- Joined
- May 26, 2010
- Posts
- 1,359
- Reaction score
- 1,082
- Points
- 173
لیفٹیننٹ کرنل (ر) عبدالرزاق بگٹی.....
نظام فطرت میں یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ ہر عمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے۔ فطرت کے اس اصول کی بدولت طاقتور قوتوں کو کئی موقع پر کمزور قوتوں سے ذلت اور رسوائی اٹھانا پڑی۔ ویتنام کے کمزور مگر غیور عوام نے فرانس اور امریکی سامراج کو ذلت آمیز شکست دی۔ یہی حال برطانیہ اور روس کا افغانستان میں ہوا۔ سنہ 1950-53ء کے دوران کوریائی جنگ میں جب امریکی فوج کو شکست نظر آئی تو انہوں نے پیانگ یانگ (شمالی کوریا) پر ایٹمی حملے کی دھمکی دی۔ اس طرح اچانک جنگ بند ہوئی اور 38th Paralled شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان سرحد بن گئی۔ اب فطرت کے نظام کے تحت شمالی کوریا نے اس ایٹمی بلیک میل کو رد کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی۔ شمالی کوریا نے 1964ء میں روس کے تعاون سے Yonbyon kun Nuclear Research Complex مکمل کیا۔ 1965ء میں روس نے شمالی کوریا کو Research Reactor دیا جس کے بدولت وہ بنیادی طور پر ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہوئے۔ 1985ء میں شمالی کوریا نے NPT پر دستخط کئے مگر خفیہ طور پر 1990ء میں انہوں نے ایٹم بم تیار کر لیا۔ 1994ء میں کروز میزائل کا تجربہ کیا جبکہ 2003-07ء کے درمیان دور مار میزائلوں کا تجربہ کر کے ثابت کیا کہ شمالی کوریا نہ صرف ایٹمی قوت کا حامل ملک ہے بلکہ دوردراز دشمن پر بھی ایٹم بم گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 5 اپریل 2009ء کو امریکہ کی سخت دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا نے ICBM کا تجربہ کیا یعنی تین اسٹیج راکٹ کے ذریعے خلا میں اپنا جاسوسی سیارہ پہنچا دیا۔ یوں امریکہ کو بتا دیا کہ وہ دنیا کے کسی بھی ملک بشمول امریکہ پر ایٹم بم گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شمالی کوریا نے فطرت کے قانون عمل اور ردعمل کے مطابق اپنے قومی ردعمل پر عمل پیرا ہو کر امریکی ایٹمی بلیک میل سے جان چھڑا لی۔
امریکہ کا دوسرا ہدف ایران بن گیا۔ ایران امریکہ کا قریبی دوست ملک تھا۔ رچرڈ نکسن (سابق امریکی صدر) نے اپنی کتاب 1999 Victory without war میں لکھا کہ ایران کے شہنشاہ رضا شاہ پہلوی کی حکومت کا تختہ الٹانے کا عمل امریکی پالیسی سازوں کی اس صدی کی عظیم غلطی تھی۔ جس کی وجہ سے ایران میں اسلامی ملائوں کی حکومت قائم ہوئی جو امریکہ مخالف ہیں۔ ایران کا ایٹمی پروگرام 1950ء میں امریکہ کی مدد سے Atom for peace programme کے تحت شروع ہوا۔ اس پروگرام کے تحت 1976ء امریکہ نے ایران کے ساتھ Processing facility for extracting plotonium from Nuclear Reactor fuel کی تنصیب کا معاہدہ کیا۔ امریکہ چاہتا تھا کہ ایران اپنی انرجی کی ضروریات ایٹمی بجلی گھر تعمیر کر کے پوری کرے اور پٹرولیم مصنوعات سستے داموں امریکہ کو فروخت کرتا رہے۔ علاوہ ازیں ایران طاقتور ہو اور ایٹمی استعداد حاصل کر کے مشرق وسطی میں امریکی پولیس مین کے فرائض سرانجام دے۔ یوں AEO1 یعنی Atomic energy orgnization Iran کی بنیاد ڈالی گئی۔ امریکی پالیسی سازوں کی نئی پالیسی کے مطابق امریکہ نے براہ راست مشرق وسطیٰ پر کنٹرول حاصل کرنے کا ارادہ کیا تو شاہ ایران کو چلتا کر کے اپنی مرضی کی پٹھو حکومت بنانی چاہی مگر اچانک اسلامی قوتیں ایران پر قابض ہوئیں تو امریکہ کے ارادوں پر اوس پڑ گئی۔ جون 1979ء میں رضا شاہ ایران چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور پہلی فروری 1980ء کو حضرت علامہ آیۃ اللہ خمینی ایران تشریف لائے۔ اپریل 1980ء تک علامہ خمینی کو ایران پر مکمل کنٹرول حاصل ہوا۔ تب تک ایران کے شہر بوشہر میں امریکی کمپنی کرافٹ ورک یونین نے ایٹمی تنصیب یعنی Nuclear prosseing facility کے تنصیبی کام کا 50% مکمل کر لیا تھا۔ ایران کے اسلامی انقلاب کے کامیاب ہونے کے بعد امریکہ نے بوشہر کی ایٹمی تنصیب پر کام بند کیا۔ اس کام کیلئے پیشگی وصول کردہ رقم بھی ہضم کر لی۔ اس منصوبہ کو بعد میں روس کے تعاون سے مکمل کر لیا گیا۔ ایران کے اسلامی انقلاب کو متزلزل کرنے کیلئے 1980ء میں عراق کی طرف سے حملہ کروایا جس میں فریقین کے لاکھوں افراد اجل کا شکار ہوئے لیکن ایران نے پامردی کیساتھ اس صدمے کو بھی برداشت کیا اور انقلاب اسلامی ثابت قدم رہی۔ بعدازاں براہ راست مشرقِ وسطیٰ پر امریکی تسلط کی حکمت عملی کی تحت 1990ء میں عراق پر امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے حملہ کیا۔ 1990ء کی خلیجی جنگ کے دوران ایران نے یورپ اور امریکی ٹیکنالوجی قوت کا بغور مشاہدہ کیا۔ ایران کو یقین ہو گیا کہ مغرب کے ٹیکنالوجی وارفیئر کے سامنے ایران بے بس ہو سکتا ہے۔ فطرت کے اصول عمل اور ردعمل کے تحت ایران نے اپنی بقاء کیلئے اپنے دفاعی معاملات پر غوروفکر کرنے کے بعد ایٹمی قوت بننے کا فیصلہ کیا۔ مغربی میڈیا اور اسرائیلی/ امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ایران کے پاس ایٹم بم موجود ہیں۔ ایران نے کئی قسم کے جدید Precision guided Missile بنائے ہیں جن میں دور مار میزائل شہاب، راڈار کو دھوکہ دینے والے میزائل فجر، تیزترین زیرآب میزائل اجدی شامل ہیں۔ 1998ء میں ایران نے خلائی پروگرام شروع کیا۔ اپریل 2009ء میں ایران نے اپنے بنائے ہوئے راکٹ کے ذریعے جاسوس سیارہ خلاء کے مدار میں پہنچا دیا۔ اس طرح ایران نے یورپ اور امریکہ سمیت دنیا کے تمام ممالک تک ایٹم بم گرانے کی صلاحیت حاصل کر لی۔ اب مغربی ممالک ایران کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے پر مجبور ہیں۔
امریکی اتحادی NATO اور ISAF کے ہیلی کاپٹروں نے 29 اور 30 اکتوبر 2010ء کو پاکستان کی علاقائی حدود کے اندر آکر کچھ بے گناہ شہری اور تین ایف سی اہلکار شہید کئے۔ امریکہ کی ایسی نفسیات اور اعمال کی مثالیں ہیں جن کا ذکر آگے آئے گا۔ حکومتی دبائو فوجی قیادت کی طرف سے سخت تنبیہ اور عوامی ردعمل کی بدولت امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس، امریکی چیف آف جوائنٹ سٹاف ایڈمرل مائیک مولن کو پاکستان کے اندر آپریشن کرنے کے موقف سے ہٹنا پڑا اور معافی مانگنی پڑی۔ امریکی حکومت کی طرف سے بھی معافی نامہ وصول ہوا۔ یہ پاکستان کی طرف سے ڈپلومیسی اور امریکی لاجسٹک کو معطل کرنے کی حکمت عملی خوش آئند ہے۔ اوپر سے عوامی ردعمل کے طور پر سینکڑوں لاجسٹک کے آئل ٹینکر جلا کے شدید غصہ کا پیغام دیا گیا۔ اگر حقانی نیٹ ورک کے طالبان کے ساتھ امریکہ کا ایسا معاہدہ ہو جاتا ہے کہ انخلاء کے دوران ان کا پیچھا نہیں کیا جائے گا تو پھر مغرب کی طرف سے پاکستان کے اندر بمباری شاید نہ ہو اگر ایسا نہ ہوا تو پھر مغربی عساکر کی طرف سے تیز اور شدید بمباری متوقع ہے۔ بعد کی معافی اس تباہی کا ہرگز ازالہ نہیں۔ عوام یہ توقع کرتے ہیں کہ ابھی سے یہی ڈرون حملے بند کروائے جائیں تاکہ آنیوالے وقتوں میں کسی مغربی MisadvenTure سے بچا جاسکے۔ پاکستان اپنے Minimum Nuclear Deterance کا دائرہ بڑھا کر ICBM تیار کرے تاکہ ایک مؤثر Deterence کا احساس مغربی ممالک کو پاکستان کی سرزمین پر تباہی کرنے کے عمل سے باز رکھے۔