Advertisement

بھارتی سڑکیں دنیا میں سب سے غیر محفوظ


بھارت کی سڑکیں دنیا بھر میں سب سے غیر محفوظ



160915165515__91193810_pune.jpg

​
بھارت کی سڑکیں دنیا میں سب سے زیادہ پرخطر اور غیر محفوظ سمجھی جاتی ہیں۔ گذشتہ برس سڑک کے حادثات میں 150,000 افراد ہلاک ہوئے اور دس برس میں ان میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سڑکیں تعمیر کرنے کا دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کر کے دو سال میں اس تعداد میں پچاس فیصد کمی لے آئے گی۔

ممبئی شہر میں بھارت کے باقی تمام شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں۔ یہاں سڑکوں پر آپ کو پیدل چلنے والوں، سکوٹروں، گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں کا ایک سیلاب ملے گا جو ٹریفک کے اشاروں اور تمام قوانین کی پرواہ کیے بغیر بہتا چلا جاتا ہے۔
ٹریفک پولیس کے اہلکار اس بے ہنگم سیلاب کے سامنے بالکل بے بس نظر آتے ہیں۔

ایک پولیس افسر نے کہا کہ وہ ایک مصروف چوک میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ خلاف وزری کرنے والے دو ڈرائیوروں کو چیک کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف سے زور سے ہارن بجتا ہے تو دوسری طرف سے کوئی اپنے انجن کو زور زور سے ریس دینا شروع کر دیتا ہے باقی سب نکل جاتے ہیں۔

​
160915165533__91193815_img_4454.jpg

شہر سے باہر بھی خطرہ ہے۔


انڈیا کی پہلی ایکسپریس وے ممبئی اور پونے کے درمیان سنہ 2002 میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس کی تین لین ہیں اور اس کے علاوہ تیز رفتار گاڑیوں کے لیے علیحدہ لین ہے۔ شہر کی بھیڑ سے اس شاہراہ پر کچھ سکون ملتا ہے۔ لیکن اس پر حادثات کی تحقیق کرنے والے انڈیا کے چند ماہرین میں ایک روی شنکر راجرامان کے ہمراہ سفر کرکے ذہن میں ایک خوف بیٹھ جاتا ہے۔ انھوں نے ہزاروں کی تعداد میں حادثات کی تحقیق کی ہے اور وہ ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بہت سے انجینئرنگ کے نقاص ہیں جن کی وجہ سے سڑکوں پر اموات ہو رہی ہیں۔ انڈیا میں ڈرائیوروں کو خبردار کرنے کے لیے وہ شاہراہوں کے کنارے پر ہیں، چھوٹے چھوٹے ابھار والی پٹی کے بجاے کالے اور نیلے رنگ کے پتھر لگائے ہیں جو کنکریٹ میں پیوست ہوتے ہیں۔شنکر کہتے ہیں کہ اگر آپ ان سے ٹکرا جائیں گے تو آپ کی گاڑی الٹ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ خطرناک موڑوں یا پہاڑوں پر سڑک کے کنارے کوئی رکاوٹیں نہیں ہیں یا ریلنگ نہیں لگائی گئی جس کی وجہ سے آپ کی گاڑی معمولی سی غفلت سے سڑک سے کھائیوں میں گر سکتی ہے۔یہ حادثات اکثر پیش آتے ہیں۔ یہ ایکسپریس وے صرف 94 کلو میٹر طویل ہے لیکن اس پر ہر سال 150 افراد حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔
شنکر نے کہا کہ یہ تعداد بہت زیادہ اور تشویشناک ہے۔شنکر اور ان کے ساتھیوں نے جو جے پی ریسرچ میں کام کرتے ہیں اس شاہراہ پر دو ہزار ایسی جگہوں کی نشاندہی کی جہاں بہت معمولی سے تبدیلیوں جیسے کہ محفوظ رکاوٹیں یا نشانات لگانے سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔شنکر کے مطابق روڈ انجینیئر ان چھوٹے چھوٹے نقائص کو دور کرنے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اُن کا ان مسائل پر جھگڑا ہوتا رہتا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ آپ کتنے اور لوگوں کے مرنے کا انتظار کریں گے اور پھر ان باتوں کا خیال کریں گے۔اس سارے پس منظر میں نریندر مودی کا سڑکوں کو وسیع کرنے کا انڈیا کی تاریخ میں سب سے بڑا منصوبہ کچھ اطمینان بحش نہیں ہے۔ اگلے چند برس میں وہ دنیا کے قطر سے بڑے رقبے پر سڑکیں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہائی ویز اور ایکسپریس ویز بنانے پر خصوصی طور پر زور دیا جا رہا ہے۔
ایک نجی ادارے سیف لائف انڈیا کے سربراہ پیوش تیواری کہتے ہیں کہ جنگی بنیادوں پر سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے قانون سازی اور جدید روڈ بلڈنگ کوڈ لاگو کیے بغیر سڑکیں تعمیر کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا اور مودی کی نئی سڑکوں سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ہر دو کلو میٹر سڑک کی تعمیر سے ایک ہلاکت کے حساب سے اضافہ ہوگا۔ یہ انڈیا میں سڑک کے حادثات میں اموات کی اوسط ہے۔ اوسطً ہر سال ہر دو کلو میٹر پر ایک ہلاکت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ان معمولی نقائص کو دور نہیں کیا جاتا تو ایک لاکھ کلو میٹر سڑک کی تعمیر سے سڑک کے حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد میں ہر سال پچاس ہزار کا اضافہ ہو گا۔ انھوں نے کہا یہ سادہ سا حساب ہے۔پیوش تیوری کا خیال ہے کہ نئی سڑکوں کے بنانے سے زیادہ لوگ مریں گے۔ مودی حکومت کا اصرا ہے کہ نئی سڑکیں زیادہ محفوظ ہو گی۔مودی حکومت کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ وہ رولا انجینیئرنگ اور ٹریفک کے سگلنز کے نظام کو بہتر دنیا بھر میں سڑک پر حادثے کی صورت میں لوگ مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔ لیکن انڈیا میں ایسا نہیں ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں سب سے زیادہ اور سب سے اندھوناک ٹریفک حادثات ہوتے ہیں وہاں زخمیوں کو سڑکوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔سڑک کے حادثات میں زخمی ہونے والے بہت سے لوگوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے سے بچایا جا سکتا ہے۔حادثات میں زخمی ہونے والوں کی زندگی بچانے کی جدوجہد کرنے والے ممبئی کے نیرو سرجن ڈاکٹر عادل چھاگلا ایسے رضاکاروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو ممبئی کے جنوب میں ہائی وے 66 پر ہنگامی طبی مراکز تعمیر کر رہے ہیں تاکہ حادثات کی صورت میں زخمیوں کو شہر تک طویل سفر سے بچایا جا سکے۔
پہلا ایسا مرکز نصف سے زیادہ تعمیر ہو چکا ہے۔ یہ دھان کے کھیتوں کے قریب ایک سر سبز ٹیلے کے پہلو میں قائم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر چھاگلا کہتے ہیں کہ اس میں ہر روز کم از کم دو حادثات کے زخمیوں کو لایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اگر ہر پچاس سے سو کلو میٹر کے فاصلے پر ایمبولینس سروس اور ہنگامی طبی مرکز قائم ہو جائیں تو اس سے بہت زیادہ فرق پڑ سکتا ہے۔ڈاکٹر چھاگلا نے سنہ 1980 میں کام شروع کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک سڑک کے حادثات میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ اس سارے عرصے میں انتظار کرتے رہے کہ صورت حال بہتر ہو گی لیکن ایسا نہیں ہوا اور انھوں نے مجبواً یہ فیصلہ کیا کہ انھیں اب کچھ کرنا چاہیے۔​




160915165515__89897725_cdcfcc3d-fac8-4c3b-9de7-9ed5bf4a0ace.jpg


http://www.bbc.com/urdu/regional/2016/09/160915_india_accidents_fz


​
 
Advertisement


پاکستانی سڑکیں

یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان،اس پہ جان بھی قربان ہے

news372.jpg


slide_2.jpg


[FONT=&amp]The prodigious 333 km long Pakistan Motorway (PM) M2 is a unique project of its kind in South Asia

[/FONT]
3297515442_b8c0a4f487_b.jpg


pic16_GEQ_PakWheels(com).jpg

lady in action against lady driver




2523630009_e29228cdbe_o.jpg



islamabad muree expressway

03_big.jpg



Makran Coastal Highway


Makran-Coastal-Highway-Project.jpg



Makran Coastal Highway

karakoram_hwy.jpg

karakoram highway


01+Karakoram+Highway.jpg



karakoram highway

karakoram-highway-pakistan-china-silk-road-5.jpg



karakoram highway

Karakoram-Highway-1.jpg

karakoram highway



db3f5f6c085cc477521dc03c3122a29f.jpg

karakoram highway



Khunjerab-Pass-in-Tashkurgan.jpg

Pak-Cina border on karakoram highway


IMG_2316.jpg


Pak-Cina border on karakoram highway


Khunjerab.Scot_.jpg


khunjerab-pass-4.jpg


A_road-sign_on_way_to_Khunjerab.jpg

​
 
Advertisement
Dosron par hasad ya ghussa karnay say hamari sardak sahi nahin honi - maaf karna Pakistan ki roads bhi bohat khatarnaak hain - rail bhi aur flights bhi -
 
Dosron par hasad ya ghussa karnay say hamari sardak sahi nahin honi - maaf karna Pakistan ki roads bhi bohat khatarnaak hain - rail bhi aur flights bhi -



risk ley rahe ho biradar .

this is pakistan . (bigsmile)
 
risk ley rahe ho biradar .
this is pakistan . (bigsmile)

Haha haan par jo dar gaya woh mar gaya - apnay hi log hain koi masla nahin - jazbaat main burayi nahin magar sirf jazbaat say kuch hasil bhi nahin tu jazbaat hoon na hoon koi farq nahin pardhta - yeh baat baghair jazbaat samajh aati hay aur jazbaat ko chordna itna asaan nahin.

Risk tu layna parday ga
 


پاکستانی سڑکیں

یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان،اس پہ جان بھی قربان ہے

news372.jpg




[FONT=&amp]The prodigious 333 km long Pakistan Motorway (PM) M2 is a unique project of its kind in South Asia

[/FONT]



lady in action against lady driver







islamabad muree expressway




Makran Coastal Highway





Makran Coastal Highway


karakoram highway





karakoram highway




karakoram highway

Karakoram-Highway-1.jpg

karakoram highway




karakoram highway



Khunjerab-Pass-in-Tashkurgan.jpg

Pak-Cina border on karakoram highway




Pak-Cina border on karakoram highway







​


yeh sub china ne bana kar dia hai na ?(clap)(clap)(clap)
 
Last edited: