Advertisement

بھارتی میڈیا جنگ اور اسکا حل

دونوں طرف سے فضائی حملوں کے بعد جس کی پہل بھارتی سینا کی طرف سے کی گئی تھی، حالات ابھی بھی الجھن اور غیر یقینی کا شکار ہیں. ” سیما ” پر ابھی بھی گولہ باری جاری ہے اور دونوں طرف سے لوگوں کے گھائل ہونے کی خبر ہے. حالانکہ میں سازشی مفروضوں سے پرہیز کرتا ہوں لیکن نیرندر مودی جس قسم کا انسان ہے اس بات کی کوئی بعید نہیں کے یہ تمام ڈرامہ بازی اس ہی نے اپنی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر رچائی ہو.

پاکستان اس بات کیلئے بدنام ہوتا ہے کے فوج یہاں کے سیاسی معاملات میں دخل اندازی کرتی ہے، لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کے بھارت میں بھی بین ہی اسی طرح فوجی اسٹبلشمنٹ سیاسی مہروں کے ذرئیے پیچھے بیٹھ کر بھارتی سیاسی اور فوجی ماحول کو بھارت میں کنٹرول کرتی ہے. ہاں یہ کام وہاں بہت اچھے طریقے سے خفیہ طریقے سے ہوتا ہے، فوجی اصطلاحات میں اسے چھپنا، بہلاوا یا توجہ ہٹانے کے عمل کہتے ہیں، آپ اپنے دشمن کی توجہ وہاں مرکوز کرواتے ہیں جہاں سے آپ اسکو الجھن کا شکار کرکے اپنے اصل مقصد کو آرام سے حاصل کرلیں.

بھارت کے عزائم میں بر صغیر اور ایشیا کی فوجی طاقت بننا شامل ہے، چین اور پاکستان ہی اسکو دو اہم دشمن اور رکاوٹیں ہیں، پاکستان چونکے چھوٹی رکاوٹ اور دشمن ہے لہٰذا فلحال ساری توجہ پاکستان پر مرکوز ہے، اگر آپ بھارتی ذارئع ابلاغ کو دیکھیں تو جس تیزی سے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ چوبیس گھنٹے کیا جاتا ہے وہ اس بات کا سب سے بڑا سبوت ہے کے اس کے پیچھے ایک سرکاری پالیسی موجود ہے. اسکے علاوہ خبروں کی یکسانیت اور کئی دفا تو ایک جیسے الفاظ اور ٹون دیکھ کر لگتا ہے یہ سب کچھ ایک ہی جگا سے ان چینلز کو مہیا ہوتا ہے کے اب آپ نے اس بات کو اس طرح اور اتنی دیر تک چلانا ہے، مجھے ان حضرات سے پوچھنا ہے جو بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر الزام لگاتے ہیں کے یہاں پر ذارئع ابلاغ سنسر شپ لگائی جاتی ہے، وہ ذرا بتائیں کے اس طرح کے پروپیگنڈا کے بارے میں انکا کیا خیال ہے ؟ اس طرح منظم پروپیگنڈہ آپ بغیر ایک پلان کے نہیں کرسکتے اور آپ کے خیال سے پھر بھارت میں یہ کون کر رہا ہوگا ؟ کیوں کے مجھے نہیں لگتا کے وہاں کے نیوز چنیل کو دیکھ کر میں یہ کہہ سکوں کے جو وہاں بیٹھ کر ایسی باتیں کر رہے ہیں وہ کوئی بہت زیادہ عقلمند ہیں، ہاں دیکھ کر ضرور لگتا ہے کے انکا آئ قیو پچاس ساٹھ کے لگ بھگ ہی ہوگا.

اب پاکستان کیا کر سکتا ہے، پاکستان کی موجودہ حالت اور پوزیشن خراب ہے، بھارتی جھوٹ بولنے میں اکسپرٹ ہیں، وہ پروپیگنڈہ بہت اچھا کرتے ہیں اور انکے پاس بہت اچھے ذارئع ہیں جنکو وہ استعمال کرسکتے ہیں اور کر رہے ہیں، بھارت کا جھوٹ بین الاقوامی میڈیا اور ملکوں میں بکتا ہے، اسلئے نہیں کے وہ سچ ہے بلکے اس لئے کے اس کے دفاع میں لوگوں کو پاکستانی بیانیہ دستیاب ہی نہیں، اگر وہ اپنے سوشل میڈیا سائٹس پر صرف بھارتی پروپیگنڈا دیکھیں گے اور جواب میں کوئی پاکستانی موثر جواب نہیں ہوگا تو ظاہر ہے انکے خیالات بھی ویسے ہی متاثر ہونگے، بھارت نے بہت خوبصورتی سے پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑ دیا ہے کیوں کے ہمیشہ اگر آپ انکی پریس بریفنگ میں دیکھیں تو انکے الفاظ پر غور کریں، وہاں الفاظ کا کو بہت طریقے سے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے جس سے پاکستان کو بدنام کرنے میں وہ بہت اچھے طریقے سے کامیاب ہوتے ہیں، پاکستانی ہمیشہ انکا ” جواب ” دینے اور ” دفاع ” کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جو کے ایک نہایت ہی غلط حکمت عملی ہے، آپ کو ایسا بیانیہ بنانا ہوگا جہاں بھارت کو اسکا جواب دینے پر مجبور ہو، اسکو اسکا دفاع کرنا پڑے، جیسے ابھی بھارتی طیارہ مار گرایا گیا، لیکن اگر آپ غور کریں تو انہوں نے ناصرف اس بات کو گھمانے کوشش کی جیسے ایک پرانے مگ نے پاکستانی ایف سولہ طیارہ تباہ کردیا، ہمیں پتا ہے کے یہ جھوٹ ہے، مگر اب جہاں بھی پاکستانی یہ بات کہیں گے کے ہم نے مگ گرا دیا، وہاں اس خبر کو دیکھیں گے کے پاکستانی ایف سولہ بھی گرایا گیا، اسے کہتے ہیں پروپیگنڈا، آپ اصل مسلے سے توجہ ہٹا دیں، اور اس ہی کی طرف اشارہ کر رہا ہوں.

پاکستان فلحال کسی بھی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا، فلحال سب سے اچھی بات یہ ہے کے آپ چپ کرکے اس بات کا اقرار کریں کے ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں اور تیار ہیں، بیشک اگر کوئی ایک آد چھاپے وغیرہ بھی مار لیں، لیکن یہ سوچ لیں کے آپ پروپیگنڈہ کی جنگ میں بہت پیچھے ہیں، آپ کو اب ووہی کچھ کرنا پڑے گا جو روس نے پچھلے دس سالوں میں نہایت ہی عمدہ طریقے سے کیا ہے.

روس کو آج سے تقریبا کوئی دس یا بارہ سال پہلے بہت کی سینکشن [ پابندیوں ] کا سامنا تھا، اسکا مقابلہ تمام دنیا سے تھا اور میڈیا میں بھی امریکا اور اسکے حواریوں کا کونٹرول تھا، روس کے یوکرین حملے کے بعد سے تو مسائل اور بڑھ چکے تھے، تب روس جو اس وقت نہ تو فوجی طور پر اس قابل تھا کے دنیا سے لڑ سکتا، حلانک روس ایک سپر طاقت ہے، لیکن حالت ایسے نہیں تھے کے آپ لڑسکتے، اور نہ ہی روس کی معاشی حالت ایسی تھی کے وہ اس جنگ کو جاری رکھ سکتے، تب سے روس نے صرف اپنے پروپیگنڈہ کے ذریع آج حالت ایسے کردیا ہیں کے لوگوں کو یقین نہیں آتا، اب ہم غور کرتے ہیں کے اس میں اسکا کیا خرچہ ہوا ہوگا، تقریبا کچھ نہیں، انٹرنیٹ پر ایک منظم طریقے سے روس نے ” فیک نیوز ” کو دنیا کے سب سے خطرناک ہتھیار کے طور سے استعمال کیا، امریکا کی تمام خفیہ ایجنسیز جانتے ہوے بھی کچھ نہیں کر سکیں، ڈونالڈ ٹرمپ کی امریکا میں بطور صدر اس بات کی گواہی ہے کے روس نے امریکا کو ذلت آمیز شکست دی، نا صرف یہ بلکے اپنے تمام دشمنان کو آپس میں لڑوا دیا، آج امریکا سے لیکر یورپ تک وہاں کے لوگ منقسم ہیں اور یورپ میں تو نسل پرستی عروج پر ہے، یہ ہے وہ طاقت جو روس نے اپنے ایک انگریزی زبان کے چنیل اور سوشل میڈیا پر اپنی کامیاب جنگ کے نتیجے میں حاصل کی ہے.

اس جنگ پر روس کے بہت زیادہ پیسے خرچ نہیں ھوے، اور یہی وہ چیز ہیں جو پاکستان کو اب کرنے کی اشد ضروت ہے، پاکستان جب تک پروپیگنڈا جنگ میں جارحانہ طور پر کام نہیں کرے گا تو پاکستان جو مرضی کرلے دنیا میں اسکا امیج ٹھیک نہیں ہوسکتا، لوگوں کے اذہان بہت پراگندہ ہوچکے ہیں، پاکستان کے نام کے ساتھ دہشت گردی لوگوں کے اذہان میں چپک سی گئی ہے، اسکو ٹھیک کرنے کی اشد ضروت ہے، پاکستان کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کے وہ بڑی بڑی ڈیٹا بیس بنا سکے اور چلا سکے، اب صرف پاکستان کی حکومت یا فوج کے کوئی ایسا شعبہ بننا چاہیے جو خفیہ طریقہ سے سب سے پہلے بھارت میں ” فیک نیوز ” کی جنگ کو لانچ کرسکے، آپ بھارت سے حالت جنگ میں ہیں اور وہ تلا ہوا ہے کے آپ کو ایک عالمی دہشت گرد بنا کر پیش کرسکے، ایسے حالات میں یہ انتہائی ضروری ہے.

اس بات کی انتہائی ضروت ہے کے کسی بھی بھارتی حملے کے جواب میں ایک جوابی حملہ کیا جائے اور اسکو پھر بار بار دوہرایا جائے، اس جنگ کو صرف اخبارات میں ہی نہیں بلکے سوشل میڈیا پر پھیلایا جائے، پڑھنے والے کو اگر بھارتی پروپیگنڈا نظر اے تو ساتھ میں ایک ایسی خبر بھی ہو جو پاکستانی الزام کو خاص طریقے سے اجاگر کر رہی ہو، سوشل میڈیا پر اشتہارات کے ذریع اس بات کو ترویج دی جائے، اگر آپ دشمن کو اسکی زبان میں جواب نہیں دیں گے پھر رونے سے بہتر ہے کے اسکی حاکمیت کو تسلیم کرلیں.

سیاست اور جنگی حکمت عملی ” جذبات ” اور ” اخلاقیات ” پر نہیں بن سکتی کیوں کے آپ اگر صرف ” سچ ” بولنے کے عادی ہیں تو یہ آپ کی کمزوری ہے، اگر آپ کے دل کسی اچھی چیز کا سوچتا ہے تو یہ جنگی حکمت عملی میں کمزوری ہے، کیوں کے آپ کے دشمن پھر اپنے پروپیگنڈے کے ذریع آپ کو اس بہلاوے میں رکھ سکتے ہیں کے آپ ایک اچھا کام کر رہے ہیں، حالانکہ ہوسکتا ہے وہ بلکل غلط بات ہو، مثلا، عمران خان کے چہرے سے لگتا ہے کے وہ بہت مخلص انسان ہیں، انکے دل میں لوگوں کی تکیلف ہے، اور انہوں نے بھارتی پائلٹ ” اچھائی ” کیلئے اور ” امن ” کیلیے چھوڑ دیا، اس پر میں اور آپ بحث کرسکتے ہیں لیکن جنگ میں اس طرح کی جذباتیت خطرناک ہوسکتی ہے، آپ کو نہیں پتا کے آپ شاید کسی کے پروپیگنڈا کے زیر اثر، لاعلمی میں ایسی چیزیں کر رہے ہوں جو آپ کو تو اچھی لگ رہی ہوں مگر حقیقت میں وہ اس طرح تخلیق کی گئی ہوں کے آپ ان پر ایک خاص طریقے سے عمل کریں. عمران خان کے سب سے بڑی کمزوری اسکی صاف دلی اور مبینہ نیک دلی ہے، لیکن کیا یہ اس جنگ میں جہاں دوسری طرف مودی جیسا شاطر اور چالاک نظر آنے والا سیاست دان ہو، جسکی پشت پناہی پر بھارتی جنگی ایسٹایبلسمنٹ ہو تو مقابلہ نہ ہونے کے برابر ہوگا.

کیا پاکستانی سفارت کاری کا کشمیر کے لوگوں کو کوئی فائدہ ہوگا ؟ اگر پاکستان اپنی سپورٹ ان لوگوں سے ہٹا لے جو بھارتی فوجی عزائم میں تھوڑی سی رکاوٹ ہیں تو آپ کے خیال سے بھارت مان جائے گا اور کہے گا ہاں اب پاکستان نے اپنی دہشت گردی ختم کردی ہے تو ہم دوستی کرلیتے ہیں ؟ جی نہیں، بلکے اسکا نتیجہ یہ ہوگا کے بھارتی اس بات کے اور قائل ہونگے کے اس طریقے سے پریشر ڈالنے سے پاکستان جھک گیا اور یہ طریقہ کام کرتا ہے لہٰذا اس کو جاری رکھا جائے، میں آپ کو یقین دلاتا ہونا کے اگر پاکستان وہاں کے مزاحمتی لوگوں سے ہاتھ کھینچ بھی لے تو بھارت کوئی اور چیز ڈھونڈلے گا اور اسکے بعد کوئی اور چیز اور یہ تماشا چلتا رہے گا، سفارت کاری اور جنگی حکمت عملی میں جذبات اور اخلاقیات کا کوئی لینا دینا
نہیں اور اگر آپ ان چیزوں پر اپنی سفارت کاری کرنا چاہتے ہیں یا جنگ لڑنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیشہ ہاریں گے



​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
، ملاوٹ ،پروپیگنڈہ ، جھوٹ چوری وغیرہ بظاہر تو فائدے مند ہو سکتے ہیں لیکن ان کے اثرات نہایت مہلک ہوتے ہیں

۔

بہرحال آپ یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ پاکستان جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا
 
واقع بہت اچھا کالم ہے میرا خیال ہے کے اسکو بہت شیر کرنا چاہیے، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر دوسروں سے شیر کریں.
 
، ملاوٹ ،پروپیگنڈہ ، جھوٹ چوری وغیرہ بظاہر تو فائدے مند ہو سکتے ہیں لیکن ان کے اثرات نہایت مہلک ہوتے ہیں

۔

بہرحال آپ یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ پاکستان جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا
You have to counter the propeganda with appropriate message, Pakistan can not hold a long war as it should first get its economy right.
 
Advertisement
My opinion is , we should concentrate three basic issues
1 - Education & computer Science
2 - Development of Pakistan infrastructure
3 - Media + development of Movies and Drama .
I traveled more than almost 65 countries around the world and I came to know that only those countries become popular and strong that have strong media channels . Such example if you go to Asian countries you will find every Asian country must have one korean drama channels dubbed in their local language as well as you will find China media channels also . In other hand you will also find india drama channels also . All those countries that watch such tv dramas dubbed in their language they feel very strong feelings for those countries . When I traveled to vietnam china , korea , Japan , singapore malaysia Indonesia and such like countries their all people always praise for Indian dramas . I always surprised and shocked how India influence in such countries by their tv channel dramas and shown their indian culture cause a reason for tourist to travel india as well . Pakistan have so many excellent dramas , why we did not ever tried to promote our country culture and drama serials other countries same as korea and india ?? So we should also think about it . It will helpful to erase bad tag from our country and also display pakistan real face .