- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,286
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
ممبئی : (دنیا نیوز) ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی کی شادی کو بھارت کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جارہا ہے، جہاں مہمانوں کے لیے 100 چارٹرڈ طیاروں اور سیکڑوں لگژری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔
رواں ہفتے ایشا امبانی کی شادی ایک دوسرے ارب پتی کے بیٹے آنند پیرامل سے ہو رہی ہے لیکن شادی کی تقاریب سنیچر سے ہی شروع ہیں جہاں بالی وڈ اسٹارز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔سنگیت کی تقریب کا آغاز ایشا امبانی کی والدہ انیتا امبانی نے اپنی پرفارمنس سے کیا۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے رقص نے تو سب کو خوب ہی محظوظ کیا۔
میڈیا کے مطابق مہمانوں کو شادی کی مختلف تقاریب میں شرکت کے لیے 100 چارٹرڈ طیاروں سے لایا گيا ہے۔ سیلیبریٹیز، انٹرٹینمنٹ پر لکھنے والے صحافی، لائف سٹائل میگزن نے شادی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر انھیں شیئر بھی کر رہے ہیں۔
اتوار کی شب امریکی گلوکار بیونسے نے سنگیت کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور انھوں نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ زروجواہر سے بنے لباس میں نظر آ رہی ہیں۔
دنیا کی بڑی بروکریج ہاؤس کمپنی گولڈ مین سیکس کی چیئرمین اور سی ای او کین ہچنر ، سعودی ارمکو کے چیئرمین خالد الفلیح ، سیمسنگ کے چیئرمین جے لی بھی ادے پور پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہائی پروفائل کارپوریٹ لیڈر سینڈرڈ چارٹیڈ بینک کے سی ای او بل ونٹرس ، جے پی مارگن کے چیئرمین نکولس ایگوجین ، اے اینڈ زیڈ کے گروپ ایگزیکٹو فرحان فاروقی ، ورلڈ اکانومک فورم کے فاونڈر اور بھارتیہ ائیرٹیل کے سینل بھارتی متل بھی ادے پور پہنچ گئے ہیں
مکیش امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں اور ان کی دولت کا انداز 47 ارب امریکی ڈالر لگایا جاتا ہے۔
اس سے قبل انڈیا کے کسی تاجر کی شادی میں اس قدر دھوما دھام سنہ 2004 میں دیکھی گئی تھی جب لندن میں مقیم ہندوستانی تاجر لکشمی متل نے اپنی بیٹی کی شادی فرانس کے تاریخی محل پیلس آف ورسائے میں کی تھی۔ اس موقعے پر خاندانی دوستوں کو تحفے بھی دیے گئے تھے اور شادی کا مجموعی بل تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ امریکی ڈالر آیا تھا۔
نومبر سنہ 2016 میں ایک شادی اس وقت سرخیوں میں آئی تھی جب نوٹ بندی کے دوران انڈیا کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جی جناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب انڈین روپے کا خرچ آیا تھا۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/...qigaq-7W4jwcx4oNT8PQHKOL0uKlTrNxRGJWG_NpkV6Cc
رواں ہفتے ایشا امبانی کی شادی ایک دوسرے ارب پتی کے بیٹے آنند پیرامل سے ہو رہی ہے لیکن شادی کی تقاریب سنیچر سے ہی شروع ہیں جہاں بالی وڈ اسٹارز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔سنگیت کی تقریب کا آغاز ایشا امبانی کی والدہ انیتا امبانی نے اپنی پرفارمنس سے کیا۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے رقص نے تو سب کو خوب ہی محظوظ کیا۔
Loading X post…
Open original post on Xمیڈیا کے مطابق مہمانوں کو شادی کی مختلف تقاریب میں شرکت کے لیے 100 چارٹرڈ طیاروں سے لایا گيا ہے۔ سیلیبریٹیز، انٹرٹینمنٹ پر لکھنے والے صحافی، لائف سٹائل میگزن نے شادی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر انھیں شیئر بھی کر رہے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xاتوار کی شب امریکی گلوکار بیونسے نے سنگیت کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور انھوں نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ زروجواہر سے بنے لباس میں نظر آ رہی ہیں۔
دنیا کی بڑی بروکریج ہاؤس کمپنی گولڈ مین سیکس کی چیئرمین اور سی ای او کین ہچنر ، سعودی ارمکو کے چیئرمین خالد الفلیح ، سیمسنگ کے چیئرمین جے لی بھی ادے پور پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہائی پروفائل کارپوریٹ لیڈر سینڈرڈ چارٹیڈ بینک کے سی ای او بل ونٹرس ، جے پی مارگن کے چیئرمین نکولس ایگوجین ، اے اینڈ زیڈ کے گروپ ایگزیکٹو فرحان فاروقی ، ورلڈ اکانومک فورم کے فاونڈر اور بھارتیہ ائیرٹیل کے سینل بھارتی متل بھی ادے پور پہنچ گئے ہیں
Loading X post…
Open original post on Xمکیش امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں اور ان کی دولت کا انداز 47 ارب امریکی ڈالر لگایا جاتا ہے۔
اس سے قبل انڈیا کے کسی تاجر کی شادی میں اس قدر دھوما دھام سنہ 2004 میں دیکھی گئی تھی جب لندن میں مقیم ہندوستانی تاجر لکشمی متل نے اپنی بیٹی کی شادی فرانس کے تاریخی محل پیلس آف ورسائے میں کی تھی۔ اس موقعے پر خاندانی دوستوں کو تحفے بھی دیے گئے تھے اور شادی کا مجموعی بل تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ امریکی ڈالر آیا تھا۔
نومبر سنہ 2016 میں ایک شادی اس وقت سرخیوں میں آئی تھی جب نوٹ بندی کے دوران انڈیا کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جی جناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب انڈین روپے کا خرچ آیا تھا۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/...qigaq-7W4jwcx4oNT8PQHKOL0uKlTrNxRGJWG_NpkV6Cc
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/GIZrRKo.jpg





