چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن (پاشا) سجاد مصطفیٰ سید نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کے مسائل اور وی پی این کی رجسٹریشن کے نئے طریقہ کار کے سبب بڑی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان چھوڑنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
جیو نیوز کے مارننگ شو "جیو پاکستان" میں بات کرتے ہوئے سجاد مصطفیٰ سید نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک ایسا سسٹم متعارف کرایا ہے جس میں ہر وی پی این یوزر کو اسٹیٹک آئی ڈی کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔ جب کہ یہ عمل نہ صرف وقت طلب ہے بلکہ 8 گھنٹے لگتا ہے، جو کہ فری لانسرز پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے، خاص طور پر وہ 30 لاکھ افراد جو ماہانہ 100 سے 200 ڈالر کماتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک فری لانسر کو کام ملتا ہے تو وہ ایسے ماحول میں کام کی توقع رکھتے ہیں جہاں ان کی سروسز کے لئے 8 گھنٹے انتظار مناسب نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جب غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں تو وہ یہ چاہتے ہیں کہ تیسرا فریق مداخلت نہ کرے، اور اگر انہیں پتہ چلے کہ وی پی این کے ذریعے کوئی تیسری قوت بھی مداخلت کر رہی ہے تو وہ معاہدے کو فوراً ختم کر دیں گے، جس کے ممکنہ نقصانات کا تخمینہ تقریباً ایک ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔
سجاد مصطفیٰ نے کہا کہ وی پی این کی رجسٹریشن کا موجودہ نظام! پاکستان میں عملی طور پر ممکن نہیں ہے، اور قومی سلامتی کے حوالے سے بھی اس کا کوئی مثبت اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ اگر کوئی دہشت گرد ہے تو وہ بھی رجسٹرڈ وی پی این استعمال کر سکتا ہے، اور حکومتی اقدامات اس نوعیت کے خطرات کو ختم کرنے میں ناکام ہیں۔
انہوں نے انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے بھی تنقید کی اور کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری روزانہ کی بنیاد پر شکایات کا سامنا کر رہی ہے، یہاں تک کہ ایک صارف کو صرف دو گھنٹوں میں 2 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔
سجاد مصطفیٰ نے یہ بھی کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ پاکستان کے معاشی مسائل کا حل پیش کر سکتا ہے، جس کا تخمینہ اگلے چند سالوں میں 15 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ لیکن اگر انٹرنیٹ کی خدمات میں بہتری نہیں آئی تو پاکستان عالمی سطح پر مذاق بن جائے گا۔
حکومت کی جانب سے دی گئی 30 نومبر کی ڈیڈ لائن پر سجاد مصطفیٰ نے کہا کہ عالمی سطح پر آئی ٹی پروفیشنلز کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے بہترین مواقع موجود ہیں، لیکن اگر حکومتی اقدامات میں اصلاحات نہیں کی گئیں تو ہماری بڑی آئی ٹی کمپنیاں ملک چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گی۔

aray sir chuk liye jawo gy kal hi karachi me hamare chief shb ne kaha hai k maishat behtri ki trf hai or ek sal me mazeed or behtar hu jai gi or app hai k aisi bat kar rahy hai tooba kare jaldi warna vigo dala a jai ga