصد اور اس ریاست کے مفادات کو پسِ پشت ڈال کر نہیں ہونی چاہیے۔ اور یہی اس تھریڈ کا مقصد بھی ہے۔

مزاق نا کرو بھائی ۔
دوستی سے دونوں طرف کی عوام کا بھلا ہی ہوگا ۔اور زیادہ تر لوگ چاہتے بھی یہی ہیں
لیکن جن لوگوں نے حافظ سعید ۔مسعود اظہر کو پالا ہوا ہے
وہ کبھی دوستی اور امن نہیں ہونے دینگے
امن کا مطلب ہے ان کی روزی روٹی کا خاتمہ ۔
 
میں آپ کے جذبے کی قدر کرتا ہوں۔ آپ کی تحریر عمر اور رہائش کے ملک کا باہمی تعلق یہ واضع کرتا ہے کہ آپ کو اس موضوع پر سیر حاصل بحث کیے ابھی مزید علم اور مشاہدے کی ضرورت ہے۔ انگریزی میں کہتے ہیں وِزڈَم کَمز وِد اِیج۔ اگر آپ نے اچھی قوتِ مشاہدہ کے ساتھ اس موضوع پرعلم کا حصول جاری رکھا تو چند سال میں آپ کی سوچ یقیناََ بدل جائے گی۔ آپ پاکستان کے بھلے کا سوچتے ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے۔ اللّہ آپ کی سوچ وسیع کرے۔ جزاک اللّہ۔
 
Last edited: