Advertisement

بڑے بڑے نام انتخابی سیاست سے آؤٹ

faizl1h1i13.jpg

عام انتخابات 2024 سے قبل فیصل آباد اور ملک کی سیاست میں بڑی تبدیلی۔۔ کئی بڑے رہنما سیاست سے باہر

بلدیاتی اور پارلیمانی سیاست کا بڑا نمایاں اور بڑا نام سمجھی جانیوالی فیملی چوہدری نذیر فیملی کے کسی فرد نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے ۔چوہدری نذیر فیملی عرصہ 45 سال سے انتخابات لڑتی آ رہی تھی ، چوہدری عاصم نذیر اور شاہد نذیر ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں اور 2002 سے یہ خاندان مسلسل انتخابات میں کامیاب ہوتا آیا ہے


چوپدری عاصم نذیر عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے این اے 101 سے کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔مارچ 2022 میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے۔ ن لیگ کی قیادت چوہدری فیملی کے کاغذات نامزدگی کے انتظار میں رہی لیکن عاصم نذیر رانا ثنا اللہ کو علاج کا بتا کر بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا کا خاندان بھی انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئے، علاوہ ازیں رضا نصراللہ گھمن، شیخ خرم شہزاد نے بھی الیکشن میں حصہ نہ لیا۔

تحریک انصاف دور کے سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کسی حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے اور سیاست سے بھی کنارہ کشی کر لی۔

اسکے علاوہ - اسد عمر، علی نواز اعوان، علی زیدی، فیصل واوڈا، صداقت عباسی اور شاہد خاقان عباسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جبکہ ایسی ہی اطلاع نجیب ہارون ، ڈاکٹرعمران شاہ سے متعلق بھی ہیں
 
...Nawaz chor ney kahan say kaghaz jama karwaya?
Koi bata,ay ga mujhe please
Ya agley saal hindustan k intkhabaat mein jama karwa,ay ga.