Advertisement

بھارتی عدالت میں خود کش حملہ


بھارتی عدالت میں خود کش حملہ ، تین افراد جاں بحق

news-1421999581-2840_large.jpg



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں ایک سول عدالت کے احاطے میں مبینہ خودکش حملے میں پولیس اہلکار سمیت تین افرادجاں بحق اور چارزخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی دارلحکومت پٹنہ سے 70کلومیٹر بھوج پورمیں دوراراہ کی سول عدالت میں ایک خاتون مبینہ طورپر اپنے پر س میں رکھ کر بم لے آئی ۔

خاتون جب قیدیوں کے لیے بنائے گئے بخشی خانہ کے قریب پہنچی تو پرس میں موجود بم پھٹ گیا جس کی وجہ سے پرس کی مالکن خاتون اور ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد مارے گئے ۔ابتدائی طورپر بارودی مواد کی نوعیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیںہوسکا جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور خدشہ یہ بھی ظاہرکیارہاہے کہ شرپسندعناصر نے کچہری جانیوالی خاتون کے پرس میں بم ڈال دیاہو۔



ایک پولیس اہلکار نے بتایاکہ خاتون کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل امریکی صدر اوباما کی بھارت آمد کی وجہ سے سیکیورٹی انتہائی سخت ہے ۔

source

​
 
Advertisement
Local Made the is leye ROla Ni Dala
ne PAKISTAN or ISI ka nam leya
Media ne underplay kea
 
ہماری میڈیا کو بھی ذرا دیکھے کہ جب پاکستان میں کوئی اسطرح مرتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ 'ہلاک ہوگئے' اور ا ب بھارت میں ایسا ہوا ہے تو 'جان بحق ہو گئے ہیں۔
 
Advertisement