- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,286
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
میرٹھ (مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی کی اداکارہ نغمہ نے بھرے مجمے میں اپنے سپورٹر کے تھپڑے دے مارا۔ اداکارہ نغمہ کانگریس پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑ رہی ہیں اور وہ میرٹھ اترپردیش میں اپنے حلقے کا دورہ کررہی تھیں جہاں رش میں ایک شخص نے ان سے بدتمیزی کی جس کے باعث نغمہ کو غصہ آگیا اور انہوں نے اس شخص کو تھپڑ دے مارا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا دوبارہ ہوا تو وہ اس شہر میں دوبارہ نہ آئیں گی۔
اداکارہ نغمہ آج کل اپنی الیکشن کیمپین کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کررہی ہیں اور اکثر جگہوں پر انہیں اسی طرح کی بدتمیزیوں کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی ایک جلسہ میں کانگریس کے قانون دان گجراج سنگھ نے انہیں پکڑ کر چوم لیا تھا اور چونکہ سیاستدان بااثر تھا اس لئے نغمہ صرف غصہ ہی دکھا سکیں اور جلسہ سے اٹھ کر چلی گئیں۔ کانگریس نے نہلے پہ دہلہ مارا اور اس سیاستدان کے خلاف کوئی ایکشن صرف اس لئے نہ لیا کہ سیاسی پارٹی اپنی پوزیشن مضبوط رکھنا چاہتی ہے اور وہ سیاستدان جیتنے والا امیدوار ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ایک اور کانگریسی رہنما کٹیان پرمود نے گجراج سنگھ پر تنقید کی تو کٹیان کو ہی گھر کی راہ دکھا دی گئی۔

http://www.dailypakistan.com.pk/entertainment/29-Mar-2014/87462