جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی 70 فیصد آبادی دو وقت کے کھانے سے بھی محروم
ہر سال اربوں ڈالر اپنی جنگی جنون میں خرچ کرنے والے ملک بھارت کی 70 فیصد سے زائد آبادی روزانہ دو وقت کے کھانے سے بھی محروم ہے۔
خطے میں اسلحے کی دوڑ شروع کرنے والے ملک بھارت کا میڈیا دولت کی ریل پیل اور عوام کا شاہانہ انداز دنیا کو دکھاتے نہیں تھکتا، جہاں کے سوپ سیریلز میں کسی بھی اداکار کے منہ سے 200 کروڑ روپے سے کم کی بات نہیں نکلتی لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی آبادی والے ملک اور سب سے بڑی جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارت کی 70 فیصد آبادی انتہائی غربت کی زندگی گزار رہی ہے،
ان بدقسمت لوگوں کو ہر روز دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہوپاتی، بھارت کے سرکاری ادارے نیشنل سیمپل سروے آفس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی 70 فیصد آبادی انتہائی غریب اور بنیادی سہولیات تک سے محروم اور ان کی فی کس
یومیہ آمدنی 23 روپے سے بھی کم ہے جبکہ دیہات میں بسنے والی اکثر عوام 17 روپے یومیہ بھی نہیں کما پاتے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک فوڈ سیکیورٹی بل پیش کیا گیا ہے جس کی منظوری پر ملک کی 70 فیصد آبادی کو چاول3 روپے اور گندم 2 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا تاہم پارلیمنٹ میں کئی ماہ سے یہ ہی بحث جاری ہے کہ 25 روپے یومیہ آمدنی والا شخص غریب ہوگا یا 23 روپے یومیہ کمانے والا، لیکن اس سے اہم بات یہ ہے
کہ ہر سال اربوں ڈالر اپنی جنگی جنون میں جھونکنے والے بھارت کی حکومت نے باالآخر اپنی 70 فیصد آبادی کو انتہائی غریب تسلیم کرہی لیا ہے لیکن نجانے اسے یہ عقل کب آئے گی کہ وہ خطے کو ایٹمی ہتھیاروں اور میزائلوں سے لیس کرنے کے بجائے یہ رقم اپنے غریب عوام پر ہی خرچ کرے تاکہ ان کا ملک حقیقی طور پپر خوشحال ہو
http://www.express.pk/story/164378/