- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,286
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
کراچی(رفیق مانگٹ) بھارتی میڈیا کے جھوٹ پر جھوٹ بے نقاب ہو تے جارہے ہیں،جنگی جنون کے اندھے پن میں صحافیانہ اقدار کو بالائے تاک رکھ کر حقیقی خبروں کی بجائے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، اتوار کوبھارتی میڈیا پرپاک فضائیہ کے حاضر سروس پائلٹ کی شہادت کی افواہ پھیلائی گئی اسکے علاوہ کالعدم جماعت جیش محمد کے امیر مولانا مسعود اظہر کے انتقال کی جھوٹی خبر بریکنگ کرکے نشر کی جاتی رہیتاہم اب ان خبروں پر انکے صحافی تردید کرنے میں پیش پیش ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایف 16 تباہ ہونے کے نتیجے میں پائلٹ شہزازالدین شہید ہو گئے جبکہ اس خبر کے ساتھ پاک فضائیہ کے حاضر سروس گروپ کیپٹن آغا مہر کی پاک فضائیہ کے طیارے کے ساتھ لی گئی تصویریں چلائی گئیں ،تاہم گروپ کیپٹن آغا مہر نے پاکستان کے ایک سینئر صحافی وجاہت سعید خان سے رابطہ کر کے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ دوسری جھوٹی خبر میں کہا گیا کہ پاکستان میں مولانا مسعود اظہردومارچ کو انتقال کرگئے اور ان کی موت کی وجہ ایئراسٹرائیک جب کہ بعض نے جگر کے کینسر کے باعث انکے
انتقال کی خبر نشر کی تاہم قریبی ذرائع نے مسعود اظہر کے اہل خانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ایس کرشناسوامی کااتوار تین مارچ کو ہندوستان ٹائمز میں آرٹیکل شائع ہوا جس میں انہوں نے ڈھٹائی سے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے کہا ابھی نندن بھارتی فضائیہ کا پہلا پائلٹ ہے جس نے ایف سولہ طیارہ مار گرایا،فن لینڈ کی فنش ڈیفنس نیشنل یونی ورسٹی کے ماہرولی پیکا نے بھارت کی طرف سے ایف سولہ طیارے کے تباہ شدہ ٹکڑے کا باریک بینی سے تجزیہ کیا اور کہا کہ بھارتی حکام اورمیڈیا کایہ دعویٰ جھوٹا ہے کہ یہ ایف سولہ طیارے کا پارٹ ہے جبکہ ایساکوئی ثبوت نہیں ملا کہ ایف سولہ طیارہ گرایا گیا ہو،بھارتی میڈیا اور شوشل میڈیا پر وائرل طیارے کے تباہ شدہ حصے واضح کرتے ہیں کہ یہ مگ21کے حصے ہیں۔
ڈیجیٹل کا تجزیہ کرنے والی سائٹ ’’ڈیجیٹل فورنسک ریسرچ لیب‘‘نے بھی بالاکوٹ حملے پر سوالیہ نشانہ لگاتے ہوئے اسے ایک ناکام کوشش قراردیااور کہا کہ بھارتی دعوئوں میں کوئی صداقت نہیں۔بھارتی میڈیا اور ٹوئٹر پر پاکستانی پائلٹ کی شہادت کی افواہ کو یوں گھڑا گیا کہ پاکستان کے جس ایف۔16طیارے کو مار گرایا تھا، اس میں سوار پاکستانی ونگ کمانڈر کا طیارہ نوشیرا سیکٹر میں جا گرا جہاں پاکستان کے باشندوں نے اس کو بھارتی سمجھ کر زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا میںشہزازالدین کی موت کی افواہ کے پیچھے لندن کے ایک پاکستانی نژاد برطانوی وکیل خالد عمر کا سوشل میڈیا پر بیان تھا جن کے مطابق’’ ایف۔ 16 طیارے اڑا رہے تھے ، پائلٹ کے اہل خانہ سے اطلاع ملی کہ شہزاز کا ہوائی جہاز مار گرایا گیا ہے۔
شہزاز اپنے طیارہ سے پیراشوٹ کی مدد سے کامیابی کے ساتھ پاکستان کی زمین پر اترے تھے لیکن ہجوم نے ان کو زخمی کر دیاجب انہیں اسپتال لے جایا گیا تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور انکی سانسیں سے رک گئی تھی۔‘‘دوسر ی جانب مولانا مسعود اظہر کے انتقال کی خبر متعدد بھارتی چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کرکے ہائپ پیدا کیا، سب سے پہلے بھارت میں سی این این کے نیوز18 نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے اسے بریکنگ بنا کرنشرکیاجسکی دیکھا دیکھی ٹائمز ناؤ ، ژی نیوز اور دیگر بھی اس میں شامل ہوگئے۔ اسکے بعد کئی بھارتی اخبارات اور نیوزویب سائٹس نے بغیر تصدیق اس خبر کو شائع کیا۔ ٹوئٹر پر اس حوالے کنفیوژن پیدا کی گئی۔ انتقال کی خبر میں مقامی میڈیا کاحوالہ دیا گیا لیکن کسی پاکستانی اخبار یا چینل کا نام نہیں لیا گیا اور کہا گیا کہ مولانا مسعود اظہر اسلام آباد کے ایک فوجی اسپتال میں زیرعلاج تھے اور گردوں کے مرض کی وجہ سے وہیں ان کا ہفتہ کے روز انتقال ہوگیا، اسکے بعد متعدد دعوے سامنے آئے کہ وہ بالاکوٹ میں بھارتی حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کرگئے۔
ژی نیو ز نے کہا کہ مسعود اظہر دو مارچ کو ملٹری اسپتال راولپنڈی میں گردے فیل ہونے کیوجہ سے انتقال کرگئے ،اس پر پاکستان باضابطہ بیان جاری کرنے والا ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیاکہ 26فروری کو بالاکوٹ حملے میں جاں بحق ہوئے۔ہندو اخبار نے لکھا کہ بھارتی حکام کے پاس اظہر مسعود کے انتقال کی کوئی معلومات نہیں،تاہم سوشل میڈیاپرپھیلی خبروں کی تصدیق کے حوالے سے انٹیلی جنس ادارے معلومات اکھٹی کررہے ہیں۔ بزنس ٹوڈے نے کہاکہ جیش محمد کے سربراہ بھارتی بمباری میں جاں بحق ہوئے۔ نیوز18 نے کہا ان کی دو مارچ کو ہی موت ہوگئی تھی، بتایا جارہا ہے کہ پاکستانی فوج کی اجازت کے بعد ہی مسعود اظہر کی موت کا سرکاری اعلان کیا جائیگا۔ اب ٹائمز ناؤ خود جیش محمد کی طرف سے جاری ایک بیان کا حوالہ دے کر کہہ رہا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔ گلف نیوز نے اعلیٰ پاکستانی حکام کے حوالے سے اس خبر کی تردید کی ،انہوں نے کہا کہ میڈیا میں آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
معروف اینکر راجدیپ سرڈیسائی نے کہا کہ پاکستان کے اعلیٰ حکومتی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق سے انکار کردیا ہے اور انکا روزانہ کی بنیاد پر ڈیلائسز ہو رہا ہے،کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا جائیگا۔بھارتی اینکر مانیکا گپتا نے ٹویٹ کیا کہ جیش نے ان افواہوں کو مسترد کیا ہے۔امریکی تھنک ٹینک ولسن سنٹر کے مائیکل کگلمین نے ٹویٹ کیا کہ مسعود اظہر کی وفات کی پاک بھارت بحران میں غیرتصدیق شدہ خبر ایک نئی پیش رفت ہے۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب جیش محمد کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان پر دباؤ ہے۔
ریٹائرڈ کرنل آشیش کھنہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ مسعود اظہر ائیراسٹرائیک میں ہی زخمی ہوا ہو اور اسی کیمپ میں رہا ہو جہاں اسٹرئیک کی گئی تھی اور اب علاج کے دوران مرگیا ہو لیکن پاکستان اس بات کو بھی چھپانا چاہتا ہوگا۔ مسعود اظہر کی وفات کی افوا پر بھارت میں کچھ وقت کیلئے خوشی کا اظہار کیا گیا تاہم بعد میں بھارتی صحافیوں نے ہی سوالات اٹھانے شروع کردیئے۔ بھارتی صحافی اب لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ معروف صحافی اور ٹائمز ناؤ کے ایڈیٹر ادیتیا راج کول نے کہا ہم بغیر تصدیق کیے مسعود اظہر کی موت کی افواہ پھیلارہے ہیں، ہمیں اس متعلق احتیاط سے کام لینا چاہیے، ہوسکتا ہے پاکستانی ایجنسیاں ہماری توجہ ہٹانا چاہتی ہوں،
کچھ صارفین نے کہا کہ بالاکوٹ میں 350 افراد مارے جانے کا دعویٰ پر کسی نے تصدیق کاانتظار نہیں کیا۔ پاکستان کے صارفین کی طرف سے کہا گیا کہ مولانا مسعود اظہر کے انتقال کی خبر بھارتی میڈیا میں پھیلانے کے پیچھے ایک واضح مقصد یہ ہے کہ افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انکی تازہ ترین تصویر یا ویڈیو وغیرہ جاری کی جائے تاکہ دنیا کو دکھانے کیلئے بھارت کوکچھ مرچ مصالحہ مل جائے کہ مسعود اظہر پاکستان میں ہے۔برطانوی اخبار ایوننگ اسٹینڈرڈ کے مطابق 64 فیصد بھارتیوں کو جعلی خبروں کا سامنا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں جعلی خبروں کی شرح 57 فیصد ہے۔ اسکے علاوہ 54 فیصد بھارتی انٹرنیٹ پر افواہوں سے متاثر ہیں جبکہ دنیا میں یہ شرح 50 فیصد ہے۔
بھارتی میڈیا کے جھوٹ پر جھوٹ بے نقاب
کراچی(رفیق مانگٹ) بھارتی میڈیا کے جھوٹ پر جھوٹ بے...
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/JhK3ChV.jpg





