Advertisement

بھائی کو بچانے کیلئے اولاد کی قربانی

بھائی کو بچانے کیلئے اولاد کی قربانی

اولاد اور بھائی میں سے کسی ایک کی زندگی کا انتخاب کرنا اور خاص طور پر ایسی اولاد جو ابھی کوکھ میں ہی ہو، بلاشبہ انتہائی مشکل ہے۔
لیکن چین میں ایک خاتون نے اپنے بھائی کی زندگی بچانے کے لیے اپنے ہونے والے بچے کی قربانی دے کر بہن اور بھائی کے درمیان محبت کی نئی مثال قائم کردی۔

اس چینی خاتون کی کہانی نے دنیا بھر کے لوگوں کو بے حد متاثر کیا جو یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ اگر وہ اس خاتون کی جگہ ہوتے کیا کرتے؟

​
580728394b626.jpg


میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق 24 سالہ یانگ لی چینی شہر ہانگ ژو کی رہائشی ہیں اور وہ 3 ماہ کی حاملہ تھیں جب انہیں معلوم ہوا کہ اگر ان کے بھائی 29 سالہ یانگ جن کے بون میرو (ہڈی کے گودے) کو ٹرانسپلانٹ نہ کیا گیا تو ان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

یانگ جن کو گزشتہ برس ستمبر میں کینسر کی ایک قسم LYMPHOMA پتہ چلا تھا جس کے بعد انہوں نے 5 بار کیموتھراپی، 18 بار ریڈیوتھراپی کرائی جس میں وقتی طور پر تو فائدہ محسوس ہوا لیکن رواں برس جولائی میں معلوم ہوا کہ کینسر دوبارہ بڑھ رہا ہے۔

ڈاکٹرز نے یانگ جن کو بتایا کہ ان کے بچنے کی واحد امید اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ ہے اور اس مقصد کے لیے ان کی بہن کا بون میرو ان کے لیے سب سے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔

اپنی چھوٹی بہن کو یہ خبر دینے سے قبل یانگ جن انتہائی مضطرب تھے کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ ان کی چھوٹی بہن امید سے ہے لیکن ان کے ذہن میں یہ خیال بھی گردش کررہا تھا کہ اگر نہیں کچھ ہوگیا تو ان کی 7 سالہ بیٹی اور اہلیہ کا کیا ہوگا۔

بالآخر یانگ جن نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنی بہن کو بتادیا کہ اس کی زندگی کی آخری امید وہ ہے۔


58072839495ee.jpg


جب یانگ لی نے ڈاکٹرز سے مشورہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپلانٹ کا اثر بچے پر بھی پڑ سکتا ہے اور بہتر یہی ہے کہ آپ اپنے بھائی یا بچے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں۔

یانگ لی کے لیے فیصلے کی گھڑی بہت بھاری تھی، انہوں نے تو اپنے ہونے والے بچے کے لیے کئی باتیں سوچ رکھی تھیں لیکن وہ اپنے بھائی کو کھونے کا غم بھی برداشت نہیں کرسکتی تھیں جس نے بچن سے ان کا خیال رکھا تھا۔

یانگ لی کے ذہن میں بچپن سے اب تک اپنے بھائی کے ساتھ گزرے خوشی و غم کے لمحات گردش کرنے لگے اور انہوں نے اپنے دل پر پتھر رکھ کر فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بھائی کی زندگی بچانے کی کوشش کریں گی۔

یانگ لی نے اپنے شوہر اور سسرال والوں کو اعتماد میں لیا اور 3 اکتوبر کو اسقاط حمل کرالیا جس کے بعد وہ بحالی صحت کی جانب گامزن ہیں۔

ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ یانگ لی کے مکمل صحت مند ہوجانے کے بعد ٹرانسپلانٹ ممکن ہوسکے گا اور انہیں امید ہے کہ اگر یانگ جن نے ٹرانسپلانٹ کے بعد کے ابتدائی 100 دن بہتر طریقے سے گزار لیے تو ان کے مکمل صحت مند ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
ٹرانسپلانٹ کے لیے فی الحال کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

Source
​

 
پاکستان کی لا زوال کہانی


اپنی حکومت کے لیے بینظیر نے اپنے بھائی مرتضیٰ سے جبراً قربانی لی تھی


اب دیکھو ہم چین سے کتنے آگے ہیں